Tag: سوئیٹ ہوم

  • طیبہ تشدد کیس: بچی سے بغیر اجازت ملاقات پر پابندی عائد

    طیبہ تشدد کیس: بچی سے بغیر اجازت ملاقات پر پابندی عائد

    اسلام آباد: سابق سول جج اسلام آباد کے گھر مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی معصوم طیبہ سوئیٹ ہوم میں قیام پذیر ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بلا اجازت اس سے ملنے اور فوٹیج بنانے پر پابندی عائد کردی۔

    اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے سول جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والے طیبہ پر سوئیٹ ہوم میں بغیر اجازت ملاقات پر پابندی عائد کردی۔

    ان احکامات میں میڈیا کو سوئیٹ ہوم میں طیبہ کی فوٹیج اور تصاویر بنانے سے روک دیا گیا۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ طیبہ سے غیر مجاز افراد کی ملاقاتیں سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہیں۔

    جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ طیبہ کے قیام کے دوران سویٹ ہوم آنے والے وزیٹرز کی فہرست تیار کی جائے اور بغیر مجسٹریٹ کی اجازت کے کسی کو بھی طیبہ سے ملنے نہ دیا جائے۔

  • سوئیٹ ہوم میں آتشزدگی سے5 بچےجاں بحق

    سوئیٹ ہوم میں آتشزدگی سے5 بچےجاں بحق

    میرپور خاص: صوبہ سندھ کے شہرمیرپور خاص میں بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آگ میرپور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں واقع بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں لگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ آگ سوئیٹ ہوم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جبکہ سوئیٹ ہوم سے دیگر بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    کمشنرجاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ آگ سے5بچےجھلس کرجاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ 6 بچے زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ کے باعث جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر میرپور خاص کو ٹیلی فون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔