Tag: سنیما

  • سعودی عرب میں ایک اور سینما گھر کا افتتاح

    سعودی عرب میں ایک اور سینما گھر کا افتتاح

    ریاض: سعودی عرب میں ایک اور سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا، مملکت کے بیشتر علاقوں میں سینما گھر کھولنے پر کام جاری ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں ترقیاتی امور کے نگران اعلی ماجد القرینی نے المکان مال کمپلیکس میں پہلے سینما کا افتتاح کیا ہے۔

    تقریب میں سرکاری اداروں کے عہدیدار کثیر تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر القرینی نے سینما گھر اور اس کے ہالز کا دورہ کیا جبکہ انہیں نئے سینما گھر سے متعلق تمام تفصیلات بتائی گئیں۔

    پروگرام معیاری زندگی کے ترجمان مزروع بن صلاح کے مطابق مملکت کے دیگر علاقوں کی طرح حفر الباطن میں بھی سینما گھر کھولا گیا ہے، مملکت کے بیشتر علاقوں میں سینما گھر کھولنے پر کام جاری ہے۔

    اس سے قبل تبوک میں بھی سینما گھر کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کرنے کے لیے دیگر علاقوں میں بھی سینما گھر کھولے جائیں گے۔

    معیاری زندگی پروگرام کا بنیادی مقصد زندگی کے معیار کو بلند کرنا اور مملکت کے تمام علاقوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سیر و سیاحت اور تفریح کے متوازن مواقع فراہم کرنا ہے۔

  • کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، فرانس میں اسکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے فرانس میں کیفے، ریستوران، سنیما، نائٹ کلبز اور دکانیں بند کی جارہی ہیں۔

    فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 4 ہزار 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہے لہٰذا مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا، اس دوران فوڈ اسٹورز، فارمیسی اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی تاہم دفاتر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے سسٹم کو جلد سے جلد وضع کریں۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم اس دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    فرانس میں پہلے ہی اسکول بند کیے جا چکے ہیں اور 70 سال سے زائد افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اب دیگر افراد کو بھی بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

    فرانس کا پڑوسی ملک اٹلی اس وقت یورپ کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 5 ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

  • احمد شاہ ابدالی: تاریخی حقائق، بھارتی فلم اور ناقدین

    احمد شاہ ابدالی: تاریخی حقائق، بھارتی فلم اور ناقدین

    بالی ووڈ فلم ‘‘پانی پت’’ نے سنیما کے اہم ناقدین اور سنجیدہ شائقین کو شدید مایوس کیا ہے۔

    احمد شاہ ابدالی کا فلمی کردار واضح کرتا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری مخصوص طبقے کو خوش کرنے کے لیے تاریخ کو مسخ کرنے کی روایت پر قائم ہے۔ پانی پت کے اہم تاریخی معرکے اور اس کے مرکزی کردار کی غلط انداز سے پیش کاری بھارتی فلم انڈسٹری کی غیرسنجیدگی اور جانب داری کے ساتھ مخصوص ذہنیت کی عکاس بھی ہے۔

    حملے کی اصل وجہ
    احمد شاہ ابدالی کے حملے کی اصل وجہ ہندو مرہٹوں کی جانب سے مسجد میں مورتی رکھنے کا اعلان تھا۔
    احمد شاہ ابدالی کے ہاتھوں پانی پت کی جنگ میں شکست سے مرہٹوں کی طاقت اور زور تو ٹوٹا مگر مغل بادشاہ آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے ان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں تھے۔

    مرہٹوں کی برصغیر میں فتوحات جاری تھیں۔ دہلی اور قرب و جوار پر حملہ اور اس کے بعد لاہور سے اٹک تک فتوحات نے مرہٹوں کا حوصلہ بڑھا دیا۔ مغل کم زور اور مرہٹوں کے روپ میں ہندو طاقت ور ہوئے تو دہلی کی شاہی مسجد میں مورتی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مسلمان حاکموں اور علما نے احمد شاہ ابدالی کو ہندوستان پر حملے کی دعوت دیتے ہوئے مالی وعسکری مدد کا یقین دلایا۔

    افغان حکم راں احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کے خلاف اس دعوت کو قبول کیا اور اپنے لشکر کے ساتھ یہاں پہنچا اور پانی پت کی تیسری جنگ میں لاکھوں ہندو مرہٹوں کو شکست دے کر ہندوستان میں مسلم اقتدار کو سنبھالا دیا۔

    احمد شاہ ابدالی پر الزامات
    احمد شاہ ابدالی کے بارے میں متعصب تاریخ نویسوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی ریاست کو وسعت دینا چاہتا تھا اور ملک و ہوس کا پجاری تھا۔ تاہم مستند اور معتبر تاریخ بتاتی ہے کہ ابدالی افغانستان میں اپنی بادشاہت تک محدود رہا اور طاقت و فوج رکھنے کے باوجود لشکر کشی نہ کی۔ جب ہندو مرہٹوں کی جانب سے جامع مسجد میں مہا دیو کا بت نصب کرنے کا اعلان کیا گیا اور اس سے مرہٹوں کے خلاف لڑائی کی درخواست کی گئی تو احمد شاہ ابدالی نے ہندوستان کا رخ کیا۔

    تاریخ کے صفحات یہ بھی بتاتے ہیں کہ مرہٹوں کو شکست دینے کے بعد ابدالی واپس وطن لوٹ گیا اور بعض حوالوں میں ملتا ہے کہ یہ حملہ ہندوستان میں مسلمانوں کے اقتدار کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوا مگر مغلوں کے زوال کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

    احمد شاہ ابدالی پر ایک الزام یہ بھی لگایا جاتا ہے کہ نادر شاہ کے قتل کے بعد قندھار جاتے ہوئے اس کے شاہی مہر اور کوہِ نور ہیرا اس کے ہاتھ سے اتار لیا تھا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہیرا اس کے پوتے کی تحویل میں تھا جس نے اسے احمد شاہ ابدالی کو سونپا تھا۔

    ہندوستانی مؤرخ کی سچائی
    مشہور ہندوستانی مؤرخ ڈنگا سنگھ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ احمد شاہ ابدالی کی پوری زندگی ملک کی بہتری میں صرف ہوئی اور وہ افغان ہی نہیں خطے کے دیگر مسلمانوں کی نظر میں بھی محترم ہیں۔

    احمد شاہ ابدالی کا مقبرہ قندھار میں ہے۔ بعض تذکروں میں لکھا ہے کہ ابدالی کرشماتی شخصیت کا حامل تھا۔ احمد شاہ ابدالی نے اس دور میں قبیلوں کے مابین کئی جھگڑوں کو اپنے تدبر اور فہم سے نمٹایا اور ایک مضبوط ملک کی بنیاد رکھی۔

  • پانی پت: احمد شاہ ابدالی اور بالی ووڈ کا تعصب

    پانی پت: احمد شاہ ابدالی اور بالی ووڈ کا تعصب

    فلم کے بارے میں ناقدین کیا کہتے ہیں؟
    بالی ووڈ نے مرہٹوں اور احمد شاہ ابدالی کی افواج کے درمیان جنگ کو ‘‘پانی پت’’ کے نام سے بڑے پردے پر پیش کیا ہے جس میں حقائق کو مسخ اور تاریخ کو نظر انداز کرنے کی بدترین روایت برقرار رکھی ہے۔

    تاریخ اور فلم کے ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ اس فلم میں افغانستان کے حکم راں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔ یہ کردار سنجے دت نے نبھایا ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ فلم ہر لحاظ سے کم زور اور حقیقت سے دور ہے۔

    1761، پانی پت کا میدان اور دو حکم راں
    افغانستان کے بادشاہ احمد شاہ ابدالی اور مرہٹہ سلطنت کے راجا سداشو راؤ بھاؤ کی افواج اور ان کے اتحادیوں کے درمیان 1761 میں پانی پت کے میدان میں جنگ لڑی گئی۔

    پانی پت ہندوستان میں دلی کے شمال میں واقع ہے جہاں ان دو حکم رانوں کی افواج کے درمیان یہ جنگ پانی پت کی تیسری بڑی لڑائی کے طور پر مشہور ہے۔ یہی وہ جنگ ہے جس میں ہندو مرہٹوں کو ابدالی افواج کے ہاتھوں شکستِ فاش ہوئی اور وہ دوبارہ طاقت حاصل نہ کرسکے۔ تاریخ کے مطابق اس لڑائی کا آغاز 14 نومبر کی صبح ہوا تھا۔

    احمد شاہ ابدالی: تعارف اور انتخاب کی کہانی
    کہتے ہیں احمد شاہ ابدالی کی پیدائش ملتان کی ہے جسے افغان امیر نادر شاہ کے قتل کے بعد معززین نے نیا حکم راں چنا تھا۔

    بعض تاریخی کتب میں تحریر ہے کہ اس انتخاب کے لیے جرگہ ہوا تھا۔ یہ جرگہ شیر سرخ بابا کے مزار پر منعقد ہوا تھا جس میں احمد شاہ ابدالی کو بادشاہ تسلیم کیا گیا۔ احمد شاہ نوجوان اور اس وقت نادر شاہ کی فوج کا کمانڈر تھا۔
    احمد شاہ ابدالی نے اقتدار میں آکر قبائلی جھگڑے ختم کروائے اور ملک کو مضبوط کرتے ہوئے ریاست کی بنیاد رکھی۔

    ابدالی ریاست مغربی ایران سے لے کر ہندوستان کے شہروں تک پھیلی ہوئی تھی۔ یہ حکم راں نہ صرف ایک مضبوط افغان ریاست کے قیام میں کام یاب رہا بلکہ اس دور میں مرہٹوں کی فوجی طاقت سے مرعوب ہوئے بغیر شجاعت اور بہادری سے ان کا مقابلہ کیا اور بدترین شکست دی۔

  • ’بلیک پینتھر‘ سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم

    ’بلیک پینتھر‘ سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم

    ریاض: سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سنیما کھولا جارہا ہے اور اس میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی ’بلیک پینتھر‘ ہوگی۔

    سعودی عرب میں گزشتہ 35 سال کی پابندی کے بعد ملک میں پہلا سنیما گھر 18 اپریل کو کھول دیا جائے گا جس میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم بلیک پینتھر ہوگی۔

    فلم کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ پہلا سینما مرد و خواتین دونوں کے لیے ہے۔

    سعودی حکومت کا ارادہ ہے کہ اگلے 5 برسوں میں ملک کے 15 شہروں میں 30 سے 40 سنیما گھر کھولے جائیں گے۔

    گو کہ یہ ملک میں کھولا جانے والا پہلا سنیما نہیں ہے۔ 35 برس قبل بھی ملک میں سنیما موجود تھے تاہم وہ صرف مردوں کے لیے مخصوص تھے۔ علاوہ ازیں گھروں میں نجی طور پر بڑی اسکرین لگا کر فلموں کی اسکریننگ کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

    اس مختصر سی سنیما انڈسٹری کو 35 سال قبل ممنوع قرار دے کر اس پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ان 35 سالوں میں بھی فلم اور ڈاکیومینٹری بنانے کی کوششیں جاری رہیں تاہم اب ملک میں ایک بار پھر باقاعدہ طور پر سنیما انڈسٹری کو بحال کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایشیا کا سب سے بڑا اور منفرد سینما کھلنے کے قریب

    ایشیا کا سب سے بڑا اور منفرد سینما کھلنے کے قریب

    نئی دہلی: بھارت میں ایشیا کے سب سے بڑے سینما کا افتتاح ہونے جارہا ہے جس کے بعد ہندوستانیوں کو فلم دیکھنے کے لیے ایک اور بہترین تفریح میسر ہوجائے گی۔

    بھارتی ریاست گجرات کے ایک لگژری مال میں تعمیر کیے جانے والے اس سینما کی سب سے منفرد بات یہاں لگائے گئے خوبصورت اور آرام دہ بیڈز ہیں جن پر لوگ اطمینان سے لیٹ کر اپنی پسندیدہ فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    سینما کا افتتاح اگلے ماہ ہوگا جو بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کریں گی۔

    بھارتی اخبار کے مطابق اس سینما کے ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہوگی جس کے بعد یہاں آنے والے افراد سکون سے لیٹ کر اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھ سکیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جادوئی دنیا کی ننھی منی پریاں سنیما کے پردے پر آگئیں

    جادوئی دنیا کی ننھی منی پریاں سنیما کے پردے پر آگئیں

    جادوئی دنیا کی ننھی منی پریاں ایک بار پھر سنیما کے پردے پر آرہی ہیں۔ ٹنکربیل اینڈ دی لیجینڈآف دی نیور بیسٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال تین مارچ کو ریلیز ہوگی۔

    جادوئی دنیا میں ننھی منی پریاں رہتی ہیں۔ ان میں شامل ہے ہر ایک نٹ کھٹ پری۔ جس کے ایڈونچرز سے سب پریشان ہیں۔ ان کی حرکتوں پر بھی ہو تے سب ہیں حیران۔

    ایک دن ٹنکربیل کو دکھائی دیا ایک خوفناک بیسٹ۔ جس سے سب ڈرتے ہیں مگر ٹنکربیل اور اسکی سہیلیاں کرلیتی ہیں اس بیسٹ سے دوستی۔

    شرارتوں سے بھرپور فلم ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نیور بیسٹ کا پہلا ٹریلر ریلیزہوتے ہی لوگوں کے ذہنوں پر چھا گیاہے اور لوگ شدت سے فلم کے ریلز ہو نے کا انتظار کررہیں ہیں۔ نٹ کھٹ فیری اور اس کے کچھ شراتی دوست آرہے ہیں اگلے سال تین مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے۔