Tag: سوئی سدرن گیس کمپنی
-
سی این جی بندش پر ٹرانسپورٹر اورگیس اسٹیشنز مالکان کی ہڑتال
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس بندش کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور سی این جی اسٹیشنز مالکان آج سے غیر معینہ ہڑتال کررہے ہیں، سی این جی اسٹیشن کھلنے یا بند ہونے کے متعلق عوام الجھن کا شکار ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا مشترکہ اعلامیہ میں کہنا ہے کہ جب تک گیس بندش کا پرانا شیڈول بحال نہیں کیا جائے گا تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیرسلیمان جی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بدھ کو اڑتالیس گھنٹے کی بندش کا نیا شیڈول جاری کرکے پیر کو ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جو قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں تین روز متبادل دنوں میں چوبیس چوبیس گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشن بند کئے جائیں، ایس ایس جی سی کے اقدامات کے خلاف ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں ہیں اور انھوں نے بھی ہفتے سے غیرمعینہ مدت تک سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔
-
کراچی: سی این جی اسٹیشنز آج صبح8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند
سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ سے اڑتالیس کی بجائے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کےمطابق سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح تک بند رہیں گے جبکہ بدھ سے تمام سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے تک کھلے رکھے جانے کے بعد جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے دوبارہ چوبیس گھنٹوں کیلئے بند ہونگے۔
-
جڑواں شہروں کو سی این جی تین دن فراہم کی جائے، عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو عدالتی حکم نہ مانے پر ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیا ہے، عدالت نے ایس این جی پی ایل کو اسلام آباد اور روالپنڈی کو کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی این جی کی بندش کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس شو کت عزیز صدیقی نے کی، عدالت میں سی این جی مالکان کی جانب سے قمر افضل ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
قمر افضل نے عدالت کو بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے اہلکار سی این جی اسٹیشنوں سے میڑ اتارکرلے گئے ہیں، عدالت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ریجن کے سی این جی اسٹیشنوں کے حوالے سے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئےسوئی سدرن گیس کمپنی کو عدالتی حکم نہ مانے پر ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد اور روالپنڈی کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس فراہم کی جائے، کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔
-
سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے سے 41گھنٹے کیلئے بند
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، سی این جی اسٹیشن ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔
نئے شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کو صبح آٹھ بجے کے بجائے ہفتے کی دوپہر تین بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کیے جائیں گے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں پر گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی، سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین شبیر سلمانجی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی غیر مناسب اقدام ہے
انکا مزید کہنا ہے کہ ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں تک سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی اور ایمبولینس سروس متاثر ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔
صنعتکاروں کے مطابق صنعتی علاقوں میں لو پریشر کی وجہ سے پراسسنگ انڈسٹری بند ہونے کے قریب اور گیس کی بندش سے صورتحال مزید خراب ہو گی، اگر صنعتیں بند ہوتی ہیں تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔
-
سوئی سدرن گیس کمپنی:موسم سرما کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار
سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا ہے، کے ای ایس سی کو گیس سپلائی کم کرنے کے علاوہ صنعتوں کو دو روز اور سی این جی سیکٹر کو چار روز گیس کی بندش برداشت کرنا پڑے گی۔
کمپنی زرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے صنعتوں کو ہفتے میں دو دن اور سی این جی سیکٹر کو چار دن گیس سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی بھی کم کردی ہے، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہوکر اسی ایم ایم ایف سی ڈی پر آگئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو بھی اگلے ہفتے گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے، حکام کے مطابق موسم سرما کی گیس کی طلب و رسد کے فرق کو دیکھتے ہوئے سوئی سدرن نے نیا لوڈ مینجمنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے۔