Tag: سوئس حکومت

  • سوئس حکومت کا اسلام دشمن اقدام، برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش

    سوئس حکومت کا اسلام دشمن اقدام، برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش

    برن: سوئس حکومت نے خواتین کے برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی سفارش کردی، جس کے باعث مسلمان پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کرلی۔

    عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے پر 990 سوئس فرانکس یعنی ایک ہزارڈالر جرمانہ کرنے کا قانون تیار ہو گیا۔

    سوئس حکومت نے ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا دیا ہے ، مسودے میں ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ سفارتی احاطے اور مذہبی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کی چھوٹ شامل ہیں۔

    مسودہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹسٹک پرفارمنس اور اشتہارت میں بھی چہرہ ڈھانپا جا سکے گا۔

    واضح رہے سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا پانچ فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔۔

  • بڑی کامیابی ،  سوئس حکومت  پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

    بڑی کامیابی ، سوئس حکومت پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

    اسلام آباد : سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دے دی ہے ، معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نےدی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کےاکاونٹس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دے دی ہے ، سوئس اخبار کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے اکاونٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا۔

    سوئس اخبار کے مطابق معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نےدی ، معلومات غیر ملکی باشندوں کےمتعلقہ ملکوں کوفراہم کی جائیں گی، ممالک میں پاکستان ،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان ودیگرشامل ہیں ، سوئس بینکوں میں31 لاکھ غیر ملکیوں کےاکاؤنٹس ہیں۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی تھی۔

    یاد رہے گٓذشتہ سال وزیرِ اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سوئس حکومت کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے دو طرفہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

  • سوئس حکومت نے جے یو آئی ف رہنما ارباب فاروق کو پشاور چالان بھجوادیا

    سوئس حکومت نے جے یو آئی ف رہنما ارباب فاروق کو پشاور چالان بھجوادیا

    پشاور: سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر چالان پشاور بھیج دیا،   ارباب فاروق کا کہنا ہے کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئس حکومت نےجے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو چالان پشاور بھیج دیا، ارباب فاروق کو ایک سو نو یورو جرمانے کا چالان بھجوایا گیا جبکہ چالان بروقت جمع نہ کروانے پر تین سو ایک یورو کا چالان بھی بھیجا۔

    ارباب فاروق نے چند ماہ قبل سویٹزرلینڈ کا تفریحی دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے سوئس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

    ارباب فاروق نے کہا کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایک سو نو یورو والا چالان تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے بروقت جمع نہ کروا سکا۔

    سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ  ہمیں بھی  سویٹزرلینڈ کی طرح   ٹریفک کے قوانین کا نظام  بنانا چاہیئے  جو کہ انتہائی قابل قدر ہے۔

    جے یو آئی ف کے رہنما مزید کہا کہ وہ رقم لازمی جمع کرائیں گے اور شہریوں کو بھی تلقین کی کہ ملک کے قوانین کی تعمیل کریں تاکہ  دنیا بھر  میں ایک پیغام جاسکے کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں۔