Tag: سنیٹ انتخابات

  • سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنیٹ انتخابات کیلیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی ، تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکےوقت میں اضافہ کردیا تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی گئی، نامزدامیدواروں کی فہرست16 فروری کوجاری ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری تک کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی اور 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائےگا جبکہ 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیےجاسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد کی 2نشستوں کےلیے 25 اور پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

  • سنیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا

    سنیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا

    خیبر پختونخوا/ پنجاب: سنیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

    خیبر پختون خوا اور پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے باعث پولنگ بار بار روکنا پڑی۔

    خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی  اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نے صوبے کی حکمران جماعت پر بیلٹ پیپرز کو اسمبلی ہال سے باہر لے جانے کا الزام لگایا

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے ارکان نے انتخابی عمل پر شدیداعتراض اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ایوان کو کنٹرول کررہے ہیں۔

    پی پی پی کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ پولنگ روکی جائے،  راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین خیبر پختونخوا کو ان کے بیلٹ پیپرز وزیراعلیٰ ہاؤس لے جانے کی اجازت دے دی گئی تاکہ وہ اپنی مرضی سے نشان لگا سکیں۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انھوں نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا رابطہ نہ ہوسکا۔

    ٹا اراکین راتوں رات جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر تحفظات کا اظہارکردیا، اراکین کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان بیلٹ پیپر دکھا کرووٹ کاسٹ کررہے ہیں جبکہ بعض ارکان نے ہارس ٹریڈنگ کا بھی الازم عائد کیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہلڑ بازی کے پولنگ کا عمل معطل بھی ہوا۔

    بلوچستان میں حکمراں جماعت سینیٹ الیکشن میں ٹوٹ پھوٹ کے قریب ہے، جان محمد جمالی نےعلیحدہ صوبائی مسلم لیگ بنانے کی باتیں شروع کردیں۔

    سندھ اسمبلی میں اگرچہ الزامات کی بوچھاڑ نہیں لیکن ارباب رحیم خلاف ضابطہ موبائل فون لیکر اسمبلی پہنچ گئے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن  نے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین پرموبائل فون سمیت کسی بھی قسم کی ایسی الیکٹرونک ڈیوائس ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی مدد سے تصویر لی جاسکے۔