Tag: سنیل گواسکر

  • سنیل گواسکر کے بیان پر باسط علی اور کامران اکمل کا شدید ردعمل

    سنیل گواسکر کے بیان پر باسط علی اور کامران اکمل کا شدید ردعمل

    کراچی : سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی اور کامران اکمل نے ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے سنیل گواسکر کے بیان کو مایوس کن افسوسناک قرار دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پر جوش میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ میری نظر میں دو لیجنڈ کرکٹرز ہیں ایک جاوید میانداد اور دوسرے سنیل گواسکر۔

    کوئی اور شخص ایسا بیانب دیتا تو میں جواب نہیں دیتا لیکن مجھے ان کی زبان سے ایسے الفاظ سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ اے سی سی کرے گی جس کے صدر محسن نقوی ہیں۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اے سی سی نے کرنا ہے بی سی سی آئی نے نہیں، اس کے علاوہ سنیل گواسکر یہ بھی کہا کہ پاکستان سے شاہد آفریدی بھی ایسے بیان دیتا ہے تو میں نے کہا کہ آپ کا موازنہ شاہد آفریدی سے تھوڑی کیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر کامران اکمل نے کہا کہ سنیل گواسکر اتنے بڑے پلیئر ہیں، ان کی بات دنیا میں سنی بھی جاتی ہے لیکن اس طرح کا بیان ان کو نہیں دینا چاہیے یہ بات ان کے شایان شان نہیں۔

    کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے سینئر کرکٹر کو ایسی بات کرنی چاہیے جس سے اختلافات دور ہوں نہ کہ اس میں مزید اضافہ ہوجائے۔

    مزید پڑھیں : سنیل گواسکر نے بھی ایشیا کپ سے قبل زہر اُگلنا شروع کردیا 

    یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ آگے کیا ہوگا مگر اس بات کا انحصار اگلے دو مہینوں پر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

  • سنیل گواسکر نے بھی ایشیا کپ سے قبل زہر اُگلنا شروع کردیا

    سنیل گواسکر نے بھی ایشیا کپ سے قبل زہر اُگلنا شروع کردیا

    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں سابق بھارتی کپتان و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے بھی زہر اُگلنا شروع کردیا۔

    ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    گواسکر نے پاکستان دشمنی میں زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی فیصلوں پر چلتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایشیاکپ میں کچھ الگ ہونے جارہا ہے۔

    گواسکر نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیاکپ کے مشترکہ میزبان ہیں لیکن اگر حالات نہیں بدلے تو میں پاکستان کو اب ایشیا کپ کا حصہ بنتے نہیں دیکھنا چاہوں گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ یا یو اے ای جیسی ٹیموں کو سہ ملکی یا چار ملکی سیریز کیلئے بھارت بلاکر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

    گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ آگے کیا ہوگا مگر اس بات کا انحصار اگلے دو مہینوں پر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

    آئی پی ایل اکھاڑے میں تبدیل، شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی

    واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول اور میزبانی کے مقامات کو ابھی حتمی شکل نہیں جاسکی ہے جبکہ پاک بھارت کشیدگی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے جبکہ بھارت کے سابق کرکٹرز معاملے کو مزید اُلجھانے میں مصروف ہیں۔

  • انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

    انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو منہ توڑ جواب

    سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے گرین شرٹس کے خلاف بیان دینے پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سنیل گواسکر کے اس بیان پر انضمام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا کہ جس میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی بی ٹیم کو بھی نہیں ہراسکتا، ایک انٹرویو میں گواسکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے گی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارتی بی ٹیم کو بھی ہرانا بہت مشکل ہوگا۔

    انضمام نے کہا کہ بھارت نے میچ جیتا ان کی ٹیم اچھا کھیلی لیکن مسٹر گواسکر کو بھی اعدادوشمار پر نظر ڈالنی چاہیے، وہ ایک بار پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بچنے کے لیے شارجہ سے فرار ہو گئے تھے۔

    انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ گواسکر ہم سے بڑے ہیں وہ ہمارے سینئر ہیں، ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن آپ کو کسی ملک کے بارے میں ایسے بات نہیں کرنی چاہیے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ یقیناً آپ کو اپنی ٹیم کی جتنی چاہیں تعریف کرنے کا حق ہے، لیکن دوسری ٹیم پر اس طرح کا تبصرہ کرنا برا عمل ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ گواسکر ایک عظیم اور قابل احترام کرکٹر تھے لیکن اس طرح کے تبصرے کر کے وہ صرف اپنی میراث کی توہین کر رہے ہیں، انھیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا

    جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا

    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان کی ٹیم سے متعلق بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔

    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے اس بیان کو بکواس قرار دیا ہے جس میں گواسکر نے کہا تھا کہ بھارت کی بی اور سی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہیں۔

    سنیل گواسکر کا یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب گواسکر کے اس بیان پر گلیسپی نے کہا کہ کسی کے لیے یہ سوچنا بالکل ’بکواس‘ ہے کہ بھارت کی بی ٹیم پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے سنیل گواسکر کے کچھ تبصرے دیکھے جن میں سنیل گواسکر نے کہا بھارت کی بی ٹیم یا بھارت کی سی ٹیم پاکستان کی ٹاپ ٹیم کو ہرائے گی یہ بکواس ہے، بالکل بکواس ہے، اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور انہیں گروم کرے تو وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح ٹیلنٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    گلیسپی نے کہا کہ انتظامیہ کو باقاعدہ مثبت نتائج دیکھنے کے لیے صحیح کھلاڑیوں کو چننے اور ان کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

    جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کوچز کو موقع دینا چاہیے تاکہ اچھے نتائج آسکیں نہیں تو نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیسن گلیسپی نے ایک بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

  • آپ کو تنخواہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ملتی ہے، گواسکر کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

    آپ کو تنخواہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ملتی ہے، گواسکر کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

    سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کو کہا ہے کہ آپ سب کو تنخواہیں بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ملتی ہیں۔

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم کو بے جا فائدہ ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے میچز صرف دبئی میں ہونے سے انھیں ایڈوانٹیج ملا اور چیمپئنزٹرافی کے لیے بلیو شرٹس کو فیور دیا گیا۔

    ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن اور دیگر سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ بھارت کو دوسری ٹیموں پر ایک مخصوص فائدہ دیا گیا ہے، دوسری ٹیمیں مقامات تبدیل کر رہی ہیں، سفر کر رہی ہیں اور مختلف حالات میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ سے بھارت پر تنقید کرتے آئے ہیں، وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ بھارت بین الاقوامی کرکٹ میں معیار، آمدنی، ٹیلنٹ اور سب سے اہم بات آمدنی پیدا کرنے کے لحاظ سے کہاں کھڑا ہے۔

    سابق لیجنڈ کرکٹر نے کہا ک عالمی کرکٹ میں ٹیلی ویژن کے حقوق اور میڈیا کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں بڑے پیمانے پر بھارت کا کردار ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ انھیں تنخواہیں بھی اس سے ملتی ہیں جو آمدنی بھارت کے سبب کرکٹ کی دنیا میں آتی ہے۔

    آسٹریلیا اور افغانستان سے ہارنے کے بعد انگلینڈ پر تنقید کرتے ہوئے گواسکر نے ناصر حسین اور ایتھرٹن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر توجہ مرکوز کریں۔

    گواسکر نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب سمجھدار اور تجربہ کار لوگ ہیں آپ حقیقت میں یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم کیوں کوالیفائی نہیں کرپائی، مسلسل بھارت پر توجہ مرکوز کرنے کا فائدہ نہیں۔

  • ’بھارت کی ’بی ٹیم‘ بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے‘

    ’بھارت کی ’بی ٹیم‘ بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے‘

    سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے۔

    سابق بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جہاں دفاعی چیمپئن ٹائٹل برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور گروپ مرحلے سے باہر ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ اسکواڈ اتنا مضبوط نہیں ہے کہ وہ بھارت کی بی ٹیم کا مقابلہ کرسکے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت چیلنج دے گی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کو انہیں ہرانا بہت مشکل ہوگا۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں میں اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بجائے گیندیں روکنا شروع کردیں، بھارتی اسپنرز نے اپنے اوورز تیزی سے مکمل کیے اور یہ حیران کن تھا کہ پاکستانی بیٹرز نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن وہ مضبوط بیک اپ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، یہ حیران کن ہے کہ پاکستان انضمام الحق جیسے بیٹرز پیدا نہیں کرسکا۔

    سابق بھارتی کرکٹر کے مطابق بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل سے فائدہ ہوا ہے جہاں کھلاڑی تجربہ حاصل کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو رنجی ٹرافی کھیل کر انٹرنیشنل ٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کا بینچ اسٹرینتھ اتنا مضبوط کیوں نہیں جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔

  • روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟

    روہت شرما کے چھکے دیکھ کر گواسکر کو شاہد آفریدی کی یاد کیوں آئی؟

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کے چھکے دیکھ کر بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر کو پاکستانی جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی کی یاد آگئی۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، وہ کافی عرصے بعد ون ڈے فارمیٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے انھوں نے اس اننگز میں 7 چھکے لگائے، اب وہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے سے محض 16 چھکے پیچھے ہیں۔

    شاہد آفریدی ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، سابق پاکستانی کپتان نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ون ڈے میں 351 چھکے لگائے۔

    میچ کے دوران ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا گراف براڈکاسٹ کے دوران سامنے آیا تو سنیل گواسکر نے روہت کے ریکارڈ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا ذکر کیا۔

    گواسکر نے ماضی میں ان کی متعدد ریٹائرمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمنٹری کے دوران ازراہ مذاق کہا کہ اگر روہت شرما کے چھکو کی تعداد شاہد آفریدی کے قریب آتی ہے تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہد آفریدی کے 351 چھکو کے بع بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ان کے سکسز کی تعداد 335 ہوگئے ہیں، کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    سنتھ جے سوریا 270، ایم ایس دھونی 229 اور ایون مورگن نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 220 چھکے لگائے ہیں۔

  • سر کیا میں آپ کیساتھ فوٹو لے سکتا ہوں؟ گواسکر نے بھارتی اہلکار کو صاف منع کردیا

    سر کیا میں آپ کیساتھ فوٹو لے سکتا ہوں؟ گواسکر نے بھارتی اہلکار کو صاف منع کردیا

    لیجنڈ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہشمند پولیس اہلکار کو صاف منع کردیا جس کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

    سنیل گواسکر کو کرکٹ چھوڑے زمانہ ہوچکا ہے مگر بھارت کا عظیم بیٹر ہونے کی وجہ سے اب بھی ان کے کئی مداح موجود ہیں جبکہ وہ میچز کے لیے براڈ کاسٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے ہیں اس لیے میڈیا اور مداحوں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوتے۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پونے میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے سنیگل گواسکر کے ساتھ فوٹو لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    مڈ ڈے کے مطابق پولیس اہلکار نے سنیل گواسکر سے کہا کہ سر کیا میں آپ کے ساتھ ایک فوٹو لے سکتا ہوں، گواسکر نے اس اہلکار کو ایک لفظ کے ساتھ جواب دیا کہ ’نہیں‘!

    تاہم اس کے فوراً بعد ہی بھارت کے سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھ صرف ایک فوٹو نہیں لے سکتے بلکہ آپ دو تین فوٹو لے سکتے ہیں، آپ صرف ایک تصویر کھنچوا کر کیا کریں گے۔

    خیال رہے کہ سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹر تھے جنھوں نے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا تھا، انھیں بھارت کے عظیم ترین اوپنرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

    اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

    آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈز کرکٹر یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شاندار 141 رنز کی اننگز کھیلی اور یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    عثمان خواجہ کی شاندار 232 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 654 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کردی۔

    اسٹیو اسمتھ نے سنچری کے ساتھ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں یونس خان، سنیل گواسکر اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ نے 35 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ لیجنڈز کرکٹرز نے 34 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

    فہرست میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جیک کیلس کی 45 اور رکی پونٹنگ نے 41 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    علاوہ ازیں اسمتھ، یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10140 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    یونس خان نے 10099 جبکہ سنیل گواسکر نے 10122 رنز بنارکھے ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر نے 15921 رنز بنائے ہیں جبکہ جیک کیلس اور رکی پونٹنگ نے بالترتیب 13289 اور 13289 رنز بنائے ہیں۔

    فیب فور میں اسمتھ، جو روٹ، ویرات کوہلی اور کین ولیمسن شامل ہیں اور اسمتھ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • روہت شرما نے سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کروادی

    روہت شرما نے سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کروادی

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بی سی سی آئی میں شکایت درج کروادی۔

    بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا اور بارڈر گواسکر ٹرافی روہت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی کیونکہ وہ بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے اور ان کو سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ تنقید کرنے والوں میں کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی شامل تھے۔

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ روہت شرما نے گواسکر کے خلاف کرکٹ کی سپریم گورننگ باڈی، بی سی سی آئی کے پاس باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔

    واضح رہے کہ روہت شرما بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں چھ کی معمولی اوسط سے صرف 31 رنز بناسکے تھے۔

    یہ پڑھیں: سنیل گواسکر نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی کلاس لے لی

    سنیل گواسکر نے روہت کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگایا اور وہ ان کے سڈنی ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کے انتخاب سے بھی خوش نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور دوسروں کو قیادت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

    روہت شرما نے تنقید کرنے پر شکایت کرنے کے لیے بی سی سی آئی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، روہت شرما نے کہا کہ اس انداز میں تنقید کرنا ضروری نہیں ہے اسی لیے انہوں نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما فارم بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں لیکن وہاں بھی وہ دونوں اننگز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔