Tag: سوئی سدرن

  • 14 اگست کو گیس بند ہوگی؟ اہم اعلان

    14 اگست کو گیس بند ہوگی؟ اہم اعلان

    کراچی (13 اگست 2025): سوئی سدرن نے 14 اگست کو گیس بندش کا اعلان واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے اعلان کیا ہے کہ چودہ اگست کو گیس بند نہیں کی جائے گی، اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں گیس کی بندش نہیں ہوگی۔

    ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ یوم آزادی کی تعطیل پر صارفین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ کراچی واٹر بورڈ کی لائنوں کی بحالی کا پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ گیس معطلی سے متعلق منگل کو جاری بیان منسوخ تصور کیا جائے۔

    کراچی کی خبریں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان سوئی سدرن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹر بورڈ کی درخواست پر ہارون آباد سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن منتقل ہوگی، جس کی وجہ سے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس بند رہے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ شیرشاہ، سائٹ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروویل، باوانی چالی، پٹھان کالونی، پرانا گولیمار، ریکسر کالونی، حسن اولیا، مسلم آباد کے علاقوں میں گیس بند رہے گی۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی، ماڑی پور، ٹکری ولیج، مسلم کالونی میں بھی گیس بند رہنی تھی۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

    صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

    اسلام آباد : صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد کنکشنز دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔

    نئے مالی سال میں 550نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کوگیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 جبکہ پنجاب ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے اہم خبر

    دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے ایریا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔

    بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف ہے، رواں مالی سال کا نئے گیس کنکشنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 20 ہزار 61 ہے۔

  • گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں میں ذخائر میں 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہوئی ہے، قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے کمپنی کو گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

    ترجمان کے مطابق قدرتی وساٸل میں کمی کے سبب طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، 2017 اور 18 سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فی صد کمی ہوئی ہے، اور گزشتہ سات سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پلان کے مطابق گھریلو صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے، اور سوئی سدرن کے علاقوں میں گھریلو شعبے میں گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، گھریلو صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کے لیے رات کے وقت پریشر پروفاٸلنگ کی جاتی ہے۔

    ترجمان کے مطابق قدرتی گیس کی مسلسل کمی کی صورت حال میں ادارہ اپنے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات کے دوران، مطلوبہ گیس فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے، بلوچستان میں سردیوں کے موسم کے دوران قدرتی گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، کھانا پکانے کے علاوہ قدرتی گیس کو سخت ترین سردی سے بچاؤ کے لیے ماحول کو گرم رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران تھل، شہداد کوٹ، سکرنڈ، ڈیرہ بگٹی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں 2,200 کلومیٹر طویل گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی بحالی مکمل کی ہے، مستقبل میں مزید بہتری لانے کے لیے سوئی سدرن اگلے 3 سالوں کے دوران 4,500 کلومیٹر گیس ڈسٹری بیوشن پائپ لائن نیٹ ورک کی بحالی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

    ٹیل اینڈ میں واقع پرانے نیٹ ورکس کو ترجیح دی گئی ہے، کراچی کے 2 ٹیل اینڈ علاقوں ڈیفنس اور لیاری کو بحالی منصوبے کے تحت ترجیح دی گئی، لیاری میں 50 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام جون 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقوں شمالی ناظم آباد اور شمالی کراچی، ہالا، سنجھورو، پرانا سکھر، کندھ کوٹ اور حیدر آباد شہر کے کچھ علاقوں میں ڈسٹری بیوشن پائپ لائنز کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، سوئی سدرن کی ٹیمیں متحرک رہتی ہیں اور چوبیس گھنٹے گیس کی فراہمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

  • کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

    کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

    سوئی سدرن نے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی لی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی ہے۔

    سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ربڑی بنانیوالے کارخانے کے مالک کو گیس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم محمد شریف کمپنی کی مین سروس لائن سے گیس چوری کررہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمه درج کر کے چوری میں استعمال ہونیوالا سامان تحویل  میں لے لیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں 809 گیس کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • بجٹ 2024-25 :  گیس کی قلت کے باوجود نئے کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ

    بجٹ 2024-25 : گیس کی قلت کے باوجود نئے کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: گیس کی قلت کے باوجود گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لئے بجٹ میں ایک ارب سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئندہ بجٹ میں گیس اسکیموں کیلئے ایک ارب سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز کے 5 کلومیٹر کے اردگرد موجود دیہات کو گیس فراہم کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن نے گیس اسکیموں کیلئے ایک ارب 9 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ سوئی ناردرن کو اس مد میں 81 کروڑ 91 لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلوں لینڈ سلائیڈز ایکٹو فالٹس کے مقامات کی نشاندہی کے منصوبے کیلئے7 کروڑ روپے اور نرلز کی دریافت کیلئےجیوسائنس ریسرچ لیبارٹریز کے منصوبے کیلئے40 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئندہ مالی سال پیٹرولیم ڈویژن کیلئے3ارب 22 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

  • سوئی سدرن نے گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا

    سوئی سدرن نے گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا

    کراچی: ایس ایس جی سی نے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا، صوبے کے تمام اسٹیشنز 48 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ اسے مختلف گیس فیلڈز سے گیس کی فراہم میں کمی کا سامنا ہے، اور گیس لائن پیک بری طرح متاثر ہونے سے سندھ اور بلوچستان میں گیس سسٹم میں پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار 4 فروری سے 8 بجے صبح سے منگل 6 فروری صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

  • صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی : سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی،  گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    جس میں سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافہ مانگ لیا ہے، سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔

    کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696روپے39پیسے مقرر کرنے اور گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔

    کمپنی نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے۔

    اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر18دسمبر کو کراچی میں نجی ہوٹل میں سماعت کرے گا۔

  • حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

    حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی، سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان، محمد اکرم جبکہ بورڈ میں عمرظفر اللہ،صاحبزادہ رفات رؤف علی،رضوان اللہ خان شامل ہیں۔

    سوئی سدرن بورڈ میں طحہ احمدخان بطور رکن شامل ہوں گے، ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ 3 سال کیلئے ہوگا۔

    دوسری جانب حکومت نے جاتے جاتے چیئرمین نیپرا کیلئے وسیم مختار کے نام کو حتمی شکل دے دی، چیئرمین نیپرا کی منظوری آج دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں، چیئرمین نیپراکی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے وسیم مختارکوسر فہرست رکھا ہے۔

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کردی۔

    ایس ایس جی سی ایل کی پٹیشن پر اوگرا کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا ، ترجمان اوگرا نے بتایا کہ پٹیشن مالی سال23-2022کیلئے قیمتوں کےتعین کیلئے 14 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو مدعوکیا گیا تاکہ درخواست پرنقطہ نظر پیش کر سکیں، سماعت میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

    اوگرا نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل نےمالی ضروریات میں184,881 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، ایس ایس جی سی ایل نے اوسط قیمت میں 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی۔

    مالی سال23-2022 کیلئے آر ایل این جی کی مد میں 26.23 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو کا تخمینہ لگایا، اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو منصفانہ موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنا نقطہ نظرپیش کرسکیں۔

    چیرمین اوگرا نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز سن کر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

    سوئی سدرن نےگیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف 692.63 روپے مقرر ہے۔

    یاد رہے سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کی ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف692.6روپے مقرر ہے۔

  • گیس کھینچنے کی مشین استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی

    گیس کھینچنے کی مشین استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی

    کراچی: شہر قائد میں گیس کھینچنے کی مشینیں استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گیس سَکشن ڈیوائسز استعمال کرنے والی صنعتوں کے گیس کنکشنز منقطع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے آج گورنر ہاؤس کراچی میں تجارتی انجمنوں اور صنعتی اداروں کے وفد سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ بعض صنعتوں کی طرف سے طاقت ور سَکشن بوسٹرز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس کھلم کھلا خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا۔

    ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سَکشن ڈیوائسز کے استعمال سے کراچی میں گیس کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اور سَکشن بوسٹرز کا استعمال گیس کی چوری کے ارتکاب کے مترادف ہے۔

    ترجمان کے مطابق سَکشن بوسٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی اضافی گیس ادارے کے میٹرنگ سسٹم اور اس کی پیمائش کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

    ملاقات کے موقع پر سوئی سدرن کی انتظامیہ نے تقریباً 189 صنعتوں کی فہرست پیش کی، جن پر غیر قانونی سکشن ڈیوائسز کے استعمال میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گورنر نے اس مجرمانہ سرگرمی میں ملوث تمام یونٹس کو فوری طور پر گیس کا کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔