Tag: سنی دیول

  • پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے غدر 2 کے اداکار سنی دیول کو پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بابر علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر بہت دلچسپ گفتگو کی۔

    بابر علی نے بھارتی اداکار سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو برا بھلا کہہ کر کامیابی حاصل کرے گا تو میرے دل میں تو اس کی کوئی عزت نہیں ہے۔

     اُنہوں نے کہا کہ بھارتیوں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنے ملک کے لیے کچھ نہ کریں لیکن آپ کم از کم کسی دوسرے ملک کو تو برا بھلا نہ کہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سی پاکستانی فلمیں بنائی ہیں تو ہم نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی تو ہونا یہ چاہیے کہ کسی بھی جھنڈے کو یا کسی بھی ملک کی فوج کو برا بھلا نہ کہا جائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج جو ہمارے لیے ایک قابلِ فخر ادارہ ہے اب اس پر کوئی انگلی اُٹھائے گا تو ہم اسے بالکل بھی اچھا نہیں سمجھیں گے۔

    بابر علی نے سنی دیول سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یاترا کے لیے پاکستان آئے تو ہم نے آپ کا کھلے دل سے استقبال کیا، اب آپ ایسا نہ کریں۔

    پاکستانی اداکار نے بھارتی اداکار سنی دیول کو متنازع فلموں میں کام کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ چیز جو میرے ملک کے، میرے پرچم کے اور میری پاک فوج کے خلاف ہو اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

  • ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    بالی وڈ اداکار سنی دیول فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول اپنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد پہلی بار لائیو شو میں شریک ہوئے، اُن کا استقبال زوردار تالیوں اور سیٹیاں بجا کر کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکار کا بھارتی ٹی وی شو میں شرکت اور انٹرویو کا پرومو سامنے آیا ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

    پروگرام کے آغاز میں سامعین کی زور دار تالیوں پر سنی دیول آبدیدہ ہوجاتے ہیں، جب اداکار سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو اس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میں نے فلم میں تارا کا کردار نبھایا ہے۔

    بالی وڈ کے ’خانز‘ کی سنی دیول کی پارٹی میں شرکت

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ خوش ہورہے ہیں اور  اتنی محبت سے نواز رہے ہیں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ میں اتنی ساری محبت کا مستحق ہوں۔

    سنی دیول کی11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف بھارت میں 510 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    سنی دیول کو طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلم ’غدر 2‘ میں دیکھا گیا جس نے زبردست بزنس کیا۔

  • بیٹے کی شادی پر سنی دیول کا بھنگڑا، دھرمیندرا بھی جھوم اُٹھے، ویڈیوز وائرل

    بیٹے کی شادی پر سنی دیول کا بھنگڑا، دھرمیندرا بھی جھوم اُٹھے، ویڈیوز وائرل

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے ڈانس اور سنی دیول کے بھنگڑے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by karan deol.fc actor (@imkarandeol7)

    بھارتی شہر ممبئی میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، کرن دیول کی شادی دریشا اچاریہ سے ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    سنگیت کی تقریب میں جہاں خاندان کے دیگر افراد شامل تھے وہیں بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے، تقریب میں موسیقی اور رقص میں سب سے زیادہ توجہ سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے سمیٹی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دھرمیندر کو اپنے مشہور گانے ’جٹ یملا پگلا دیوانہ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کرن دیول بھی ان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

    تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سنی دیول اپنے مشہور گانے ‘میں نکلا گڈی لیکے’ پر اپنی فیملی کی خواتین کے ساتھ رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    سنی دیول کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سنی دیول مشہور گانے نچ پنجابن پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں جسے پاکستان اور بھارت میں پسند کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اس کے علاوہ سنی دیول کی روکا کی تقریب میں فلم بدھائی ہو کے گانے’ مورنی بنکے میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سنی دیول کے بٹے کرن دیول نے 2019 میں ’پل پل دل کے پاس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اس فلم کو ان کے والد سنی دیول نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

    اداکار کرن دیول نے 2021 کی فلم ’ویلے‘ میں بھی کام کیا، جس میں کرن نے اپنے چچا ابھی دیول کے ساتھ اسکرین شیئر کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by karan deol.fc actor (@imkarandeol7)

    کرن اب فلم ’ اپنے 2 ‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس میں وہ اپنے دادا دھرمیندر، والد سنی اور چچا بوبی دیول کے ساتھ کام کریں گے۔

  • بھارتی سیاست میں ’فوجی‘ زیر بحث، وزیراعلیٰ پنجاب کا سنی دیول پر طنز

    بھارتی سیاست میں ’فوجی‘ زیر بحث، وزیراعلیٰ پنجاب کا سنی دیول پر طنز

    گوردا سپور: بھارت کے وزیراعلیٰ پنجاب اور کانگریس کے رہنما امریندر سنگھ نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے حکومتی جماعت کے امیدوار پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ’فلمی فوجی ہمارے امیدوار کو شکست نہیں دے سکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول فلمی اور میں اصلی فوجی ہوں، ہم اُسے گورداسپور کی نشست سے شکست دیں گے اور کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھر ہی کامیاب قرار پائیں گے، حقیقت میں سنی دیول سے ہمارے امیدوار کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔

    یاد رہے کہ سنی دیول نے تین روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد انہیں گورداسپور سے لوک سبھا کی نشست کے لیے حکومتی جماعت نے اپنا امیدوار نامزد کیا۔

    یاد رہے کہ سنی دیول کے والد دھرمیندر 2004 میں راجستھان کی بیکانیر نشست سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے جبکہ اُن کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور  حالیہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

    الی ووڈ انڈسٹری میں سن 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم دمینی کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی کو پڑتا ہے تو وہ اٹھتا نہیں اٹھ جاتا ہے‘‘ بولنے والے اداکار سنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

    سنی دیول نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ’‘بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے مودی کو اگلے پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہونا چاہیے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بی جے پی نہیں بلکہ وزیراعظم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور امید ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کے سربراہ بنیں گے‘۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تو اُن ہی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں بھی بی جے پی کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کررہا ہوں۔

    بی جے پی کی رہنما اور بھارت کی وزیر داخلہ نرمالا شترمن نے اس موقع پر 1997 میں ریلیز ہونے والی بارڈر فلم کا تذکرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول نے فلم میں کام کر کے اپنی حب الوطنی کا کا ثبوت دیا، اُن کے کردار کی وجہ سے بہت سارے لوگوں میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار ہوا‘۔

    مزید پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    واضح رہے کہ بھارت میں جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں بالخصوص بی جے پی پاکستان کے خلاف جارحیت استعمال کررہی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے تو اپنے انتخابی پوسٹر پر فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی بھی تصاویر آویزاں کی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔

    بھارت میں گزشتہ دو ماہ سے سیاست میں فوجیوں کو گھیسٹا جارہا ہے، حکومتی جماعت جو فوجیوں کے نام پر ووٹ مانگنے جارہی ہے وہ اپنے جوانوں کا خیال نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ تیج بہادر جیسے سپاہی ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

  • لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

    لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی، سنی دیول کا بی جے پی میں شمولیت کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی گہما گہمی ہے اسی دوران شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات ووٹرز کو اپنی اپنی پسندیدہ پارٹیوں کو ووٹ دینے پر قائل کررہی ہیں تو کوئی سیاسی میدان میں ہی قدم رکھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں سن 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم دمینی کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی کو پڑتا ہے تو وہ اٹھتا نہیں اٹھ جاتا ہے‘‘ بولنے والے اداکار سنی دیول نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

    سنی دیول نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ’‘بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے مودی کو اگلے پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہونا چاہیے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بی جے پی نہیں بلکہ وزیراعظم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور امید ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کے سربراہ بنیں گے‘۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تو اُن ہی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں بھی بی جے پی کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کررہا ہوں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی جانب سے سنی دیول کو پنجاب کے علاقے گرداس پور سے لوک سبھا کی نشست پر ٹکٹ جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    بی جے پی کی رہنما اور بھارت کی وزیر داخلہ نرمالا شترمن نے اس موقع پر 1997 میں ریلیز ہونے والی بارڈر فلم کا تذکرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول نے فلم میں کام کر کے اپنی حب الوطنی کا کا ثبوت دیا، اُن کے کردار کی وجہ سے بہت سارے لوگوں میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار ہوا‘۔

    دوسری جانب بھارتی عوام نے سنی دیول کی سیاست میں انٹری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مزاحیہ پوسٹ شیئر کیں۔ ایک صارف ہاردک رجگور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رام مندر کیس کی اگلی سماعت پر بی جے پی کی طرف سے نمائندگی کررہے ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں: کانگریس میں شمولیت پر بی جے پی کا پروپیگنڈا، بھارتی اداکارہ کو پاکستانی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ سنی دیول کے والد دھرمیندر 2004 میں راجستھان کی بیکانیر نشست سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے جبکہ اُن کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور  حالیہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔