Tag: سوئمنگ پول

  • سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    برن: یورپی یونین کی ایک عدالت نے سوئس حکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسلمان والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مشق کے لیے مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) میں ایک مقدمہ جیت لیا ہے جس کے تحت مسلمان والدین کو اپنے بچوں کو لازمی طور پر مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجنا پڑے گا، یہ مسئلہ دو ترک نژاد سوئس شہریوں کی طرف سے اٹھایا گیا تھا جنہوں نے اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مخلوط مشقوں کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

    انکار کے بعد سوئٹزر لینڈ کے محکمہ تعلیم نے والدین کے خلاف یورپی یونین کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمۂ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو بلوغت کی دہلیز پار کرنے کے بعد تیراکی کی ان لازمی مشقوں سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن یہ لڑکیاں ابھی اس عمر کو نہیں پہنچی جبکہ والدین کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ اس طرح کا رویہ انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے  حکام بچوں کو معاشرے سے بخوبی ہم آہنگ کرنے کی خاطر یہ حکم نامہ لاگو کرنے میں حق بجانب ہیں، ججوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔

    یاد رہے کہ سال 2010 میں طویل تنازع کے بعد ان افراد کو بحیثیت والدین اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی بنا پر 1300 یورو کا جرمانہ ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کو اپنی ضروریات اور روایت کے تحت اپنے تعلیمی نظام کو استوار کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

  • عمودی سوئمنگ پول میں تیراکی کریں گے؟

    عمودی سوئمنگ پول میں تیراکی کریں گے؟

    آپ نے بے شمار سوئمنگ پول دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی عمودی سوئمنگ پول دیکھا ہے جو زمین سے شروع ہو کر آسمان تک جارہا ہو؟

    یقیناً آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہی ہوگا کہ اس سوئمنگ پول میں تیراکی کیسے کی جاسکتی ہے، تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ سوئمنگ پول تیراکی کی غرض سے بنایا بھی نہیں گیا۔

    sp-3

    نیویارک کے راک فیلر سینٹر میں بنائے گئے اس عمودی سوئمنگ پول کو ’وان گوگ کے کان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: وان گوگ کی تاروں بھری رات

    sp-2

    یہ پول دو تخلیق کاروں مائیکل ایلم گرین اور انگر ڈریگسٹ نے بنایا ہے جو اس سے قبل بھی اسی طرح کی ایک اور انوکھی تخلیق کر چکے ہیں۔

    ان دونوں تخلیق کاروں نے مشہور فیشن برانڈ ’پراڈا‘ کا ایک علامتی اسٹور بھی بنایا تھا جو امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک دور دراز علاقہ میں واقع ہے اور اس کے آس پاس کوئی اور عمارت موجود نہیں۔

    sp-4

    تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ سوئمنگ پولز بھی آرٹ اور تعمیرات کا شاہکار ہوتے ہیں لیکن گزرنے والے ان کی بناوٹ پر غور کیے بغیر گزر جاتے ہیں۔

    ان کے مطابق عمودی سوئمنگ پول بنانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس کی بناوٹ، اس کے زاویوں اور گہرائی کو دیکھیں اور محسوس کریں۔

    sp-5

    واضح رہے کہ نیویارک کی یہ عمارت فیشن، تجارت، سیاحت اور آرٹ کا مرکز تصور کی جاتی ہے اور تخلیق کاروں کے مطابق ایسی جگہ پر اس طرح کا سوئمنگ پول تخلیق دینا یقیناً عام افراد کو اس کے پس منظر میں چھپے مطلب پر غور کرنے میں مدد دے گا۔

  • جرمنی میں 9سالہ بچے نے ننھے بھائی کی جان بچالی

    جرمنی میں 9سالہ بچے نے ننھے بھائی کی جان بچالی

    برلن : جرمنی میں نو سالہ بچہ نے حیرت انگیز طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسالہ بھائی کی جان بچالی۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کے وسطی علاقے کوباچ میں نو سالہ مارکس اپنی نانی کے گھر میں اپنے دو سالہ بھائی روڈولف کے ہمراہ باغیچے میں کھیل رہا رہا تھا کہ اچانک اس کا دو سالہ بھائی وہاں موجود سوئمنگ پول میں منہ کے بل گر گیا۔

    بچے کو اس کی ماں اور نانی نے پانی سے نکالا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا.اس وقت چھ سالہ مارکس نے طبی کارکنوں کو فون کیا کیونکہ اس کی نانی کو جرمن زبان پر مہارت نہیں ہے اور وہ روسی زبان جانتی ہیں۔

    طبی اہلکار کا کہنا تھا کہ مارکس نے پریشانی کی باوجود ان کی ہدایات پر ہو بہو عمل کیا.اس بچے کو فون پر بتایا گیا کہ وہ کس طرح اپنے چھوٹے بھائی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرے۔

    اسے بتایا گیا کہ وہ اس کا سینہ ملے اور اس کے منہ سے اسے سانس دینے کی کوشش کرے اور اس نے ایسا ہی کیا۔

    طبی کارکنوں کے پہنچنے سے پہلے ہی چھوٹے بچے کی سانسیں بحال ہو گئیں جسے بعد میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماربرگ کے لے جایا گیا۔

    واضح رہے کہ نو سالہ بچہ گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے والے اپنے دو سالہ بھائی کی سانسیں بحال کرکے ہیرو بن گیا ہے۔

  • دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول

    دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول

    روم: اٹلی کے ہوٹل میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول بنایا گیا ہے۔ اس پول کی گہرائی 131 فٹ ہے۔

    اس پول کی گہرائی اتنی ہے جتنی ایک 12 منزلہ عمارت کی لمبائی ہوتی ہے جبکہ اس کی لمبائی برازیل کے مشہور ریڈیمر مجسمہ سے بھی زیادہ ہے۔

    pool-post-4

    بظاہر یہ ایک عام سوئمنگ پول کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کے اندر ایک ٹیوب نصب کی گئی ہے جس کے ذریعہ شوقین افراد گہرے پانی میں ڈائیو کر سکتے ہیں۔

    pool-post-3

    اسے ایمانوئیل بریٹو نامی اطالوی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا ہے۔

    pool-post-2

    اس کے اندر ایک شیشہ کی سرنگ بھی بنائی گئی تاکہ وہ لوگ جو اس کے اندر جانا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں، وہ پانی میں بھیگے بغیر اس سرنگ کے ذریعہ پول کے اندر تک چلے جائیں۔

    اس پول کو سیاحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ تیراکی کرنے اور اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔


     

  • یوکرینی نوجوان کا کوکا کولا سے غسل

    یوکرینی نوجوان کا کوکا کولا سے غسل

    کیا آپ نے کبھی کوکا کولا سے غسل کیا ہے؟

    شاید آپ اسے ایک احمقانہ عمل قرار دیں۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک دلچسپ عمل ہوگا اور وہ بخوشی اسے کرنا چاہیں گے۔

    یوکرین میں بھی ایک نوجوان نے ایسا ہی عمل کیا۔

    coca-1

    ایک ناول میں پیش کیے گئے اس عمل سے متاثر ہو کر نوجوان نے اپنے سوئمنگ ٹب میں 6 ہزار 8 سو لیٹر کوکا کولا، ڈھیر ساری منٹس اور 200 پونڈز برف بھری اور اس میں چھلانگ لگا دی۔

    اس نوجوان کو اس کام کے لیے کوکا کولا کی ہزاروں بوتلوں کی ضرورت پڑی جبکہ ان بوتلوں کو کھولنے اور انہیں ٹب میں ڈالنے کے لیے اس کے کئی گھنٹے صرف ہوئے۔

    coka-2

    نوجوان کے مطابق اسے یہ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور وہ آئندہ بھی اسے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔