Tag: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ

  • موسم سرما میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    موسم سرما میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

    لاہور : موسم سرما کے لیےگیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے موسم سرما کے لیےگیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

    جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی تاہم شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔

    گیس کی فراہمی کا شیڈول

    نئے شیڈول کے تحت صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران تین ٹائم گیس میسر ہوگی۔

    صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ناشتے کے لیے ، دوپہر کے کھانے کے لیے دن 12 بجے سے دن کے 2 بجے تک اور رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی۔

    ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔

    انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

    پشاور : سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پشاور ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نےسی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظرکیاگیا، پشاور ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کل سے معطل کردی جائے گی۔

    یاد رہے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کو بجلی اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں کمی کے باعث پنجاب کے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے تک بڑھ گیا ہے کیونکہ حکومت مبینہ طور پر بند پاور پلانٹس کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

    اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس بحران کے سنگین ہونے پر کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔