Tag: سنی لیون

  • سنی لیون نے آئندہ فلموں کے لئے حیران کن فیصلہ کرلیا

    سنی لیون نے آئندہ فلموں کے لئے حیران کن فیصلہ کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اب فلموں میں بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فلمسازوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جسم 2‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن کئی فلموں میں اداکاری کے باوجود مخصوص کردار میں ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں تاہم اب فلم نگری کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد سنی لیون نے آئندہ فلموں کے لیے حیران کن فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے اپنی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے فلموں کے معاہدے میں بوس و کنار کے مناظر کی عکس بندی کے لیے اصرار نہ کرنے کی شق کا اضافہ کردیا ہے جس سے فلمسازوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوں گی۔

  • کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں، سنی لیون

    کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں، سنی لیون

    بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انھیں انڈسٹری سے کسی ایوارڈ کی نہیں بلکہ صرف اپنے پرستاروں کی بے لوث محبت کی ضرورت ہے۔

    ایک انٹریو میں سنی لیون نے کہاکہ اگرچہ ناقدین کی طرف سے انکی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم وہ خود صرف اپنے پرستاروں کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ انھیں انڈسٹری کی طرف سے کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں ہے ان کیلئے ان کے پرستاروں کی محبت ہی کافی ہے، واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”ون نائٹ سٹینڈ “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ سنی لیون کو بگ باس کے بعد فلمساز پوجا بھٹ نے اپنی فلم جسم 2میں اداکاری کی پیشکش کی جس کے بعد 2012ءمیں فنی سفر کاآغاز کرنے والی اداکارہ اب تک متعدد فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں ۔

  • سنی لیون کے خلاف ایک اور کیس دائر، 100 کروڑ حرجانے کا دعویٰ

    سنی لیون کے خلاف ایک اور کیس دائر، 100 کروڑ حرجانے کا دعویٰ

    ممبئی: بھارتی ماڈل پوجا مسرا نے اداکارہ سنی لیون کے خلاف ہتک عزت کے زمرے میں 100 کروڑ کے ہرجانے کا دعوی کردیا ہے۔

    بگ باس 5میں شریک پوجا مسرا کو چار سال بعد احساس ہواہے کہ اس کو بدنام کیاگیا جس پر سنی لیون کیخلاف مقدمہ دائر کردیاہے اور سو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    اپنی درخواست میں پوجا مسرا نے سنی لیون پر یہ بھی الزام لگایا کہ مقامی اخبار میں انہوں نے ایک آرٹیکل لکھا جس میں انہوں نے ان کے بارے میں جو باتیں
    منسوب کیں اس سے ان کی ناصرف شہرت کو نقصان پہنچا بلکہ مالی نقصان بھی پہنچا ۔

    شو کے اختتام پر سنی لیون نے میڈیا کو پوجا سے متعلق ہتک آمیز بیانات دیناشروع کردیئے، اب کئی سالوں کے بعد پوجا نے ممبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کردیا۔

    جسٹس نریش پٹیل نے سماعت کے موقع پر ریمارکس دیئے کہ چھٹیوں کے بعد تک سماعت ملتوی کی جاتی ہے اور اب امکان ہے کہ عدالت کی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ جون 2016ءمیں سماعت ہوگی ۔

  • سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کی پٹائی کردی

    سنی لیون نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر صحافی کی پٹائی کردی

    ممبئی: بالی ووڈاداکارہ سنی لیون نے گجرات میں صورت کے علاقے میں ایک ٹی وی چینل کے رپورٹرکی طرف سے غیرمناسب سوال پوچھے جانے پر اداکارہ نے رپورٹرکوتھپڑ ماردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہولی کے حوالے سے ایک تقریب ’ہولی ود سنی لیون‘ کے سلسلے میں موجود تھیں، اپنی پرفارمنس کے بعد ہوٹل کی لابی میں انٹرویوز دے رہی تھیں کہ ایک صحافی کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر سنی لیون غصے میں آ گئیں اور اس صحافی کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

    بعدازاں سنی لیون نے پروگرام انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسی صورت میں پرفارم کریں گی جب اس میں صحافی شریک نہ ہوں، مطالبہ پورا ہونے کے بعد اداکارہ نے کچھ دیر تک اسٹیج پر پرفارم کیا۔

    دوسری جانب سنی لیون کے شوہر کا کہنا تھا کہ رپورٹر کے سوال پر سنی لیون نے فوری طور پر جواب دیا اس لئے ہم پولیس کے پاس مقدمہ درج نہیں کرا رہے، جب کہ ایونٹ منعقد کرانے والے طالبعلم تھے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ ان کا کیرئیر تباہ ہو۔

  • خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی لیون

    خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے،سنی لیون

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہاہے کہ خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے ۔

    ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ اُنہوں نے اپنی کاوشوں میں کبھی جنس کو آڑے نہیں آنے دیا، اگر آپ بطور خاتون اپنے کام کے بارے میں جانتی ہیں اور اپنی زندگی میں اچھا کرسکتی ہیں تو آپ کو باآسانی کام مل سکتاہے ، میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھتی ہوں لیکن کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوتا۔

    سنی لیون کاکہناتھاکہ بھارت میں ثقافتی فرق کی وجہ سے خواتین کو مشکلات درپیش آتی ہیں لیکن ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے آپ کو منوانے میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟

    خواتین کے عالمی دن کو شام کے وقت دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے ’اچھے انسانوں کا دن‘منانا چاہیے لیکن بحیثیت ایک خاتون اس دن کو منانا ہمیشہ اچھاہی ہوگا۔

  • بھارتی اداکارہ سنی لیون کرکٹ ٹیم کی مالک بن گئیں

    بھارتی اداکارہ سنی لیون کرکٹ ٹیم کی مالک بن گئیں

    بھارتی اداکارہ سنی لیون نے بھی کرکٹ ٹیم خرید لی، وہ باکس کرکٹ لیگ نامی ایونٹ میں چنئی سواگرز ٹیم کی مالک بن گئی ہیں۔

    بالی وڈ کی بولڈ گرل اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے، کھیلوں کے مقابلے دیکھنا اور خود بھی کھیلنا پسند ہیں،جبکہ کرکٹ تو میرا ”جنون “ ہے۔

    ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ فٹ بال میرا پسندیدہ کھیل ہے،باسکٹ بال بھی کھیلتی رہی ہوں ، لیکن کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو مجھے ”جنون “ کی حد تک پسند ہے اور اس کھیل میں بڑی جذباتی ہو جاتی اور کافی لطف لیتی ہوں ۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں سنی لیون نے باکس کرکٹ لیگ میں چنئی سویگرس کرکٹ ٹیم کو خریدا ہے، سنی لیون کا کہنا ہے کہ میں چنئی سویگرس کی بہترین کار کردگی کے حوالے سے بڑی پر جوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میری ٹیم جیتے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے زیادہ سے زیادہ مقابلے جیتنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے سپورٹس پسند ہیں، کرکٹ میچز سے بھی میں کافی لطف اندوز ہوتی ہوں، میں خود بھی سپورٹس میں کافی متحرک تھی۔ واضح رہے کہ یہ لیگ معروف فلمساز ایکتاکپور کے تعاون سے شروع ہورہی ہے۔

  • سنی لیون اپنی پرفیوم رینج جلد متعارف کرائیں گی

    سنی لیون اپنی پرفیوم رینج جلد متعارف کرائیں گی

    ممبئی:بولڈ اداکارہ سنی لیون اب کرنے والی ہیں اپنی پرفیوم رینج لانچ جسکا نام لسٹ رکھا گیا ہے۔

    مہینوں قبل خبر آئی تھی کہ سنی لیون جلد ہی اپنی پرفیوم رینج لانچ کرنے جارہی ہیں جسکی تصاویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام ، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں تھیں اور اب انہوں نے اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ ،لسٹ بائے سنی لیون کے نام سے لانچ کی ہے جسکے ذریعے انکے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی یہ پراڈکٹ خرید سکتے ہیں۔

    اداکارہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے خود ان خوشبوؤں کو منتخب کیا ہے اور ڈیزائن بھی خود کیا ہے،انکا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انکے مداحوں کو یہ پرفیومز بہت آئیں گے۔

    سنی لیون کی اس پرفیوم رینج میں خواتین کے لیے پرفیوم، ڈیوڈرنٹ اور باڈی لوشن جبکہ مرد حضرات کے لیے ڈیوڈرنٹ رینج لانچ کی گئی ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں اس سے قبل کسی اداکار نے اتنے بڑے پیمانے میں پرفیوم رینج لانچ نہیں کی۔

  • اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

    اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

    ممبئی: معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس نے ملاپ زاویری کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی سیکس کامیڈی فلم مستی زادے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے آدرش نگر پولیس سٹیشن میں سنی لیون اور ویرداس سمیت مستی زادے ٹیم کے خلاف فلم میں مندر کے اندر شرمناک چیز کی خرید و فروخت کے مناظر عکسبند کرنے کی بنا پر رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔

    ایف آئی آر درج کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں مندر کے اند ر اس قسم کی بے ہودہ حرکات کا عکسبند کیا جانا انتہائی نامناسب بات ہے ۔

    مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکایت درج کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے ملاپ زاویری کی جانب سے فلم کی نمائش سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی فلم ہندوستان میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی گزشتہ تمام سیکس کامیڈی فلموں کے ریکارڈ ز توڑ دے گی ۔

    ملاپ زاویری کے مستی زادے میں سنی لیون تشار کپور اور ویرداس نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

  • گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    سال 2015ء اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے تو 2016ء کی آمد آمد ہے، رواں سال کے اختتام اور آئندہ سال کی شروعات سے قبل ایک ویب سائٹ کی طرف سے گوگل سرچ انجن پر 2015ء میں سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی بولی ووڈ شخصیات کی فہرست جا ری کی گئی ہے ۔

    مذکورہ جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کی دس اداکاراؤں کے نام اور عوام کی طرف سے سرچ کی جانے والی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔رواں سال سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں اداکارہ سنی لیون جنہیں براہ راست رابطہ نہ ہونے کی بنا پر سرچ کیا گیا۔

    قطرینہ کیف کو انکے حسن کی وجہ سے ، دیپکا پڈکون کو ذہنی دباؤ کے خلاف جدوجہد کرنے اور عالیہ بھٹ کو انکی شاندار اداؤں کے باعث سرچ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں اس فہرست میں اداکارہ رادھیکا ایپٹے، انوشکا شرما، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور پونم پانڈے کے نام بھی شامل ہیں۔

  • میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں،  میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں ۔

    ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم مستی زادے میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کر رہی ہیں ۔ جن میں سے ایک کردار سمجھدارلیلیٰ اور دوسری بیوقوف لیلیٰ کا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں ایک بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک احمقانہ پن ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مستی زادے میں لیلیٰ کا کردار ان کی شخصیت سے ملتا جلتا اور دل کے بہت قریب ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے بولڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم مستی زادے کو رواں برس مئی میں ریلیز ہونا تھا تاہم سینسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے بعد اب یہ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔