Tag: سوائن فلو

  • سوائن فلو کا خدشہ، ڈنمارک نے جرمنی کی سرحد کے ساتھ باڑھ لگانا شروع کردی

    سوائن فلو کا خدشہ، ڈنمارک نے جرمنی کی سرحد کے ساتھ باڑھ لگانا شروع کردی

    کوپن ہیگن: ڈنمارک نےسوائن فلو کی روک تھام کے لیے  جرمنی کے ساتھ اپنے 70 کلومیٹر طویل بارڈر پرباڑھ لگانا شروع کردی، باڑھ کا مقصد متاثرہ جانوروں کی آمد ورفت روکنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  ڈنمار ک کی جانب سے باڑھ لگانے کافیصلہ بیلجئم کےنزدیک  سوائن فلو میں مبتلا دو جانوروں کے مردہ حالت میں ملنے کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈنمارک کی معیشت میں سور کی فارمنگ کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے اور اگر ڈنمار ک میں سوائن فلو پھیلتا ہے تو اس سے 1.7 بلین امریکی ڈالر کی صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    ناقدین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ سوائن فلو میں مبتلا دو سوروں کی لاشیں ملنے پر 12 ملین ڈالر کی خطیر لاگت سے لگائی جانے والی باڑھ  ناقابل فہم ہے ۔ افریقہ سے یورپ آنے والا یہ بخار نہ صرف جنگلی سوروں کو بلکہ فارمز میں پلے جانوروں کو بھی نشانہ بنا سکتاہے۔ اس کا نہ علاج ہے اورنہ ہی احتیاطی ویکسین ابھی تک دریافت ہوسکی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈنمارک ہرسال برآمد کرنے کے لیے دو کروڑ اسی لاکھ سے زائد سوروں کی فارمنگ کرتا ہے اوراس انڈسٹری کی کل مالیت  4.6 بلین امریکی ڈالر ہے۔ اگر سوائن فلو پھیلتا ہے تو وہ ممالک جو کہ یورپی یونین  کا حصہ نہیں ، وہاں ایکسپورٹ بند ہوجائے گی۔

    ڈنمار ک کے وزیر برائے خوراک اور ماحولیات جیکب جینسن کا کاکہنا ہے کہ حکومت اس موذی مرض کو ڈنمارک میں داخل ہونے سے ہر حال میں روکیں گے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے تحت انسانوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیےہر ایک کلومیٹر پر گیٹ لگایا جارہا ہے جبکہ باڑھ کی اونچائی اتنی رکھی ہے کہ انسان باآسانی اسے عبور کرسکیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ باڑھ کی جالی کے درمیان کی جگہ اتنی رکھی گئی ہے کہ چھوٹے جانور اسے با آسانی عبور کرسکیں اور ان کی نقل و حرکت پر فرق نہ پڑے۔

  • پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    لاہور / ملتان : پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ہوتا جارہا ہے۔ ملتان میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی کل تعداد اکیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کی وباء نے پنجاب میں پنجے گاڑھ لئے ، پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صوبے میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔

    ملتان میں اس مرض نے ایک اور شخص کو موت کی نیند سلادیا، نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تصورعلی اور سکینہ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ گزشتہ روز قاسم بیلہ کا رہائشی بیس سالہ سہیل دم توڑ گیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھرکے مختلف اسپتالوں میں اس وقت سوائن فلو کےچونسٹھ مریض موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوائن فلو کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد راولپنڈی اورملتان میں رپوٹ ہو ئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر سال انہی دنوں میں سوائن فلو حملہ آور ہو کر درجنوں افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیتاہے لیکن عوام کی جان و ما ل کے تحفظ کے ذمہ دارحکمران سب ٹھیک ہے کا راگ کیوں الاپ رہے ہیں۔

  • پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    لاہور / ملتان : ملتان میں سوائن فلو سے تین خواتین کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

    ملتان میں سوائن فلو کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظا ہر نزلہ و زکام دکھا ئی دینے والا جا ن لیوا مرض سوائن فلو ایک مرتبہ بھر پنجاب پر موت کا پیغام لئے بے قابو ہوگیا ہے ۔ اب تک اس مرض نے پنجا ب میں سات افراد کی جان لے لی ہے جبکہ دسیوں افراد میں اس مرض کی مو جودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔سوائن فلو سے مرنے والے سات افراد کے علا وہ سرکاری اسپتا لوں میں سوائن فلو کے اب تک اکیس اور صرف لا ہور کےنجی ہسپتالوں میں بارہ مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ن لیگ جو گذشتہ سات برس سے زائد عرصے سے مسلسل صو بہ میں حکمرانی کر رہی ہے اس نے اس جان لیوا بیما ری سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

     کیا اس بیما ری کی ویکسین سرکا ری ہسپتالوں میں مو جود ہے؟ کیا اس مرض سے بچنے کیلئے کو ئی مہم چلا ئی گئی؟ کیا ملک کے غریب عوام کی قسمت میں ہسپتال کے دھکے کھانا اور پھر مو ذی امراض میں مبتلا ہوکر مرجا نا لکھا ہے؟

  • اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    نئی دہلی: ہندوستانی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جا یا گیا مگر جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی۔

    جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔

    سوائن فلو کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں بیماری ٹھیک نہ ہونے تک کام کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپورکو ہداتیکار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سونم کپور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔