Tag: سوئس بینک

  • سوئس بینکوں سے مذاکرات:ایف بی آر کےافسران سوئٹزرلینڈ روانہ

    سوئس بینکوں سے مذاکرات:ایف بی آر کےافسران سوئٹزرلینڈ روانہ

    اسلام آباد: سوئس بینکوں میں غیرقانونی طور پرچھپائےگئےاربوں ڈالرز کی واپسی کےمعاملےپر مذاکرات کیلئے ایف بی آر کےدو افسر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔

    ذرائع کےمطابق اس معاملےپر سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ کوسوئیزر لینڈجاناتھا تاہم اُنہیں روک دیا گیا وہ آج اسلام آباد میں ہونےوالےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع نےاے آر وائی نیوزکو بتایا کہ ایف بی آرکےسینئیر ممبر ڈاکٹر طارق مسعود ویزہ نہ ملنےکے باعث سوئیزر لینڈ نہ جاسکےجبکہ چیف انٹرنیشنل ٹیکسز اشفاق اور ایف بی آرکےایک سیکریٹری سوئیزرلینڈ پہنچ گئےہیں۔

    ذرائع کےمطابق موجودہ سیاسی تصادم کےباعث معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہونےسےایف بی آرکو ریونیو شارٹ فال کاسامنا ہےاور اسی ضمن میں چئیرمین ایف بی آر نے پیرکوکراچی کا دورہ بھی کیا۔

  • پاکستان کا وفد 200 ارب ڈالرزکی واپسی کیلئے 26 اگست سوئیزر لینڈ جائیگا

    پاکستان کا وفد 200 ارب ڈالرزکی واپسی کیلئے 26 اگست سوئیزر لینڈ جائیگا

    اسلام آباد : پاکستان سے لوٹ کر سوئس بینکوں میں چھپائی گئی دو سو ارب ڈالرزکی واپسی کیلئے پاکستان کا وفد رواں ماہ کے آخر میں سوئیزر لینڈ جائیگا۔

    باخبر ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کے سینئیر حکام پر مشتمل تین رکنی وفد 26 اگست کو سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے سوئیزر لینڈ روانہ ہوگا، امکان ہے کہ سیکریٹری خزانہ کی قیادت میں یہ وفد تین سے چار روز تک سوئیزر لینڈ میں رہے گا۔جس کےدوران پاکستان اور سوئیزر لینڈ کے مابین موجودہ ٹیکس معاہدے میں رقم کی واپسی کیلئے مطلوبہ ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کیا جائیگا۔

    پاکستان کی وفاقی کابینہ گذشتہ سال ستمبر میں ٹیکس معاہدے میں ترامیم کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے،سوئس حکام کے حوالے سے پہلے ہی یہ بات منظرعام پر آچکی ہے کہ پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں موجود ہیں،ذرائع کے مطابق مذاکرات جلد ہونگے تاہم پیسے کی واپسی میں وقت لگے گا، سوئیزرلینڈ کے 10بڑے بینکوں میں 50خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ چلاہے۔