Tag: سوئیڈن حکومت

  • قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے سوئیڈن حکومت کا اقدام

    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے سوئیڈن حکومت کا اقدام

    سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے سوئیڈن میں پولیس کو قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئیڈش وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو پولیس کو قرآن کی بےحرمتی روکنے جیسے معاملات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔

    سوئیڈش حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات بنیاد بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

  • مسلم ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا، سوئیڈن حکومت  کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور

    مسلم ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا، سوئیڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور شروع کردیا، سویڈن کےوزیرانصاف کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کا احتجاج اثر دکھانے لگا، سوئیڈن کی حکومت قرآن پاک کی بےحرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پرغورکرنے لگی۔

    سویڈن کے وزیر انصاف گونارسٹرومر نے کہا کہ حکومت قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لی رہی ہے اور قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    گونارسٹرومر کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے پر پاکستان میں سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنی حکومت کا بیان ٹوئٹر پر جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سوئیڈش حکومت اسلامو فوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

    سوئیڈش حکومت نے واقعے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ ہماری حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔

  • قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے، قرآن پاک کی بےحرمتی پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم ،حکومت بھرپورمذمت کرتی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں، سویڈن میں اسلاموفوبیا ،نفرت کا بیانیہ بنایاگیا ہے، سویڈن حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اطمینان ہے کہ اوآئی سی نے اس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلایا، اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس میں سویڈن میں پیش واقعےکی بھرپورمذمت کی گئی، حکومت پاکستان اوآئی سی کے اجلاس اور فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمان بستےہیں ہیں،اسلاموفوبیا،نفرت کابیانیہ بنایاگیاہے، امیدکرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کاواقعہ نہیں ہوگا، ہماراسویڈن حکومت سےمطالبہ جائزہے، وزارت خارجہ کے ذریعے اس کا فالواپ بھی کریں گے۔