Tag: سنی اتحاد کونسل

  • سنی اتحاد کونسل نے یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک منایا

    سنی اتحاد کونسل نے یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک منایا


    سنی اتحاد کونسل نے سانحہ نشتر پارک کے ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک ملک بھر میں منایا گیا۔

     نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ نے گیارہ اپریل 2006 کو سانحہ نشتر پارک کے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے گلستان جوہر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انتہاپسندی دہشت گردی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔

     شہدائے میلاد نشترپارک کے مجرموں کو اگر سزا دی جاتی تو بم دھماکوں خودکش حملوں کی روک تھام ممکن ہوجاتی ، عوام آج تک شہداء سانحہ نشتر پارک کے تحقیقاتی ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کے منتظر ہیں، شہدائے میلاد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔  

  • صاحبزادہ حامد رضا نے آج ملک بھر میں ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا

    صاحبزادہ حامد رضا نے آج ملک بھر میں ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا

    فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام مطالبات تسلیم کئے جانے پر 9 گھنٹے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے، آج ملک بھر میں ہونے والا احتجاج بھی منسوخ کر دیا گیا۔

    سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات منظور کرلئے ہیں اور دھرنے کو پر امن طور پر برخاست کردیا گیا ہے۔

    تمام تنظیمات اہل سنت کی اپیل پر ضلع کونسل چوک میں دھرنا جاری تھا، جس میں عید میلادالنبی کے جلوس نکالنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے غیرمناسب رویہ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    دھرنے میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جمعیت علماء پاکستان، جماعت اہلسنّت، انجمن طلباءاسلام، تحریک منہاج القرآن، دعوت اسلامی، پاکستان سنی تحریک اور دیگرتنظیمیں شامل تھیں ۔
       

  • طالبان سے مذاکرات نامنظور ہیں، حامد رضا

    طالبان سے مذاکرات نامنظور ہیں، حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل اورمجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام قومی امن کنونشن کیا گیا، مشترکہ اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردوں کو تنہا کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔

    اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے قومی امن کنویشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیے میں طے کیا گیا ہے صوبائی اور ضلعی سطح پر امن کانفرنسز کی جائیں گی ۔

    پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اعلامیے میں ن لیگ کی حکومت کو سیاسی طالبان قرار دے دیا گیا کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیرمین حامد رضا کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات نامنظور ہیں۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصرعباس کاکہنا تھا کہ پاکستان کی عوام قاتلوں سے مذاکرات کو ماننے کو تیار نہیں، یہ کیسا اسلام ہے جہاں لوگوں کے گلے کاٹے جاتے ہیں، فیصل رضا عابدی کا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طالبانائیزیشن کو شکست ہوگی۔
       

  • سنی اتحاد کونسل:ناموس رسالت قانون میں ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی

    سنی اتحاد کونسل:ناموس رسالت قانون میں ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی

     

    سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ تحفظ ِ ناموس رسالت کے قانون میں ترامیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی

    لاہور میں تحفظ ِ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مولانا راغب نعیمی نے کہاکہ کسی شخص کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ اپنے والدین اولاد اور مال متال سے بڑھ کر حضور اکرم  کی ذات سے محبت نہ کرتا ہو۔

     انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی قابل مذمت ہے علمائے اہل سنت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ ناموس رسالت کا قانون 295سی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس میں ترایم کی تمام کوششیں ناکام بنادی جائیں گی۔

     کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رمضان سیالوی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ 

  • اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم اورسنی اتحاد کونسل کی پریس کانفرنس

    اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم اورسنی اتحاد کونسل کی پریس کانفرنس

     صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے ربیع الاول میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو مقدمہ وزیر اعلی پنجاب ،وزیر قانون کے خلاف درج کرائیں گے۔

    سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزاد حامد رضا نے الزام عائد کیا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی ذمہ داری وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ پرعائد ہوتی ہے۔.

    فیصل رضا عابدی کاکہناتھا ربیع الاول میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہوگی۔

    ان کاکہناتھا مذاکرات کانتیجہ طالبان کی شریعت کانفاذ کی صورت میں نکلے گا، فیصل رضا عابدی کاکہنا تھا طالبان سے مذاکرات طالبان کے ذریعے کرائیں جارہے ہیں،   فیصل رضا عابدی نے ایم کیوایم ،پیپلز پارٹی اور اےاین پی سے اپیل کی کہ وہ اے پی سی سے باہر آجائیں۔

  • گورنر سندھ کی گورنر ہاؤس میں سنی اتحاد کونسل کے وفدسےملاقات

    گورنر سندھ کی گورنر ہاؤس میں سنی اتحاد کونسل کے وفدسےملاقات

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی گورنر ہاؤس میں سنی اتحاد کونسل کے وفد سے ملاقات، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ علماء کرام رواداری ، اخوت ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنے میں حکومت کی مدد کریں ۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی، دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا کررہی ہے جس سے سرمایہ کاری سمیت دیگر عالمی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔

    ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور وطن عزیز کے دفاع سمیت دیگر اہم قومی معاملات میں علماء کرام نے حکومت وقت کی بھرپور حمایت کی ہے، گورنر سندھ نے شہید صاحبزادہ فضل کریم کی کاوشوں کو بھی سراہا جنھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

  • طالبان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے، صاحبزادہ حامد رضا

    طالبان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے، صاحبزادہ حامد رضا

     

    سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں کہ طالبان ان علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے جن کے مدار

    میں انہوں نے تعلیم حاصل کی انکے خلاف آپریشن نہ بھی کیا جائے تو خودکش حملے ہو رہے ہیں۔

    مولانا سمیع الحق کے طالبان کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کچھ 

    عرصہ پہلے تک فرما رہے تھے کہ وہ طالبان کے باپ ہیں اور حکومت اور طالبان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

     حامدرضا قادری کا کہنا تھا کہ طالبان انہی علما کے کہنے پر خودکش حملہ آور بنے جن کے مدارس میں انہوں نے تعلیم حاصل کی  

     مولاناسمیع الحق برائی کی جڑیں کاٹنےمیں مدد کریں اور عوام کوڈرانا بندکردیں۔

  • مذاکرات کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے، صاحبزادہ حامد رضا

    مذاکرات کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے، صاحبزادہ حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے حکومت پر تننقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کسی بھی حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ، مذاکرات کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس ے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے پالیسی واضح نہیں ہے، حکومت کونہیں معلوم کہ ان کی پالیسی کیا ہے، مزاکرات کے نام پرعوام کوبیووقوف بنایا جارہاہے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت المسلین کے علامہ ناصرعباس نے کہا کہپانچ جنوری کوکنونشن سنٹر میں مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحادکونسل مل کرامن کنونشن منعقد کریں گے۔

    کنونشن میں بلاتفریق شہداء کے لواحقین شرکت کریں گے۔ جبکہ آئندہ عیدمیلاد کے جلوس مشترکہ طورپر نکالے جائیں گے۔ انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت بھی کی۔
       

  • سنی اتحاد کونسل ربیع الاول کو ماہ امن و محبت کے نام سے منائے گی،حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل ربیع الاول کو ماہ امن و محبت کے نام سے منائے گی،حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل ربیع الاول کو ماہ امن و محبت کے نام سے منائے گی، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ دو جنوری کو لاہور میں اہلسنّت کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔

    فیصل آباد میں اجلاس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ لاہور میں اہلسنت جماعتوں کی ہونے والی اے پی سی میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ دہشتگردی پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل ربیع الاول کو ماہ امن و محبت کے نام سے منائے گی، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کی رہائی کے لئے تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں جوادالحسن کاظمی کو سنی اتحاد کونسل کا وائس چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔