Tag: سنی دیول

  • سنی دیول اور رندیپ ہودا کی فلم جاٹ کے میکرز نے معافی مانگ لی

    سنی دیول اور رندیپ ہودا کی فلم جاٹ کے میکرز نے معافی مانگ لی

    بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور رندیپ ہودا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جاٹ‘ کے ہدایتکار نے متنازعہ مناظرے پر معافی مانگ لی۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنی دیول اور رندیپ ہودا حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جاٹ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے، تاہم فلم پر عیسائی برادری سخت ناراض ہے۔

    جس کے بعد سنی دیول، رندیپ ہودا، ونیت کمار سنگھ، ہدایت کار گوپی چند مالینی اور پروڈیوسر نوین یرنی کے خلاف ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کے صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا کہ فلم ’جاٹ‘ میں ایک متنازع سین سے عیسائی برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mythri Movie Makers (@mythriofficial)

    فلمی ستاروں اور فلمسازوں کے خلاف مقدمہ وکلپ گولڈ نامی شہری کی مدعیت میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 299 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

    ٹیم جات کے خلاف الزام لگایا گیا تھا کہ فلم میں ‘ایسے مناظر ہیں جو یسوع مسیح اور عیسائی مذہبی طریقوں کی توہین کرتے ہیں’، جس کے بعد جاٹ کی ٹیم نے متنازعہ سین پر معافی مانگ لی ہے۔

    سنی دیول اور رندیپ ہودا بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

    بھارتی میڈیا کے مطابق سے فلم کے ڈائریکٹر نے متنازع منظر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ نے مناظرے سے متعلو کچھ نہیں بتایا، لیکن بعد میں ہمیں فلم پرنٹ میں پس منظر کو دھندلا کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور یہ لوگوں کے اعتراض کرنے سے پہلے ہی کیا گیا ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ لیکن پھر بھی ہماری نیت کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز نہیں تھی، ہم اس پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں جبکہ اس منظر کو فوری طور پر حذف کر دیا گیا ہے۔

  • فواد کی بالی ووڈ میں واپسی، پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنیوالے سنی دیول کا بڑا بیان

    فواد کی بالی ووڈ میں واپسی، پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنیوالے سنی دیول کا بڑا بیان

    پاکستانی اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کےلیے معروف سنی دیول کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

    سنی دیول نے فواد خان کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ سے بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، پاکستانی سپراسٹار چھ سالوں بعد وانی کپور کے مدمقابل ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں جس کا ان کے بھارتی مداحوں کو بےچینی سے انتظار ہے۔

    غدر کے اداکار سنی دیول نے فواد کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر کہا کہ "دیکھیں، میں سیاسی الجھنوں میں جانا پسند نہیں کروں گا کیونکہ یہیں سے چیزیں گڑبڑ ہونے لگتی ہیں، ہم اداکار ہیں، ہم پوری دنیا میں سب کے لیے کام کرتے ہیں”۔

    بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ چاہے کوئی ہمارا کام دیکھ رہا ہو یا نہ دیکھ رہا ہو، ہم سب کے لیے کام کرتے ہیں، تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    سنی دیول نے مزید کہا کہ دنیا جس طرح آگے بڑھ رہی ہے، ہمیں گلوبل رہنا چاہیے اور مزید ممالک کو بھی اسی طرز پر آگے بڑھنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ فواد خان نے سونم کپور کے مدمقابل فلم ‘خوبصورت’ سے بھارتی سینما میں ڈیبیو کیا تھبا، اس کے بعد انھوں نے مزید دو فلموں میں کام کیا، جن میں ‘اے دل ہے مشکل’ اور ‘کپور اینڈ سنز’ شامل ہیں۔

  • سنی دیول 30 سال بعد شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کیلئے راضی

    سنی دیول 30 سال بعد شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کیلئے راضی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 1993 کی فلم ’ڈر‘ کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، تاہم 30 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد سنی دیول کی جانب سے صلح کا عندیہ دیا گیا ہے اور انہوں نے کنگ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دو ہیرو پر مبنی فلم کرنے کے خواہش مند ہیں؟ جس پر اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ دوبارہ فلم کرنا پسند کریں گے۔

    سنی کا کہنا تھا کہ ’میں نے شاہ رخ کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے، تو مزید بھی کی جاسکتی ہیں، وہ ایک الگ دور تھا اور اب وقت تبدیل ہوچکا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہدایتکاروں کو مکمل تخلیقی کنٹرول حاصل ہوتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے، اور فلمیں ایسی نہیں بن رہیں جو اداکاروں کی شخصیت کو صحیح معنوں میں پیش کر سکیں۔

    یاد رہے کہ 90 کی دہائی کی فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کے منفی کردار کو سنی دیول کے مرکزی کردار سے زیادہ نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا اور شائقین کی جانب سے بھی شاہ رُخ خان کو زیادہ پذیرائی ملی تھی جس کی وجہ سے سنی دیول ناراض تھے۔

    اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریڈ 2‘ کا ٹریلر جاری

    دونوں اداکاروں کے درمیان اس فلم کے بعد کئی سالوں تک کوئی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسکرین شیئر کی تاہم کئی مرتبہ انہیں مختلف مواقعوں پر ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

  • امیتابھ بچن کے ساتھ فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی پھر اداکارہ نے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑی اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔

    امیتابھ بچن کے ساتھ فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی پھر اداکارہ نے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑی اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔

    اداکارہ جس نے عامر خان کے ساتھ ایک فلم کی پھر سنی دیول اور رشی کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہی اور امیتابھ بچن کے ساتھ اس کی فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ میناکشی شیشادری جنہوں نے ونود کھنہ، رشی کپور اور امیتابھ بچن سمیت کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور رشی کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا تاہم امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے کیریئر کو بڑا دھچکا لگا کیونکہ ان کی فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔

    کیرئیر کے عروج پر میناکشی نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ان کی پہلی فلم ’پینٹر بابو‘ باکس آفس پر خاص توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم انہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    اداکارہ اپنی اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے مشہور تھیں، ہدایت کار اور اداکار یکساں اس کی توجہ اور قابلیت سے متاثر تھے تاہم اس نے اپنے کیریئر میں صرف ایک بار عامر خان کے ساتھ کام کیا۔

    1993 میں میناکشی نے فلم ’دامنی‘ میں اداکاری کی جہاں ان کے مرکزی کردار کو پذیرائی ملی، دامنی میں رشی کپور اور سنی دیول بھی شامل تھے، ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا یہ فلم زبردست ہٹ رہی اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔

    انہوں نے 1988 میں امیتابھ بچن کے ساتھ ملٹی اسٹارر فلم ’گنگا جمنا سرسوتی‘ میں کام کیا جو بدقسمتی سے باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں، اس فلم کو انڈسٹری کی بڑی ناکام فلموں کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔

    میناکشی نے اپنے کیریئر کے عروج پر اداکاری چھوڑی تھی، انڈسٹری میں انہوں نے کئی یادگار کردار نبھائے۔

    واضح رہے کہ میناکشی  سیشادری نے مقدر کا فیصلہ، پریوار، وجے، شہنشاہ، شاندار سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا، جبکہ فلم دامینی میں کام کرنے پر انھیں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    میناکشی شادی کے بعد اپنے شوہر ہریش میسور کے ساتھ امریکا شفٹ ہوگئیں اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ڈلاس میں رہ رہی ہیں ۔میناکشی گزشتہ 20 سال سے زیادہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔

  • سنی اور بوبی دیول اپنی ماں پرکاش کور کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئے، تصاویر وائرل

    سنی اور بوبی دیول اپنی ماں پرکاش کور کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئے، تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اسٹارز سنی دیول اور بوبی دیول نے اپنی ماں اور دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور کی سالگرہ پُرجوش انداز میں منائی اور تصاویر شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’غدر ٹو‘ کے اداکار سنی دیول نے ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی ماں نظر آرہے ہیں، اس میں واضح ہے کہ ماں اور بیٹے کی جوڑی کافی خوش اور کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔

    پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنی دیول نے لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے ماما‘‘، بوبی دیول نے بھی اپنی ماں کے لیے دلی جذبات کا اظہار کیا۔

    بوبی نے انسٹاگرام پر پرکاش کور کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی اور پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ’’میری ہر چیز کو سالگرہ مبارک ہو۔ ماما میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘‘

    خیال رہے کہ ماضی کے سپراسٹار دھرمیندر نے 1953 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جب انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، سنی اور بوبی کے علاوہ دھرمیندر کی پہلی بیوی سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی ہیں۔

    تاہم ہندی فلموں میں کام کرتے ہوئے دھرمیندر اداکارہ ہیما مالنی کے قریب ہو گئے اور 1980 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹیاں ایشا اور اہانہ ہیں۔

  • پاکستان مخالف فلمیں بنانے والے سنی دیول کو بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

    پاکستان مخالف فلمیں بنانے والے سنی دیول کو بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

    بالی وڈ میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے لیے معروف سنی دیول اپنی پروپیگنڈا فلموں کے باوجود بی جے پی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    امریکا میں سابق بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں امرتسر سے میدان میں اتارا ہے، کچھ دن پہلے ہی پارٹی جوائن کرنے والے ترنجیت سنگھ اپنے انتخابی سفر کی شروعات کریں گے۔

    بی جے پی نے ہفتے کو اڑیشہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے 11 حلقوں سے امیدواروں کی 8 ویں فہرست جاری کی۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور جو کہ اس سے قبل کانگریس میں تھیں انھوں نے بی جے پی میں نئی انٹری دی ہے اور انھیں پٹیالہ سے ٹکٹ ملا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سنی دیول جو اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سائیڈ لائن کرتے ہوئے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

    سنی دیول رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں کافی غیر حاضر رہتے تھے، اب ان کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو بی جے پی نے اس حلقے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

    اڑیشہ میں، بی جے پی نے تنہا بی جے ڈی کی حمایت کے بغیر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی نے کٹک سے چھ بار کے ایم پی بھرتوہری مہتاب کو میدان میں اتارا ہے۔ مہتاب نے حال ہی میں بی جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • سلمان خان اور سنی دیول برسوں بعد ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے!

    سلمان خان اور سنی دیول برسوں بعد ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے!

    غدر ٹو کی کامیابی کے بعد سنی دیول سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ کون سی فلم کرنے جارہے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    شائقین 27 سال بعد پھر سے دبنگ خان اور ایکشن ہیرو سنی دیول کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ دنوں اداکار نئی فلم ’سفر‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس وقت سنی دیول نئی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں سلمان خان کا خصوصی ’کیمیو‘ بھی شامل ہوگا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان مذکورہ فلم کے لیے دو دن شوٹنگ کروائیں گے۔ ’سفر‘ کیلئے وہ اپنا ’کیمیو‘ رواں ہفتے ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرائیں گے۔

    فلم کے حوالے سے سلمان کی شوٹنگ 12 اور 13 جنوری کو شیڈول ہے۔ سپراسٹار نے فلم میں اپنے کردار کی تصدیق کردی ہے۔

    گزشتہ سال کی سپر ہٹ فلم غدر ٹو کے بعد اس سال سنی دیول کی ’سفر‘ کی ریلیز متوقع ہے جبکہ وہ اگلے پروجیکٹ ’لاہور1947‘ میں بھی نظر آئیں گے جسے عامر خان پروڈیوس کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں اداکار فلم ’جیت‘ میں 27 برس پہلے ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور اب مداح دونوں اسٹارز کو پھر سے ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہیں۔

  • سنی دیول نے شاہ رخ کیساتھ ماضی کی چپقلش پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا

    سنی دیول نے شاہ رخ کیساتھ ماضی کی چپقلش پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا

    بھارتی اداکار سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی کی چپقلش کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اس بارے میں کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے غدر ٹو کی کامیابی پر منعقد کی جانے والی پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اس میں وہ اور سنی دیول ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں ملتے نظر آئے تھے۔ سنی کی فیملی نے شاہ رخ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

    ماضی میں دنوں اداکاروں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ سنی اور شاہ رخ نے 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈر میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد ان کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو اپنے تازہ ترین انٹرویو میں سنی دیول نے اپنے اور کنگ خان کی وائرل تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے ہر کوئی اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے اور وہ اس چیز کے ساتھ خوش ہے جو اس کے پاس موجود ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ جب ہم نوجوان ہوتے ہیں تو یقیناً ایسے نہیں ہوتے لیکن اب سب خوش اور مطمئن ہیں۔ ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم نے کیا غلط یا صحیح کیا۔ وقت ہر دکھ کا مرہم ہے۔

    سنی دیول نے کہا کہ بہت سی باتوں کو ماضی میں چھوڑ دینا بہتر ہے۔ میں اس بات کے لیے بہت خوش تھا کہ بالی وڈ سے سب میری فلم کی کامیابی کے لیے منعقد کی گئی پارٹی میں آئے تھے۔

  • سلمان خان اور میرا تعلق انتہائی جذباتی ہے، سنی دیول

    سلمان خان اور میرا تعلق انتہائی جذباتی ہے، سنی دیول

    بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان دھرمیندر اور ان کے دنوں بیٹوں سے کافی لگاؤ رکھتے ہیں، دبنگ خان کی وجہ سے ہی بوبی نے فلموں میں واپسی کی تھی۔

    بلاک بسٹر فلم غدر ٹو کے ہیرو سنی دیول کا بھی کہنا ہے کہ ان کا سلمان خان کے ساتھ جذباتی تعلق ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ حال ہی میں سلمان خان سے ملے اور انھوں نے گوا میں تقریباً دو گھنٹے ساتھ گزارے۔

    سلمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنی دیول نے مزید کہا کہ ہم اس دوران ہنسی مذاق کر رہے تھے۔ ہم دنوں نے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ ملاقات میں سلمان کافی خوش لگ رہے تھے۔

    انھوں نے سلو میاں کے جذباتی پن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان نے مجھے ایک بار فون کیا وہ بہت جذباتی ہورہا تھا اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ ہمارا ایسا ہی تعلق ہے۔

    سنی دیول نے اپنی بلاک بسٹر غدر 2 کی پارٹی کے بارے میں بھی بات کی۔ اس پارٹی میں سلمان، شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن، کاجول، سنجے دت، سنیل شیٹی، انیل کپور، شلپا شیٹی، وکی کوشل اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

    انھوں نےکہا کہ میری پارٹی میں انڈسٹری کے اکثر لوگ تھے مجھے بہت اچھا لگا، میں نے سلمان کو کال کرکے کہا تھا کہ آپ مجھے ہر بار فون کرتے ہیں اور میں کبھی نہیں آتا لیکن آپ کو میری پارٹی میں آنا پڑے گا اور وہ آئے بھی۔

  • سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    بالی وڈ کے اداکار سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اکشے کمار سے ایک درخواست کی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

    بالی وڈ کے کرن جوہر کی کافی ود کرن شو میں سنی دیول نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم غدر 2 سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ میری فلم غدر 2 ریلیز ہونے والی تھی لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ فلم کامیاب ہوسکتی ہے، اسی دوران میں نے اکشے کمار سے ان کی فلم او ایم جی 2 کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی کیوں کہ میری فلم دہائیوں کے بعد آرہی ہے تھی۔

    ’’یہ ’غدر 2‘ نہیں بلکہ ’گٹر 2‘ ہے‘‘

    سنی نے انکشاف کیا کہ اکشے نے انہیں بتایا کہ وہ اس حوالے میں کچھ نہیں کر سکتے، میں نے ان سے کہا اگر یہ آپ کے ہاتھ میں ہے تو براہ کرم ایسا نہ کریں۔ لیکن اکشے نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ان کے نہیں بلکہ اسٹوڈیو والوں کے ہاتھ میں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا ٹھیک ہے لیکن مجھے دکھ ہوا، پھر میں نے سوچا کیا فرق پڑتا ہے، جس کے بعد دونوں فلم ریلیز ہوئی اور دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

    واضح رہے کہ غدر 2‘ کو اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا اور اس نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 40 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی تھی۔

    سنی دیول کی غدر 2 بھارتی فلم انڈسٹری کے باکس آفس کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ناقدین بھی غدر 2 کی اتنی مقبولیت پر حیران ہیں۔