Tag: سنیل گروور

  • کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

    کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی کامیڈین کپل شرما نے نے اپنے شو کے کاسٹ ممبران بشمول سنیل گروور اور ارچنا پورن سنگھ کی تعریف کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے شو کے کاسٹ ممبران کی تعریف میں کپل شرما نے سنیل گروور کی بے پناہ فین فالوونگ کی تعریف کی اور ارچنا پورن سنگھ کو اپنا ’لکی چارم’ قرار دیا۔

    کامیڈین و اداکار کپل نے کہا کہ ’دی گریٹ کیپ شو‘ ایک طرف سنیل گروور کی فین فالوونگ ایک طرف، اور ارچنا سنگھ ہماری لکی چارم ہیں، ہم نے یہ شو 2013 میں شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے میں نے ارچنا جی کے ساتھ کامیڈی سرکس میں کام کیا تھا۔

    ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    کپل نے کہا کہ ارچنا کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے مزاح کو سمجھتی ہے اور یہ ایک فن ہے، جب وہ ہمارے سامنے بیٹھتی ہے تو ہمیں بہت لطف آتا ہے، اس شو کو 11 سال ہو چکے ہیں، اور میں شو کو اتنا پیار دینے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    سنیل گروور کی 17 سال بعد اس شو میں واپسی ہوئی، 2018 میں کپل اور ان کے درمیان کافی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔

    کپل شرما نے اس شو کے پروموشنل ایونٹ میں سنیل کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ آپ سب سنیل پاجی کو بہت پسند کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے سنیل کے ساتھ 2013 میں اس شو سے کام شروع کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہے ہم 2009 میں ہنس بلیے کے نام سے ایک شو میں ساتھ کام کرتے تھے، اس شو میں پہلی بار ان سے ملا۔

  • سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    کپل شرما شو سے شہرت پانے والے کامیڈین سنیل گروور نے سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنا شروع کر دیا، لیکن کیا واقعی؟

    دراصل بالی ووڈ اداکار سنیل گروور نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔

    انھیں اس طرح بیٹھ کر راہگیر بھی یہی سمجھے کہ زیور برائے فروخت ہیں لیکن سنیل نے انکشاف کیا کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں، سنیل گروور نے اس مزاحیہ ویڈیو پر بہ طور کیپشن بھی لفظ پرسنل لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunil Grover (@whosunilgrover)

    ایک خاتون نے جب خریدنے کی نیت سے سنیل گروور سے جیولری کی قیمت پوچھی تو سنیل نے کہا یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں، یہ سب پرسنل ہیں۔

    کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہونے والے سنیل نے گاہکوں کو جیولری کو چھونے بھی نہیں دیا، خاتون نے جب جیولری کو چھونے کی کوشش کی تو سنیل نے زبردستی ہٹاتے ہوئے کہا ’بولا نا پرسنل ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آ رہا۔‘

    ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کیے۔ یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

  • کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناہےکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان جوآئےدن اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اس بار اپنے ہی دوست اداکار سنیل گروور سےہونے والے جھگڑے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں کپل شرما کااپنے ہی شو میں ’گتھی‘اور ’ڈاکٹر گلاٹی‘ جیسے کردار ادا کرنے والےاداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔اور نوبت یہاں تک آگئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمانے آج صبح فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ اگر میں سنیل گروور سے فلائٹ میں لڑاتھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘۔

    کپل نے کہاکہ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں۔انہوں نےکہاکہ میں سنیل سے محبت کرتا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔

    دی کپل شرما کےمیزبان نےجھگڑے کی بات قبول کرتےہوئے کہاکہ ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر چللایا۔اتنا تو چلتا ہے بھائی۔

    مزید پڑھیں:کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما نے اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ وہ میڈیا کااحترام کرتے ہیں لیکن میرے سنیل سے جھگڑے کی خبروں کے علاوہ بھی کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنا چاہیے۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل بھی کپل اور سنیل گروور کے درمیان لڑائی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں اور کہاجارہاتھاکہ سنیل ان کے شو سے جدا ہوکر اپنا شو کرنے چلے گئے تھے لیکن بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔