Tag: سنی اتحاد کونسل

  • سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا

    سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا

    لاہور : سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا، سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ، پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس کے آغاز میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں آئین کےتحت دونوں طرف کے حقوق کا حق اداکروں گا، یہ اسمبلی آئین کے تابع ہے ، ہم رولز کےسوا کوئی کارروائی نہیں کرسکتے اپنے حلق کی پاسداری کروں گا، آئین سے ہٹ کر کوئی دوسری بات نہیں ہوگی۔

    ملک احمد خان نے بتایا کہ مریم نواز کو ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیاگیاہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے،آج قائد ایوان کےانتخاب کا عمل پورا کیاجائےگا، انتخابی عمل کی کارروائی کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں۔

    :سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، رانا آفتاب کو بات نہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا گیا۔

    اسپیکرملک احمدخان نے کہا کہ آپ واک آؤٹ کررہے ہیں لیکن گیلری میں آرڈر برقرار رکھیں، گیلریز میں تمام لوگ خاموش رہیں ورننہ اسٹاف کو ہدایت کروں گا۔

    پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل اور ن لیگی ارکان میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون  ؟ فیصلہ آج ہوگا

    پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہوگا، اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمداحمدخان اورسنی اتحادکونسل کےملک احمد خان بچھڑ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کےمعین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے ، جس میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چناؤ آج ہوگا۔

    اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوگی ، اسپیکر کیلئے ن لیگ کےملک محمداحمدخان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑمیں مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایاتھا ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے۔

    اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے13 اور ق لیگ کے 10 ارکان ہے جبکہ آئی پی پی کے5،تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کاایک ایک رکن ہے۔

    پنجاب میں ن لیگ کوپیپلز پارٹی،ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کےارکان کی حمایت حاصل ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کا پہلا ہی اجلاس ہنگامہ خیز رہا، جس میں نومنتخب ارکان نےحلف اٹھایا، ایوان کے اندراور باہر احتجاج اورشورشرابا ہوتا رہا، ،لیگی ارکان نوازشریف کی تصویریں لائے اور ن لیگ کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پرنعرےلگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بھی نعرےبازی کی۔

    اسپیکر کیلئے ن لیگ کے امیدوار ملک احمدخان نے کہا تھا کہ جو گروہ صرف تباہی چاہتا ہےاس سے بات نہیں ہوسکتی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر کا کہنا تھا کہ چھینی گئی سیٹیں واپس ملیں گی توہم حکومت بنائیں گے۔

    حکومت بنائیں گے

  • سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی یا نہیں؟  حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ آج کرے گا، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی درخواست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا کوٹہ آج سیاسی جماعتوں کوالاٹ کرے گا، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پرسیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے سربراہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے چھیاسی آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرادیے ہیں۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے پچاسی، پنجاب کے ایک سو پانچ اور سندھ سے نو کامیاب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، جس کے بعد پارٹی نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کرادی۔

  • سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

    سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ، مجموعی طور پر 82 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ، سربراہ سنی اتحاد کونسل نےمزید 32 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے، مجموعی طور پر 82 ارکان قومی اسمبلی کے بیان حلفی جمع کرائے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ روز 50 آزادارکان اسمبلی کےسرٹیفکیٹ اوربیان حلفی جمع کرائے گئے، سربراہ سنی اتحادکونسل نے بتایا کہ مزیدایم این ایزکےبیان حلفی بھی آج جمع کرا دیں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرادیں گے، مخصوص نشستوں کیلئےترجیحی فہرست بھی جلد جمع کرا دیں گے۔

  • دھرنے کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش، سنی اتحاد کونسل کا آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان

    دھرنے کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش، سنی اتحاد کونسل کا آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان

    فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی وجہ سے ملک میں نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، مولانا فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبا کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ملک بھر میں قائم ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل26اکتوبرکواسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل مدارس دینیہ اور تنظیمات اہل سنت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ قومی سلامتی کے خلاف ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    قبل ازیں 20 اکتوبر کو پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے آزادی مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت  طالب علموں کو زبردستی مارچ میں شریک نہیں کرسکتی، انتشارپھیلانےوالوں کو عوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منائیں گے۔

    قبل ازیں جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں لہذا انہیں کوئی بھی شخص سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم کا مزید کہنا تھا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں۔

  • سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دے دیا

    سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دے دیا

    فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو حرام قرار دینے کا فتویٰ جاری کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی روز بروز بڑھتی قدر کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے، اس بات کے پیش نظر محب وطن حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

    اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کے25مفتیان کرام نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ہے اور حدیث میں بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو لعنتی قرار دیا گیا ہے۔

    فتویٰ کے مطابق سنگین معاشی صورتحال میں منافع خوری کیلئے ڈالرخریدنا بدترین گناہ ہے، لہٰذا قوم ڈالر کا بائیکاٹ کرکے ملک سے وفاداری اور محبت کا ثبوت دے، فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ قوم ملکی مصنوعات استعمال کرے، غیر ملکی مصنوعات کا استعمال چھوڑ دے۔

    مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    واضح رہے کہ اس قبل مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ’’موجودہ صورت حال میں ڈالر خرید کر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ملک کے ساتھ بے وفائی کے علاوہ احتکار ( ذخیرہ اندوزی) ہونے کی بنا پر شرعاُ وہ گناہ بھی ہے جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھے، آمین‘‘۔

    مزید پڑھیں: عوام ڈالرز  بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں، مفتی نعیم

    علاوہ ازیں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے بھی کہا ہے کہ معاشی بحران میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔

    مفتی نعیم نے کہا کہ معمولی منافع کے لیے اپنی آخرت برباد نہ کی جائے، جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

  • سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا فیصلہ

    سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد دھرنے کی حمایت کا فیصلہ

    لاہور: سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام دھرنے کی حمایت کا فیصلہ کرلیا، حامد رضا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید حکومت میں رہنا ملکی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے وفد نے صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دھرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    علماء کرام کا احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

    حامد رضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، حکمرانوں کا مزید حکومت میں رہنما ملکی سلامتی کے لیے خطرے کا سبب ہوگا اس لیے دھرنے کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں طے ہونے والے معاملات سے متعلق جلد پریس کانفرنس کرکے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

  • غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    فیصل آباد : غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی فعل اور گناہ کبیرہ قرار دے دیا گیا، غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر سنی اتحاد کونسل نے شرعی اعلامیہ جاری کردیا۔

    اسلام بالغ عورتوں کو پسند کی شادی کا حق دیتا ہے۔ چالیس مفتیوں کا اجتماعی فتویٰ میں حکومت سے ایسے واقعات روکنے کے لئے سخت قوانین بنانے اور ملزمان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چالیس مفتیان کرام نے اپنے اجتماعی فتویٰ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بدترین گناہ قرار دے دیا ہے۔

    فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے ۔ خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔

    عورتوں کو زندہ جلانا کفر ہے ۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے بالغ عورتوں کو پسند کی شادی کرنے کا حق دیا ہے ۔ معاشرے میں مروج عزت اور غیرت کے خود ساختہ معیارات جہالت ، گمراہی اور کفر پر مبنی ہیں ۔

    اسلام حکمرانوں پر عورتوں کے حقوق کا تحفظ فرض قرار دیتا ہے اس لئے حکومت عورتوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کرے ۔

    خواتین کو قتل کرنے اور زندہ جلانے کے قبیح فعل کو ناقابل معافی، ناقابل مصالحت اور نا قابل ضمانت جرم قرار دیا جائے اور ملزمان کو پھانسی دی جائے ۔

    اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد ، مری اور لاہور میں خواتین کو زندہ جلانے کے واقعات نے معاشرے کو لرزہ دیا ہے ۔

    سنی اتحاد کونسل کے جن مفتیوں نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں مفتی حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی کریم خان ، علامہ نعیم جاوید نوری ، مفتی اکبر رضوی ، مفتی رمضان جامی ، علامہ حامد سرفراز ، مفتی محمد بخش رضوی ، مولانا اکبر نقشبندی ، مفتی محمد حسین صدیقی بھی شامل ہیں۔

     

  • سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    سنی اتحاد کونسل کا طارق محبوب کی لاش کےہمراہ احتجاج

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کے کارکنان طارق محبوب کی میت اٹھائے وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش میں پولیس سے لڑ پڑے،محکمہ داخلہ نے ریڈ زون میں نوے روز کیلئےجلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

    سنی اتحاد کونسل کے کارکنان ،دوران حراست انتقال کر جانے والے رہنما طارق محبوب کی میت اٹھائے دھرنا دینے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے پولیس نے روکا اور مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن نہ رُکے اور ایم اے جناح روڈ پہنچےجہاں پولیس پھر آڑے آگئی اور مظاہرے کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روکا گیا۔

    اس دوران پولیس اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کے درمیان بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

     صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ سندھ نے ریڈ زون ایریاز میں دفعہ ایک سو چوالیس نا فذ کردی،پابندی کا اطلاق بھی فوری ہوگیا، ریڈ زون ایریاز میں جلسے جلوس اور ریلیوں پرنوے روز کیلئے پابندی ہوگی۔

  • طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کےمرکزی رہنماطارق محبوب انتقال پر ترجمان رینجرزکا کہنا ہے طارق محبوب ان کی حراست میں نہیں تھے، انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں موت واقع ہوئی۔

    سنی اتحاد کونسل اورانجمن نوجوانان اسلام کےرہنماطارق محبوب کا سینٹرل جیل میں دل کادورہ پڑنےسےانتقال ہوا، چندروزپہلے رینجرزنے جرائم پیشہ افراد سےتعلق کےشبےمیں گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کی تردید کی کہ طارق محبوب ان کی تحویل میں جاں بحق ہوئے، ترجمان کے مطابق طارق محبوب کی موت جیل میں ہوئی،دودن پہلےانسداددہشت گردی عدالت نے نوےروزکےریمانڈپرجیل بھیج دیا تھا ادھرمیت کے پوسٹ مارٹم کےبعد پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے بتایا کہ طارق محبوب کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشان موجود نہیں ۔

     طارق محبوب کے بھائی اشتیاق محبوب نے کہا کہ تمام معاملے میں سندھ حکومت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، طارق محبوب شوگر کے مریض تھے، ان کی طبیعت کے حوالے سے جب بھی جیل حکام سے پوچھا یہی جواب ملا کہ وہ ٹھیک ہیں۔