Tag: سوئی ناردرن گیس

  • سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

    سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

    سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا۔

    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کا 60 واں سالانہ اجلاس عام (AGM) جمعرات، 22 مئی 2025 کو ہوٹل آواری، لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں حصے داران نے مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے کمپنی کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشوارہ جات منظور کیے۔ کمپنی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از محاصل منافع 29,843 ملین روپے اور بعد از محاصل منافع 18,977 ملین روپے رہا، جو فی حصہ آمدنی (EPS) 29.92 روپے بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے جب کمپنی کا بعد از محاصل منافع 10,564 ملین روپے اور 16.66روپےفی حصہ رہا تھا۔

    حصے داران نے بورڈ کی سفارش پر مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے فی حصہ 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد) کا تاریخ کا بلند ترین نقد مقسوم بھی منظور کیا۔ اس کے علاوہ، اگلے مالی سال 2024-25 کے لیے بیرونی پڑتال کنندگان کی حیثیت سے میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کی دوبارہ تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

    دوران سال، کمپنی کی ایک نمایاں کامیابی ’غیر محسوب برائے گیس‘ (UFG) میں قابل ذکر کمی رہی۔ مجموعی طور پر UFG کا نقصان 5.15 فیصد سے کم ہو کر 4.93 فیصد پر آ گیا، جو گزشتہ 18 برسوں میں سب سے کم سطح ہے۔ فیلڈ میں بروقت اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور سخت نگرانی کے ذریعے کمپنی نے 1,269 MMCF گیس کی بچت کی، جو اس کی عملی کارکردگی اور ماحولیاتی ذمہ داری سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

    اجلاس میں حصے داران سے ایک تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا، جس میں متعدد تجاویز نوٹ کی گئیں اور شرکاء کو مکمل اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اجلاس کی صدارت جناب سعادت علی خان نے کی۔ اجلاس میں محترمہ فاریہ رحمٰن صلاح الدین، جناب احمد چنائے (ڈائریکٹرز)، جناب فیصل اقبال (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر – سروسز)، جناب ثاقب ارباب (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر – آپریشنز)، جناب کامران اکرم (چیف فنانشل آفیسر)، اور جناب امتیاز محمود (سینئر جنرل منیجر کارپوریٹ افیئرز / کمپنی سیکریٹری) بنفسِ نفیس شریک ہوئے۔

    جبکہ جناب طارق اقبال خان، جناب محمد رمضان، محترمہ سائرہ نجیب احمد، جناب ظفر عباس اورمینیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر طفیل نے بصری رابطے کے ذریعے شرکت کی۔ کمپنی کی سینئر انتظامیہ کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تاریخ کا بلند ترین منافع حاصل کرلیا

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تاریخ کا بلند ترین منافع حاصل کرلیا

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2023-24 میں تاریخ کا بلندترین منافع کمالیا، کمپنی نے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معیشت میں بہتری کے ساتھ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے دوران اپنی تاریخ کا بلند ترین منافع حاصل کیا ہے، سوئی ناردرن گیس 30 ارب روپے کا قبل ازٹیکس منافع حاصل کیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سوئی ناردرن کا مؤقف سامنے آگیا

    سوئی ناردرن نے 75فیصد حتمی کیش ڈیویڈنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، سوئی ناردرن گیس نے 30 ارب روپے قبل ازٹیکس اور 19 ارب روپے بعداز ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان سوئی ناردرن نے بتایا کہ فی شیئر آمدن 29.92 روپے رہی، گزشتہ سال کے مقابلےمیں نمایاں اضافہ ہوا، یو ایف جی 18 سال میں سب سے کم 4.93 فیصد ریکارڈ ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/sui-gas-consumers-with-overbilling/

  • رمضان  کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    رمضان کے بعد اب کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    راولپنڈی : رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔

    شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔.

    سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک، اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوگی۔

    راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشی اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں، ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔

    انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوئی گیس کی شدید قلت اور مختلف اوقات میں غیر فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دو دو مرلے گھریلو صارفین کو بھی ہزاروں روپے اضافی بل بھجوا دیے گئے، رواں ماہ اوسط 15 سے 90 ہزار روپے فی صارف بل بھجوائے گئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ فکسڈ چارجز کے نام فی میٹر 2 ہزار ٹیکس ڈال دیا گیا جبکہ میٹر کرایہ جی ایس ٹی اور اضافی چارجز الگ ہیں۔

    اس سے متعلق سوئی گیس حکام نے کہا کہ گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے، گیس دنیا بھر میں مہنگی ہو چکی، احتیاط سے استعمال کریں۔

  • سوئی ناردرن،سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

    سوئی ناردرن،سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

    کراچی: اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    دائر کی گئی درخواستوں کا فیصلہ دیتے ہوئے سوئی نادرن گیسں نے مالی سال 13-2012 کے لیے فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں 12روپے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی منظوری دی ہے جبکہ یہ اضافہ سندھ اور خیبرپختون خوا کوملنے والے 6 ارب روپے سے پورا کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ مالی سال 14-2013 کیلئے 37 روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافے کی منظوری دی گئی ہے، 14-2013 کی مد میں 18ارب روپے صارفین سے آئندہ سال وصول کیے جائیں گے۔ 13-2012 کیلئے سوئی سدرن گیس میں 38 روپے اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

    یہ اضافہ سندھ اورکے پی کے کوملنے والے 13ارب روپے پورا کیا جائے گا۔ 14-2013 کیلئے سوئی سدرن گیس 52 روپے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔