Tag: سنی اتحادکونسل

  • صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

    فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل نے فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کی ہے ۔

    سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کی فیصل آباد رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم صاحبزادہ حامد رضا گھر پر موجود نہیں تھے ۔

     سنی اتحاد کونسل نے صاحبزادہ حامدرضا کے گھر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں تو ناکام ہے اور پرامن شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • چوہدری نثارطالبان کے بعد اب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں، حامد رضا

    چوہدری نثارطالبان کے بعد اب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں، حامد رضا

    ملتان: پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پہلے طالبان کے ترجمان تھے اوراب داعش کے ترجمان بنتے جارہےہیں۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے پابندی اٹھائی جارہی ہے جو کہ ہر پاکستنی کے لئے پرہشانی کی بات ہے میں پوچھتا ہوں کہ مولانا احمد لدھیانوی اور ملک اسحاق نے کونسے ایسے فلاحی کام کیئے ہیں کہ ان پر سے پابندی اٹھائی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نون لیگ سے اس لیے علیحدہ ہوئے کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی سر پرستی کرتی ہے اور انہیں فنانس کرتی ہے، حکومت یہ بات کھل کر بتائے کہ سپاہ صحابہ پر سے پابندی کیوں اٹھائی جارہی ہے، انہوں نےکہا کہ حکومت ملک میں طالبان کا نظام چاہتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک بھر میں داعش کی وال چاکنگ ہورہی ہو اور حکومت کوئی اقدام نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش اور طالبان کا تو وجود ہے لیکن اگر نہیں ہے تو حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیئے نہیں تو لوگ انہیں گریبانوں سے پکڑ کر سڑکوں پر گھسیٹیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے طاہرالقادری سے تعلقات مستحکم ہیں اور طاہرالاقادری اور عمران خان علیحدہ نہیں ہوئے ہیں۔

  • موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، حامد رضا

    موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، حامد رضا

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج کو کمزور اور بدنام کرنا حکومتی ایجنڈا ہے، جاوید ہاشمی کی پاک فوج پر الزام تراشی افسوسناک ہے۔ حکومت بلاوجہ فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کی مرکزیِ مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جاوید ہاشمی خود جنرل ضیاءکی کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ نوازشریف کا نام جمہوریت نہیں کہ ان کے استعفیٰ سے جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جمہوریت کے نام پر مسلط خاندانی بادشاہت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی، موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے، پی ٹی وی پر قبضے کا ڈرامہ حکومت نےخودرچایا تاکہ انقلاب مارچ کو بدنام کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ہٹلروں کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں۔ جمہوریت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

  • حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، صاحبزادہ حامد رضا

    حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، صاحبزادہ حامد رضا

    فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں رانا ثناء اللہ حکمرانوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا اسلام آباد میں فوج طلب کرنا حکومت کی ناکامی ہے، چند روز میں اتحادی جماعتوں کے اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،میاں برادران جس پھانسی کے پھندے سے پریشان ہیں وہ ہر دن گزرنے کے ساتھ ان کے قریب ہو رہا ہے،کارکنوں کی گرفتاری پر وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں گے ۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف حکومت پاکستان یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے جبکہ عرب ممالک یورپ کو تیل کی فراہمی بند کر دیں تو چند گھنٹے میں اسرائیلی جارحیت رک جائے گی ۔

  • امریکہ مذہبی جنونیت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، حامد رضا

    امریکہ مذہبی جنونیت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، حامد رضا

    لاہور : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فلسطین سے کشمیر تک مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے امریکہ مذہبی جنونیت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

    سمن آباد لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ ہر وہ کام کر رہے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے گریٹر ایجنڈے کا حصہ ہیں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خلافت ظلم اور قتل و غارت سے نہیں، دل جیتنے سے قائم ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کمزور ملکوں کو دہشت گرد قرار دے کر کچل رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے ایک دوسرے کی حکومتوں کے محافظ ہیں، حکومت کی ساکھ راکھ ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کی عیاشی اور بدمعاشی ختم ہونے والی ہے۔