Tag: سوئٹزر لینڈ

  • مرنے کے بعد رنگین ٹیٹو زدہ جلد نمائش کے لیے فروخت

    مرنے کے بعد رنگین ٹیٹو زدہ جلد نمائش کے لیے فروخت

    جلد پر ٹیٹو بنانا تو ایک عام سی بات ہے اور آپ نے بیشتر افراد کی جلد پر ٹیٹو دیکھا ہوگا۔ یہ ٹیٹو (تصاویر) کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہیں، اور یہ تمام رنگوں میں اور ہر سائز کے ہوسکتے ہیں۔

    لیکن سوئٹزر لینڈ کے ایک شہری نے اپنی جلد پر اس قدر وسیع اور رنگین ٹیٹو بنوایا کہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے اس نے اپنی جلد کو فروخت کردیا تاکہ مرنے کے بعد اس کی ٹیٹو زدہ جلد کو یادگار کے طور پر محفوظ کرلیا جائے۔

    tattoo-2

    زیورخ کا ٹم اسٹینر کچھ عرصہ قبل تک خود بھی ایک ٹیٹو پالر کا نگران تھا جہاں ٹیٹو بنائے جاتے تھے۔ یہ کام کرتے اور دیکھتے ٹم کو خود بھی ٹیٹو کا شوق ہوگیا نتیجتاً اس نے اپنی پیٹھ کی پوری جلد پر رنگین ٹیٹو بنوا ڈالا جو کسی طور آرٹ کے کسی شاہکار سے کم نہیں۔

    ٹم کا یہ ٹیٹو بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ایک مصور نے بنایا ہے۔

    تاہم اب ٹم کے خیال میں اس کے مرنے کی صورت میں اس کی جلد، جو اب ایک فن پارے میں تبدیل ہوچکی ہے، مٹی کا حصہ بن جائے گی اور اس کے حل کے لیے اس نے اپنی جلد کو ایک جرمن آرٹ کلیکٹر کے ہاتھ ڈیڑھ لاکھ یوروز میں فروخت کردیا۔

    tattoo-6

    ٹم نے اس سے معاہدہ کیا ہے کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی جلد کو جسم سے علیحدہ کر کے فریم کروا کر کسی آرٹ گیلری میں رکھ دیا جائے گا۔

    ٹم کا کہنا ہے کہ جب لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اسے کسی حد تک بھیانک خیال کیا۔ ’آپ کسی فن پارے کو دیکھنے کے لیے رکیں اور آپ کو علم ہو کہ یہ کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک انسانی جلد ہے تو یقیناً آپ کا خوف و کراہیت سے برا حال ہوجائے گا‘۔

    لیکن ٹم کے خیال میں اگر وہ ایسا نہ کرتا تو وہ آرٹ کے ایک خوبصورت فن پارے کو ضائع کردیتا۔

    لیکن اس سے قبل اس معاہدے کے تحت ٹم ایک اور کام کے لیے مجبور ہے۔ اسے اپنی بقیہ تمام زندگی آرٹ کی نمائشوں میں اپنی جلد کی نمائش بھی کرنی ہے۔ ٹم اسے ’زندہ کینوس‘ بننے کا نام دیتا ہے۔

    معاہدے کی اس شق کے تحت ٹم سال میں 3 بار کسی بڑی آرٹ کی نمائش میں، اسٹول پر مجسمے کی طرح ساکت بیٹھ جاتا ہے۔ یوں اس کی ٹیٹو زدہ جلد بھی فن پاروں میں شمار ہوتی ہے۔

    tattoo-3

    tattoo-4

    وہ بتاتا ہے کہ لوگ پہلے پہل اسے مجسمہ سمجھتے ہیں، لیکن جب وہ حرکت کرتا ہے اور لوگوں کو اس حکمت عملی کا علم ہوتا ہے تو وہ بہت حیران ہوتے ہیں۔

    tattoo-5

    tattoo-7

    ٹم کا کہنا ہے کہ یہ بہت دقت طلب اور اکتا دینے والا کام ہے، ’کئی گھنٹوں تک ایک ہی پوزیشن پر بیٹھے رہنا، اس دوران لوگ مجھے چھوتے بھی ہیں اور میرے بارے میں ہر قسم کی آرا کا اظہار کرتے ہیں‘۔

    گو کہ آرٹ کے دلدادہ ٹم کے لیے یہ سب کافی مشکل ہے لیکن وہ فن و مصوری کی ترویج کے لیے یہ مشکل کام بھی کر رہا ہے۔

  • کرسٹیانورونالڈودنیا کے بہترین کھلاڑی قرار

    کرسٹیانورونالڈودنیا کے بہترین کھلاڑی قرار

    زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹبال ایوارڈز میں کرسٹیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی اور فرانس کے اینٹونیو گریزمین سے فیفا کا پہلا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    7

    سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 31 سالہ رونالڈو نے لیونل میسی اور گریزمین کو شکست دی۔

    8

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے اس سے قبل بیلن ڈی اور کے ساتھ مل کر سال 2016 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

    untitled-1

    یاد رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےگزشتہ ماہ دسمبر میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

    6

    بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا۔

    3

    لیسٹر کے کلوڈیو سنیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویانیڈ کو دیا گیا۔

    2

    واضح رہے کہ گذشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹ بال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور کےایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔تاہم گذشتہ سال فیفا نےاپنا ایوارڈ متعارف کرایا۔

  • سوئٹزرلینڈ میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ،3افراد زخمی

    سوئٹزرلینڈ میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ،3افراد زخمی

    زیورخ: سوئٹزرلینڈکےشہرزیورخ میں نامعلوم شخص کی اسلامک سینٹرمیں فائرنگ سےتین افرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سوئس پولیس کاکہناہےکہ زیورخ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اسلامک سینٹرمیں نامعلوم شخص مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے داخل ہوا۔

    s1

    مسلح شخص نے اسلامک سینٹرکی مسجدمیں عبادت میں مصروف افرادپرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے3نمازی زخمی ہوگئے۔

    s2

    پولیس کے مطابق حملہ فائرنگ کرنےکے بعدریلوے اسٹیشن کی جانب فرارہوگیاجس کی تلاش کےلیےعلاقے اورملحقہ پل کوسیل کرکےآپریشن کاآغازکردیاگیاہے۔

    s3

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی عمر تیس سال کے قریب تھی جس نے گہرے رنگ کے کپڑے اور اونی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

    s4

    دوسری جانب اسلامک سینٹرکےقریب سےایک لاش ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

    s5

    واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد حصہ مسلمانوں کا ہے جن میں سے بہت سے لوگ سابقہ یوگوسلاویا سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔

    s6

  • سوئٹزرلینڈ میں امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار

    سوئٹزرلینڈ میں امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار

    زیورخ : سوئٹزرلینڈ میں سیکیورٹی اداروں نے ایک مسجد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران امام مسجد سمیت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں واقع ایک مسجد پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپہ مار کارروائی میں امامِ مسجد سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مسجد سے گرفتار کیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں تفتیشی عمل جا رہی ہے،گرفتار کیے گئے افرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے جس کی روشنی میں مزید شدت پسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق مسجد سے گرفتار کیے گئے افراد پر نوجوانوں کو داعش میں شمولت اختیار کرنے کے لیے ذہن سازی اور مالی معاونت کا الزام ہے،کارروائی داعش کا حصہ بننے والے چند نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔

    واضح رہے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور شدت پسندی میں اضافے کے باعث بین الاقوامی سطح پر مذہبی رجحان رکھنے والے افراد اور عبادت گاہوں کی سخت نگرانی کا عمل جا ری ہے،سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی کارروائی بھی اسی تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے۔

  • یوروکپ 2016،البانیہ نے رومانیہ کو شکست دے دی،فرانس اور سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    یوروکپ 2016،البانیہ نے رومانیہ کو شکست دے دی،فرانس اور سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    لیل : یوروکپ دوہزار سولہ کے میچ میں البانیہ نے رومانیہ کو ایک صفر سے شکست دے د‌ی، جبکہ میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم البانیہ نے رومانیہ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

    Albania
    البانیہ پوائنٹ ٹیبل پر تین میچز کھیل کر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگیا،جبکہ رومانیہ تین میچز کھیل کر چوتھے نمبر ہے.

    France
    دوسری جانب بھی گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان میچ میں میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں ٹیمیں کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہیں، اسطرح میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا ۔

    یوروکپ2016 کے گروپ اے میں تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ جبکہ سوئٹزرلینڈ تین میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

    واضح رہے کہ یوروکپ 2016 میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

  • دنیا کی طویل ترین اور سب سے گہری ریلوے سرنگ کا افتتاح

    دنیا کی طویل ترین اور سب سے گہری ریلوے سرنگ کا افتتاح

    سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے گہری اور طویل ترین ریلوے سرنگ کا افتتاح ہوگیا، ستاون کلومیڑ طویل سرنگ شمالی اور جنوبی یورپ کو ملائے گی۔

    گوٹہارڈ ریل لنک نامی سرنگ سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ سے لے کر لوگانو تک بنائی گئی ہے، سرنگ کی تعمیر بیس سال میں مکمل ہوئی، سرنگ الپس کے پہاڑی سلسلے سے گزرے گی۔

    tunnel-post-5

    سوئٹزر لینڈ میں تیار کی گئی دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے گہری اس ریلوے سرنگ کی تعمیر پر 12 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی ہے ۔ سرنگ کی تیاری میں 2600 مزدوروں نے حصہ لیا ۔ اس دوران حادثات میں نو مزدور ہلاک بھی ہوئے ۔

    tunnel-post-3

    سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس سرنگ سے یورپ کی مال برداری کے میدان میں انقلاب آئے گا ،جرمن چانسلر اینجلا مرکل ، فرانسیسی صدر فرینکوئس اولاند ، اٹلی کے وزیرِ اعظم میٹیو رینزی سمیت یورپ کے کئی رہنما سرنگ کا دورہ کریں گے۔

    tunnel-post-4

    سن 1992ء میں سوئس لوگوں نے ووٹنگ کے ذریعے ایلپس کے آر پار ایک ہائی سپیڈ ریل کے منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔لیکن اس منصوبے کی راہ میں کئی چیلنج حائل تھے۔

    اس سرنگ نے لمبائی میں جاپان کی سائیکان سرنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی لمبائی 53.9 کلو میٹر ہے۔ اسی طرح 50.5 کلو میٹر لمبی سرنگ یورو ٹنل جو برطانیہ کو فرانس سے ملاتی ہے اب تیسرے نمبر پر آ جاتی ہے۔

  • سوئٹزر لینڈ : دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرا دی گئی

    سوئٹزر لینڈ : دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرا دی گئی

    سوئٹزرلینڈ: دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرادی گئی، پندرہ ملین پاؤنڈ مالیت کی یہ گھڑی گیارہ نومبر کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔

    اٹھارہ قیراط سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی جسے آٹھ سال میں مکمل کیا گیا، ناقابلِ یقین پندرہ ملین پاؤنڈ میں فروخت کیلئے تیار ہے، ہاتھ سے بنائی گئی اس گھڑی میں کئی صدیوں کا کیلنڈر، چاند کے مختلف ادوار، اضافی توانائی، طلوع اور غروب آفتاب رات کے وقت نیویارک شہر کے آسمان کی تصویر دکھانے کی سہولت موجود ہے۔

    یہ گھڑی اس قدر پیچیدہ اور بہترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے کہ صرف جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی ہی اس کا مقابلہ کرسکتی ہے، اسے معروف نیلام گھر ساتھیبی میں گیارہ نومبر کو بولی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

  • جنیوا: شام پر امن مذاکرات کے لئے اہم رہنما جنیواپہنچ گئے

    جنیوا: شام پر امن مذاکرات کے لئے اہم رہنما جنیواپہنچ گئے

    شامی تنازعے کو حل کرنے کیلئے جینوا میں ایک اہم بڑی سفارتی کوشش کی جارہی ہے، اہم عالمی شخصیات مذاکرات میں شرکت کے لیے جینیوا پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    تین سالہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جینیوا میں اہم مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، مذاکرات میں شرکت کے لیے فریقین سوئٹزر لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے، شامی حکومتی وفد وزیرخارجہ ولید المعلم کی زیر قیادت سوئٹزر لینڈ کے شہر مونٹریکس پہنچ گیا جبکہ شامی نیشنل کانگریس کے سربراہ احمد الجبار، عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زبیری اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی جنیوا پہنچ چکے ہیں۔

    اپنی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ بات چیت شامیوں کو آخر کار ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جائیگا، شام میں تقریباً تین سال سے جاری خانہ جنگی میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس سے قبل ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے تہران کو جینیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت نامے کا دعوت نامہ واپس لینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی اور اُسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔