Tag: سوئی سدرن گیس کمپنی

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاری کرلی

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنے کی تیاری کرلی

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکی تیاری کرلی اور 15 ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے بڑےنادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گيس منقطع کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے این آئی سی ایچ، لیاری جنرل اسپتال ودیگراسپتالوں کی گیس منقطع کرنےکی تیاری مکمل کرلی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹراماسینٹرسول اسپتال،سندھ گورنمنٹ اسپتال ، سول سروسزاسپتال اورآئی سی یو ٹراما سینٹر اینڈ کارڈک سینٹرکورنگی نادہندگان میں شامل ہیں۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق ان نادہندہ اسپتالوں کو متعدد بار گیس کے مد میں واجب الادا رقم جمع کرانے کے نوٹیسز جاری کئے گئے ، متعدد بار نوٹسز ملنے کے باوجود واجب الادا رقم ادا نہیں کی گٸی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسپتالوں کو15ستمبرتک کے آخری نوٹسزجاری کردیےگئے، مقررہ تاریخ تک رقم ادانہ کرنے پر گیس کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے

    یاد رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ گیس کے شعبے میں گھریلو اور صنعتی شعبے کی ضروریات بڑھ رہی ہیں،مقامی طور پر گیس کے محدود ذخائر فوری جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس معاملات کا تعلق کسی ایک صوبے سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ہے،گیس معاملات پر باہمی مشاورت سے مستقبل کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے، گیس شعبے سے متعلق حقائق مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے رکھے جائیں،گیس شعبے کے نامور ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

    خیال رہے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ہمارےپاس 3.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے لیکن گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سےبڑھ رہی ہے۔

  • کے الیکٹرک کو طلب سے زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں: ایس ایس جی سی

    کے الیکٹرک کو طلب سے زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں: ایس ایس جی سی

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کے الیکٹرک کے دعوے مسترد کر دیے، کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ڈیمانڈ سے زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی ایک بار پھر روبرو آ گئے ہیں، گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کی طرف سے گیس پریشر میں کمی کی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا تھا کہ گیس پریشر میں کمی سے ان کے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، تاہم ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی 190 ایم ایم سی ایف ڈی ڈیمانڈ ہے، جب کہ انھیں طلب سے زیادہ گیس دی جا رہی ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ موسم گرما کے پیشِ نظر کے الیکٹرک کو 194 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے: کے الیکٹرک

    خیال رہے کہ آج کے الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر جزوی طور پر لوڈ مینجمنٹ ہو رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ شہر میں گرمی کی بڑھنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے کے الیکٹرک کوشاں ہے۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

    راولپنڈی: نیب نے ایس ایس جی سی ایل کے خلاف موصول شکایت کی تصدیق کر لی، گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کر لی گئی۔

    نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے بعض افسران نے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھایا، ڈینم انٹرنیشنل اور آغا اسٹیل تک غیر قانونی گیس لائن پہنچائی گئی۔

    ذرایع نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی غفلت کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا، دونوں انڈسٹریز تک کروڑوں کی گیس غیر قانونی پہنچائی جاتی رہی۔

    دریں اثنا، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بد عنوانی کے 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    سابق صدر بینک آف پنجاب کے خلاف ریفرنسز، زرداری گروپ آف پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک اور ریفرنس، سیکریٹری کراچی ٹرسٹ اینڈ پورٹ ویلفیئر گلاب خان کے خلاف ریفرنس اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں سابق سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود کے خلاف انکوائری، رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کے خلاف انکوائری اور امداد بوسال سابق سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

  • کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری آ گئی ہے، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سی این جی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز پیر تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ گیس سسٹم میں بہتری پر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بھر میں 58 گھنٹے تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جس کے باعث نہ صرف گاڑی مالکان بلکہ دیگر شہری بھی شدید مشکلات کا شکار رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکا، 2 جاں بحق، تین زخمی

    ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز 34 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں سوئی گیس حکام نے اعلان کیا کہ سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

    چار روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • سندھ میں گیس بحران: سوئی سدرن کی پی پی ایل کی خبروں کی تردید

    سندھ میں گیس بحران: سوئی سدرن کی پی پی ایل کی خبروں کی تردید

    کراچی: سندھ میں گیس بحران پر سوئی سدرن کی دوبارہ وضاحت آ گئی، سوئی سدرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی ایل سے متعلق چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے میں گیس بحران کے حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی خبروں کی تردید جاری کر دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سوئی سدرن”][/bs-quote]

    ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو ملنے والی گیس کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے، گمبٹ گیس فیلڈ اور کنڑ پساکھی سے گیس کی فراہمی نصف ہو گئی ہے۔

    سوئی سدرن کے ترجمان نے مزید کہا کہ گمبٹ سے 25 ملین، کنڑ پساکھی سے 175 ملین کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے، حکومت کی ہدایت پر گھریلو صارفین کو پہلے گیس دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ شہرِ قائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی نکلا، اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


    ذرائع نے بتایا کہ ٹرمینل ایف ایس آر یو میں کام جاری ہے جس سے گیس فراہمی رکی اور ایس ایس جی سی گیس پنجاب کو فراہم کر رہی ہے۔ گیس دوسرے صوبے کو فراہم کرنے کی وجہ سے کراچی میں مصنوعی بحران پیدا ہوا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گمبٹ اور کنڑ پساکھی فیلڈ سو فی صد پیداوار کر رہی ہیں۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بحال کردی

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بحال کردی

    کراچی : وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ایس ایس جی سی کی جانب سےکےالیکٹرک کوگیس سپلائی بحال کردی گئی، کے الیکٹرک کو190 ایم  ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کر لیے گئے اور کےالیکٹرک اورایس ایس جی سی میں اضافی گیس فراہمی کامعاہدہ طےپاگیا۔

    کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کے بھیجے ٹی او آر پر دستخط کردیئے، جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر گیس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےعملدرآمد شروع کردیا۔

    دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کو190ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی ، 130ایم ایم سی ایف بی قدرتی گیس اور60ایم ایم ایف ڈی آرایل این جی دی جائے گی۔

    ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا تو گیس کی فراہمی روکی جائے گی، کے الیکٹرک معاہدے کے تحت 7ارب زرضمانت بھی جمع کرائے گی جبکہ بقایاجات کیلئے سی اے فرم سے آڈٹ کرایا جائےگا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لوڈشیڈنگ تب ختم ہوگی جب بل سوفیصد اداہوں گے، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ بھی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کراچی کے لیے جو کرسکتی تھی کیا، شہریوں کو بجلی بھی ملے گی اور پانی بھی، کے الیکٹرک کوسرکاری تحویل میں نہیں لیا جاسکتا، کے الیکٹرک نے لکھ کر دیا ہے، تمام پلانٹس سے پیداوار جاری ہے، کوئی پلانٹ بند نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل گورنر ہاوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم کی معاملات 15 روز میں حل کرنے کی ہدایت


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس کے دوران کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا نہیں کی اور غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے اور کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس اپنے معاملات 15 روز میں طے کریں تاکہ بجلی کی صورتحال بہتر ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ بھرمیں تین دن کیلئےسی این جی بند رہے گی

    سندھ بھرمیں تین دن کیلئےسی این جی بند رہے گی

    کراچی : رواں ہفتےسندھ بھرمیں3 دن کیلئےسی این جی بند رہے گی سوئی سدرن گیس کمپنی نےنیا شیدول جاری کر دیا منگل،جمعرات،ہفتے کوسی این جی فراہم نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق  سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سیمت سندھ بھر میں رواں ہفتے تین دن کیلئے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے سی این جی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق رواں ہفتے تین دن کیلئے صارفین سی این جی سے محروم رہیں گے، پہلا شٹ ڈاؤن منگل تین مارچ ، دوسرا جمعرات پانچ مارچ اورتیسرا ہفتہ سات مارچ کو صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس گھنٹوں کیلئے کیا جائے گا۔

  • آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    آئندہ ہفتے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے

    کراچی : آئندہ ہفتےکراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے انتظامی ذرائع کےمطابق اُنتیس دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیر ،بدھ اور جمعہ کے روز کراچی سمیت سندھ کےتمام سی این جی اسٹیشنز کوچوبیس،،چوبیس گھنٹےکیلئے سی این جی کی فراہمی بند رکھی جائےگی۔۔ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس فیلڈز سےکم پریشرکےسبب تین روزکی بندش کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

  • سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    سی این جی کی چار روزہ بندش کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

    کراچی : آئندہ ہفتےتین کےبجائےچار روز سی این جی کی بندش کو سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےمستردکرکےاس فیصلےکیخلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےسوئی پلانٹ میں حادثے اور گیس سپلائی میں کمی کو جواز بناتےہوئےآئندہ ہفتےتین کےبجائے چار روز سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکرنےکا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق آئندہ ہفتے بروز پیر،بدھ،،جمعہ اور اتوار کو سی این جی کا ناغہ ہوگا۔

    ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےسی این جی کی چار روز ہ بندش کو مستردکرتے ہوئےاس فیصلےکو واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز نےفیصلہ واپس نہ لینےکی صورت میں احتجاج اور ہڑتال کرنےکی دھمکی دی ہے۔

  • عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

    عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

     اسلام آباد:حکو مت کو عوام کو ریلیف دینے کا خیا ل آہی گیا، اعلان کیا گیا کہ عید کی تعطیلات میں سی این جی اور بجلی بلا تعطل عوام کو میسر رہے گی گو یا عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ  سے عارضی نجات ملے گا ,سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن نےعید کی تعطیلات کے دوراں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ملک بھر میں پیر کی صبح سے ہفتے کی صبح تک سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے عیدپر کراچی سیمت ملک بھر میں عید کی تعطیلات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ آٹھائیس جولائی سے چار اگست تک ادارے کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، البتہ کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ تاہم آپریشنل ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔