Tag: سوئنگ اور رفتار

  • شاہین انجری کے بعد پہلے کی طرح پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟ جنید کا بڑا انکشاف

    شاہین انجری کے بعد پہلے کی طرح پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟ جنید کا بڑا انکشاف

    سابق قومی کرکٹر جنید خان نے شاہین آفریدی کی سوئنگ اور رفتار کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا یہ بھی کہا کہ ہراچھا کھلاڑی اچھا کوچ نہیں ہوتا۔

    نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے بعد پہلے کی طرح اس لیے پرفارم نہیں کررہا کہ اس کی بائیو مکینکس درست نہیں۔ آپ لیف آرم فاسٹ بولر کی بائیو مکینکس چیک کرلیں کہ وہ انجری کے بعد کس طرح بال ریلیز کررہا ہے۔

    یارکشائر کاؤنٹی کی کوچنگ کرنے والے قومی کرکٹر نے کہا کہ شاہین کا پہلے فرنٹ فٹ کہاں پر آرہا تھا اور بیک فٹ کہاں پر پڑرہا تھا اس میں تبدیلی آئی ہے۔

    جنید خان نے کہا کہ ابھی آپ انجری کے بعد دیکھ شاہین کی بائیو مکینکس دیکھ لیں تو اس میں زمین آسمان کا فرق ہے، جب تک ہم ان چیزوں پر کام نہیں کرلیتے تو ہمارا یہی حال ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ انجرڈ ہے، حسین انجرڈ ہے، احسان اللہ انجرڈ ہے، خرم انجرڈ ہے۔ آپ گننا شروع کریں تو سارے مین بولرز انجرڈ ہیں۔

    انجری کے بعد شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹھیک ہوا ہے مگر جب وہ انجری کے بعد آیا ہے جس طریقے سے اس پر کام کرنا چاہیے تھا وہ کام نہیں ہوا۔ انجری کے بعد جب بندہ آتا ہے تو کوچز کو اس کے ساتھ نئے سرے سے محنت کا آغاز کرنا ہوتا ہے جیسے بچوں کو ٹریٹ کیا جاتا ہے۔

    شاہین کا نیچرل سوئنگ کم ہوگیا ہے اور اس کی رفتار ورلڈکپ میں 130 سے 140 کلو میٹرفی گھنٹہ تھی اور اب اس کی رفتار مزید بڑھنے کے امکانات بھی کم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب تک شاہین آفریدی کا نیچرل سوئنگ اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک وہ اپنا بائیو مکینکس ٹھیک نہیں کرے گا۔ بائیومکینکس تب ہی ٹھیک ہو گا جب ٹیم کے کوچز اس کو درست کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں۔