Tag: سوئمنگ پول

  • نجی اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جانے والا  13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

    نجی اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جانے والا 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

    لاہور : نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، وہ اپنے بھائی کے ساتھ اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینے جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ستوکتلہ کے علاقہ میں نجی سکول کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 13سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

    ایس ایچ او ستوکتلہ داؤد خالد نے بتایا واقع بارہ جولائی کو پیش آیا، جوہرٹاؤن کا رہائشی تیرہ سالہ سعد خیابان جناح سوسائٹی میں واقع کیمپس میں نہا رہا تھا۔

    داؤد خالد کا کہنا تھا کہ سعد وہاں پر اپنے بھائی کے ساتھ اسکول میں سوئمنگ کی تربیت لینےجاتا تھا تاہم نہاتے ہوئے اچانک سعد بے ہوش ہوگیا۔

    سعد کوفوری طبی امداد کےلیےنجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ٹریننگ کےدوران سوئمنگ کوچ بھی موجود تھا تاحال واقعہ کے حوالے سے پولیس کو درخواست موصول نہیں ہوئی۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے پرُفضا مقامات کی سیر کو آئے سیاحوں کے ساتھ آئے دو دلخراش واقعات پیش آئے ہیں جس میں ایک لڑکی اور لڑکا دریائے کنہار کی تیز موجوں میں بہہ گئے تھے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلیفی بناتے ہوئے 14سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دسویں جماعت کا دلدار نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

  • چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    بھارت کے حیدرآباد مضافاتی علاقہ شکر پلی میں کم عمر طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرانا شہر کے شاہ علی بنڈہ میں واقع ایک ہائی اسکول کے 60 طلبہ اور اساتذہ، وائلڈ وائرس ریسارٹ آئے ہوئے تھے کہ اس دوران چھٹیجماعت میں زیر تعلیم 11 سالہ فیضان انصاری حادثاتی طور پر سوئمنگ پول میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچے کو اسپتال منتقل کیا مگر راستے میں ہی میں اس نے دم توڑ دیا، پولیس کے مطابق اس معاملہ میں اسکول انتظامیہ اور وائلڈ وائرس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل مصر میں دوستوں کے گھناؤنے مذاق کے باعث طالب علم اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    مصر کی الجیزہ کمشنری میں تین دوست سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے کے لیے ایک غیرآباد و متروکہ سٹور میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھی کریم کو ایک کرسی سے باندھ دیا تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ وہ رسی کی قید سے خود کو کس طرح چھڑاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کریم کو اس کے دوستوں نے تقریباً 3گھنٹے تک کرسی سے باندھے رکھا، اس دوران وہ رسی کو کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ اسی کوشش کے دوران کرسی عقب کی جانب گر گئی اور ایک نوکیلی لکڑی اس کے سر کے عقبی حصہ میں گھسنے سے طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔

    کریم کے دوستوں نے جب یہ دیکھا تو وہ اس کی جانب دوڑے اور کرسی کو سیدھا کیا، لڑکوں نے مدد کے لیے اہل محلہ کو طلب کیا، جنہوں نے کریم کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو مرچکا ہے۔

    نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر طالب علم کی لاش کو تحویل میں لے کر اس کے دونوں دوستوں کو حراست میں لے لیا۔

  • فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

    فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

    بھارت میں حیدرآباد کے آغاپورہ نامپلی کے علاقے میں موجود سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد جل پلی میں واقع ایک فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیرنے کے لئے اترے تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    زخمی ہونے والے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں، جورات کے وقت سوئمنگ پول میں تیرنے کے لئے اترے تھے، اس دوران ایک برقی وائر جس کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا پانی میں گر گیا۔

    سوئمنگ پول میں تار گرنے کے باعث کرنٹ دوڑ گیا، جس سے پول میں موجود افراد کو کرنٹ لگا، موقع پر موجود افراد نے تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

    اس سے قبل ہوٹل میں واقع سوئمنگ پول کے پائپ میں پھنس کر ایک بچی ہلاک ہوگئی، لاش نکالنے کے لیے کنکریٹ کی دیوار توڑنا پڑی۔

    ہیوسٹن پولیس 8 سالہ لڑکی کی افسوسناک موت کی تحقیقات کررہی ہے، جس کی لاش ہیوسٹن کے ڈبل ٹری ہوٹل میں ایک بڑے پائپ کے اندر سے ملی تھی۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا۔

    ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ’لیزی ریور اسٹائل‘ پول میں کسی کو پائپ میں پھنسے ہوئے دیکھا تھا۔

    مٹی کا تودہ گرنے سے دو بسیں دریا میں بہہ گئیں، 63 افراد لاپتہ

    مقتولہ کی شناخت عالیہ جائیکو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے کہا کہ وہ پول میں ایک بڑے پائپ کے اندر پھنسی ہوئی تھی۔ ہیرس کاؤنٹی انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے مطابق جائیکو کی موت ڈوبنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، اور اس موت کو حادثاتی سمجھا جارہا ہے۔

  • دادو جم خانہ کلب کے سوئمنگ پول میں 9 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق

    دادو جم خانہ کلب کے سوئمنگ پول میں 9 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق

    دادو: سندھ کے شہر دادو میں جم خانہ کلب کے سوئمنگ پول میں 9 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کے جم خانہ کلب کے سوئمنگ پول میں ایک بچے کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر بچے کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے کلب میں توڑ پھوڑ کی۔

    نو سال کے مطہر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی اس کے ورثا جم خانہ کلب پہنچ گئے اور کلب انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران مشتعل ورثا نے کلب میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

    پولیس کی جانب سے بچے کے ورثا کو جم خانہ کلب کے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر ورثا بچے کی لاش لے کر روانہ ہوئے۔

    سفاک باپ نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کر دیا

    ادھر شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے نواحی گاؤں میں بھی 2 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں، مقامی پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 8 سالہ ابوبکر اور 6 سالہ عمر رحمان کے ناموں سے ہوئی۔

  • 2 سالہ بچی کو بچاتے ہوئے باپ اور دادا سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    2 سالہ بچی کو بچاتے ہوئے باپ اور دادا سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    دو سالہ ننھی بچی کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے باپ اور دادا پانی میں ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ایک ہوٹل اتوار 31 مارچ کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہوٹل کے سوئمنگ پول میں گرنے والے اپنی دو سالہ ننھی بچے کو بچانے کے لیے باپ اور دادا دونوں کود پڑے مگر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

    آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں مارک ہالیڈے اپارٹمنٹس کے روف ٹاپ پول میں شام 7 بجے کے قریب بچی گری جسے بچانے کے لیے 38 سالہ دھرم ویر سنگھ اور 65 سالہ گرجندر سنگھ نے چھلانگ لگا دی۔

    اس دوران دونوں کو آس پاس موجود لوگوں نے پانی سے نکالا اور ہنگامی طبی امداد کے آنے تک انھیں سی پی آر کے ذریعے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم افسوسناک طور پر دونوں افراد دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    دو سالہ بچی کے پیچھے اسکی ماں نے بھی پانی میں چھلانگ لگائی تھی، تاہم بچی اور ماں کو بچالیا گیا اور انھیں اسپتال لے جایا گیا۔

    کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کے اہلکار مچل ویئر نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی جذباتی منظر تھا۔ ظاہر ہے، کوئی بھی یہ سمجھ سکتا ہے کہ اس خاندان کو اپنے دو افراد کو کھونا پڑا۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ جب ارد گرد چھوٹے بچے ہوں تو وہ تیراکی کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔

    اہلکار مچل ویئر نے کہا کہ اگر اس طرح کے حالات جو انھیں درپیش آئے، اس میں ہم جانتے ہیں کہ بچے اور یہاں تک کہ بالغ افراد بھی چند سیکنڈ میں ڈوب سکتے ہیں۔

  • سوئمنگ پول کے پائپ میں پھنس کر بچی ہلاک

    سوئمنگ پول کے پائپ میں پھنس کر بچی ہلاک

    ہوٹل میں واقع سوئمنگ پول کے پائپ میں پھنس کر ایک بچی ہلاک ہوگئی، لاش نکالنے کے لیے کنکریٹ کی دیوار توڑنا پڑی۔

    ہیوسٹن پولیس 8 سالہ لڑکی کی افسوسناک موت کی تحقیقات کررہی ہے، جس کی لاش ہیوسٹن کے ڈبل ٹری ہوٹل میں ایک بڑے پائپ کے اندر سے ملی تھی۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا۔

    ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ’لیزی ریور اسٹائل‘ پول میں کسی کو پائپ میں پھنسے ہوئے دیکھا تھا۔

    مقتولہ کی شناخت عالیہ جائیکو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے کہا کہ وہ پول میں ایک بڑے پائپ کے اندر پھنسی ہوئی تھی۔ ہیرس کاؤنٹی انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے مطابق جائیکو کی موت ڈوبنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، اور اس موت کو حادثاتی سمجھا جارہا ہے۔

    لڑکی کی والدہ جوز ڈینئلا جائیکو نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو پول میں موجود ایک غیر محفوظ سوراخ نے کھینچ لیا تھا، جس کی چوڑائی تقریباً 16 انچ کے درمیان ہے۔

    لڑکی کی ماں کی وکیل نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ جائیکو کو نکالنے کے لیے کنکریٹ کو توڑنا پڑا اور پائپ کاٹنا پڑا۔ یہ بہت خوفناک تھا۔

    اس مقدمے میں ہلٹن ورلڈ وائیڈ ہولڈنگز اور ڈبلٹری ہلٹن ہیوسٹن بروک ہولو کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے۔

    ہلٹن کے ترجمان نے کہا کہ یہ جائیداد تیسرے فریق کی ملکیت کے تحت آزادانہ طور پر چلتی ہے جبکہ ابھی تک انھیں مقدمے کے کاغذات موصول نہیں ہوئے۔

    دریں اثنا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ چلنے کے بعد انسپکٹرز کی جانب سے پول کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پول میں وفاقی ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا گیا جس کے تحت پائپ میں پھنسنے اور بچوں کے ڈوبنے کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے تھے۔

  • نہانے کا شوقین ہرن کھڑکی توڑتا ہوا سوئمنگ پول میں کود گیا، ویڈیو وائرل

    نہانے کا شوقین ہرن کھڑکی توڑتا ہوا سوئمنگ پول میں کود گیا، ویڈیو وائرل

    تفریحی مقام پر اس وقت افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک ہرن اچانک وہاں گھس آیا اور سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی۔

    اونٹاریو میں واقع تفریحی مرکز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوئمنگ پول میں جنگلی ہرن کے چھلانگ لگانے کے بعد وہاں موجود لوگ اسے حیرانی و پریشانی سے دیکھ رہے ہیں جبکہ ہرن پول میں مزے سے تیر رہا ہے۔

    فرانسسکو سینو نامی شخص نے وولمر کلچر اینڈ ریکریشن کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بنائی ہے جس میں پول ایریا میں ہرن ادھر اُدھر بھاگتا دکھائی دے رہا ہے۔

    سیینو نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بچہ یہاں تیراکی سیکھنے آتا ہے، ہم چینجنگ روم میں موجود تھے اس دوران ایک بچے کے والد اطلاع دی کہ آپ لوگ یقین نہیں کریں گے سوئمنگ پول میں ایک ہرن موجود ہے۔

    سینو کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تفریحی مرکز کا عملہ ہرن کے تعاقب میں ہے جبکہ ہرن کو تالاب میں غوطہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف سوچا کہ مجھے ویڈیو بنانی چاہیے کیونکہ اگر میں نے کسی کو بتایا کہ ایک ہرن اندر داخل ہوا ہے تو کوئی بھی مجھ پر یقین نہیں کرے گا۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ ہرن کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہوا تھا اور عملے اسے بحفاظت باہر نکال دیا ہے جبکہ پول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

  • سوئمنگ پول میں موجود مگرمچھ نے ملازم کو زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

    سوئمنگ پول میں موجود مگرمچھ نے ملازم کو زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

    سوئمنگ پول میں اچانک مگر مچھ نکل آیا اور اس نے پول کی صفائی کرنے والے ملازم کو زخمی کردیا، سوشل میڈیا پر پول میں موجود مگرمچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہھارت میں واقع بی ایم سی شیواجی پارک کے سوئمنگ پول کی صفائی کرنے والے ملازم اس وقت حیران رہ گئے جب انھوں نے علی الصباح پول میں مگرمچھ کو تیرتا ہوا دیکھا۔

    سوئمنگ پول کے اندر موجود 2 فٹ لمبے مگرمچھ کے بچے کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو اس نے ایک ملازم کو کاٹ لیا۔ صفائی کرنے والے زخمی ملازم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے بروقت طبی امداد مہیا کی گئی۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ اس سوئمنگ پول میں بچوں سمیت 2000 افراد روزانہ تیراکی کے لیے آتے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مگرمچھ کے بچے کو تالاب میں تیراکی کرتے اور ادھر ادھر چکر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بعدازاں اس رینگنے والے جانور کو ماہرین کی مدد سے پکڑلیا گیا جبکہ اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

    سوئمنگ پول اور تھیٹر کے کوآرڈینیٹر سندیپ ویشمپیان نے بتایا کہ ہر صبح سوئمنگ پول کو ممبروں کے لیے کھولنے سے پہلے متعلقہ عملے کے ارکان اس کا بغور معائنہ کرتے ہیں۔

    اسی طریقہ کاری پر عمل کرتے ہوئے آج صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے کے قریب سوئمنگ پول کا معائنہ کیا جارہا تھا، اس دوران اولمپک سائز ریسنگ سوئمنگ پول میں مگرمچھ کا ایک بچہ تیرتا ہوا پایا گیا۔
    واضح رہے کہ اس سوئمنگ پول کے ساتھ ہی ایک نجی چڑیا گھر کا میوزیم بھی واقع ہے، غالب امکان یہی ہے کہ مگرمچھ وہاں سے سوئمنگ پول کی طرف آیا ہے۔

  • ماں نے شیر خوار بچی کو سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار ڈالا

    ماں نے شیر خوار بچی کو سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار ڈالا

    امریکی ریاست جارجیا میں ایک ماں نے اپنی شیر خوار بیٹی کو سوئمنگ پول میں ڈبو کر مار ڈالا، پولیس کے مطابق ماں عملیات کے زیر اثر ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رہائشی اپارٹمنٹس کی بلڈنگ میں پیش آیا جہاں ماں اپنی 22 ماہ کی بچی کو عمارت کے مرکزی سوئمنگ پول کے قریب لے گئی۔

    پولیس کو اطلاع پہنچنے تک بچی ہلاک ہوچکی تھی، پولیس نے اسے پول کی تہہ سے نکالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت ماں کو گرفتار کیا گیا وہ برہنہ تھی اور عجیب و غریب حرکات کر رہی تھی، وہ مسلسل کچھ پڑھ رہی تھی جس سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی قسم کی مذہبی عملیات کے زیر اثر تھی۔

    پول کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ماں اور بچی کو پول کے قریب جاتے، اور پھر ماں کو اکیلے واپس آتے ریکارڈ کرلیا۔

    پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتاری کے 4 روز بعد اسے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق انہیں اس سے قبل بھی خاتون کے گھر کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی، جہاں کسی نے بچی سے ناروا سلوک کی شکایت درج کروائی تھی۔

    پولیس نے وہاں پہنچ کر ماں اور بچی کو چیک کیا اور واپس چلی گئی۔

    بچی کا باپ بھی ساتھ رہتا تھا تاہم وہ اکثر شہر سے باہر سفر کرتا تھا اور وقوعے کے روز بھی گھر میں موجود نہیں تھا۔

  • سوئمنگ پول میں اچانک گڑھا پڑ گیا، نہانے والے پھسل کر نیچے گرنے لگے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سوئمنگ پول میں اچانک گڑھا پڑ گیا، نہانے والے پھسل کر نیچے گرنے لگے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسرائیل میں ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی واقعے میں اس وقت ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب سوئمنگ پول کے بیچوں بیچ اچانک گڑھا نمودار ہوا اور وہ شخص اس کے اندر گر گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ مرکزی اسرائیل کے علاقے میں ایک گھر میں پیش آیا جہاں پول پارٹی جاری تھی۔

    گھر میں ایک جوڑا رہائش پذیر تھا تاہم پارٹی میں متعدد مہمان مدعو تھے جو سوئمنگ اور مشروبات سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق اچانک سوئمنگ پول کے درمیان زمین دھنس گئی اور گہرا گڑھا نمودار ہوا، وہاں موجود 30 سالہ شخص نیچے جا گرا جبکہ پول کا سارا پانی بھی نیچے چلا گیا۔

    موقع پر موجود افراد نے فوراً ریسکیو اداروں کو کال کی، ریسکیو اہلکاروں نے پول کے مزید گرنے کے خدشے کے تحت فوراً پول کے اندر جانے سے گریز کیا اور پہلے کیمرے کی مدد سے مذکورہ شخص کو تلاش کیا۔

    کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مذکورہ شخص کو 15 میٹر نیچے ایک سرنگ سے نکالا گیا، تب تک اس شخص کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    مقامی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا مذکورہ جوڑے نے اپنے گھر میں موجود تمام سہولیات کے لیے ضروری لائسنس حاصل کیا تھا یا نہیں۔