Tag: سوئی ناردرن گیس کمپنی

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا انوکھا کارنامہ ، 10 سال پرانے اربوں روپے کے بل بھیج دیے

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کا انوکھا کارنامہ ، 10 سال پرانے اربوں روپے کے بل بھیج دیے

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو 10 سال پرانے اربوں روپے کے بل بھیج دیے، جو کہ 200 فیصد زائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو 2015 سے 2022 تک کے آر ایل این جی کے اضافی بل بھجوا دیے، جس پر صنعت کاروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ 10 سال پرانے اربوں روپے کے بل ادا کرنا ممکن نہیں، پہلے ہی ان برسوں کے گیس بل ادا کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود اوگرا کی ہدایت پر دوبارہ اضافی بل بھجوا دیے گئے ہیں جو کہ 200 فیصد زائد ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بل دو دن میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو مجبورا فیکٹریاں بند کرنی پڑیں گی، جس سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور معیشت کو نقصان ہوگا۔

    مزید پڑھیں : گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتے ہیں؟ سوئی سدرن گیس کمپنی نے وجہ بتادی

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس حکام کا مؤقف ہے کہ بل اوگرا کی ہدایات پر جاری کیے گئے ہیں۔ گیس کی قیمتیں اور پالیسی اوگرا ہی طے کرتی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی نہیں۔

    صنعت کاروں نے وزیر اعظم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

  • سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی بلوں پر ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب  کہ 1.5 ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ  صارفین 1000 روپے اضافی بل دیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ زائد گیس استعمال والے صارفین ماہانہ 2 ہزار روپے اضافی فکسڈ رقم  ادا کریں گے جبکہ جس صارف کا گیس کا استعمال صفر ہوگا وہ بھی 400 روپے فکسڈ چارجز دینے کا پابند ہوگا۔

  • صارفین ہوشیار !  گیس صرف 8 گھنٹے ملے گی

    صارفین ہوشیار ! گیس صرف 8 گھنٹے ملے گی

    کراچی : سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے صارفین کو گیس صرف آٹھ گھنٹے ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی نادرن گیس علی جے ہمدانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏یوکرین روس جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، عالمی منڈی میں آر ایل این جی ‏مہنگی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ گیس نہیں خریدی جا سکی جبکہ لو پریشر والے علاقوں میں ‏ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہے ہیں۔

    علی جے ہمدانی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو گیس منقطع نہیں کر رہے، بحران کی وجہ سے نئے ‏کنکشنز پر پابندی عائد ہے۔

    بحران کے باوجود گھریلو صارفین کو صبح، دوپہراورشام میں گیس فراہم کریں گے ، صبح 6 سے9 ، دوپہر 12 سے 2 اور شام میں 6 سے9 بجے تک گیس ملے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے ، کمپریسر لگا ‏کر گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ‏۔

    ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ ہونا چاہئیے ‏کیونکہ ہم مہنگی گیس خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے

  • گیس صارفین کے لئے بڑے  ریلیف کا اعلان

    گیس صارفین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان

    لاہور : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا ۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کے لیے اہم اعلان کردیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرگھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عبوری ریلیف 4مساوی اقساط میں مارچ 2020سے جون 2020تک دیاجائےگا، فیصلے سے تقریباً 38 لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔

    یاد رہے جنوری میں کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشر سےکم نکلے۔

    وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔

    سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

  • عامر  طفیل سوئی ناردرن گیس  کمپنی  کے نئے ایم ڈی مقرر

    عامر طفیل سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نئے ایم ڈی مقرر

    اسلام آباد : سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے، ملک میں حالیہ گیس بحران کے بعد سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عامر طفیل کو نیا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    عامر طفیل اس سے قبل ڈپٹی ایم ڈی کےطور پر کام کررہے تھے۔

    دوسری جانب سوئی سدرن گیس ہیڈ کوارٹرز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس میں قائم مقام ایم ڈی کے لیے عرفان ظفر ، سید رضوی اور محمد وسیم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، گیس بحران کے باعث امین راجپوت کو ایم ڈی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    یاد رہے ملک میں حالیہ گیس بحران کے بعد سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی امین راجپوت کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق کی تھی اور اپنے ٹویٹ میں کہاتھا کہ حالیہ دنوں میں عوام کوگیس کے شدید بحران کا سامنا رہا، وزیراعظم نے گیس بحران کے ذمہ دار کے تعین کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔

    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق

    وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان کیا گیا، وزیراعظم نے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس مٰں وزیر اعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی، انکوائری کمیٹی نے سوئی ناردرن اورسدرن کےایم ڈیز کو گیس بحران کا ذمہ دارقرار دیا تھا اور ایم ڈیز کی فوری بر طرفی کی سفارش کی گئی تھی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں ملک بھر میں میں گیس کی کمی پورا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ

    سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: وگرا نے سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ کردیا گیا، سوئی سدردرن کے صارفین کو ریلیف دیدیا گیا، اضافے کااطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

    چالیس ارب کے نئے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر اب اوگرا نے گیس بم گرا دیا ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کے لئے قیمت میں ایک سو سات روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    صارفین نے گیس کی قیمت میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اسکی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کی وہ پہلے ہی مہنگائی اور گیس کی قلت کی وجہ سے پریشان تھے اور اب قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ان کی مشکلات مزید بڑھا دی گئی ہیں۔

    ملک کو توانائی بحران سے باہر نکالنا اور عوام کو ارزاں قیمت پر گیس اور بجلی کی فراہمی موجودہ حکومت کا سیاسی نعرہ رہا ہے لیکن ابھی تک وہ اپنے وعدے کو وفا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ : ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید اپنے عہدے پر بحال

    لاہورہائیکورٹ : ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید اپنے عہدے پر بحال

    لاہور : عدالت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کی برطرفی کا حکم معطل کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔

    وفاقی حکومت،وزارتِ پٹرولیم اورفریقین کو سترہ ستمبر کو جواب کیلئےطلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے، وزارت پیٹرولیم نے دو روز قبل ایم ڈی سوئی نادرن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    انہوں نے اپنی برطرفی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے مطابق ان کے عہدے کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی لیکن انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

    لہٰذا ان کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیکر عہدے پر بحال کیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزار عارف حمید کے موقف کو درست قرار دیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان کوعہدے سے نہیں ہٹا سکتی۔انہیں صرف کمپنی آرڈیننس کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

  • گیس کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی،ایم ڈی، ایس این جی سی

    گیس کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی،ایم ڈی، ایس این جی سی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے کہا ہے کہ سوئی میں پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے پنجاب میں گیس پریشر کم ہے۔

    جمعرات تک گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس پریشر سوئی میں پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے کم ہے۔

    ۔گیس پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، 2 بوائلر جل گئے ہیں، 7 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ جمعرات تک گھریلو صارفین کو گیس بحال کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے بعد کمرشل اور صنعتی صارفین کو گیس بحال کی جائے گی۔