Tag: سوات دھماکا

  • سوات دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

    سوات دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

    سوات : آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ سوات کے پولیس اسٹیشن میں ہونے والا دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ، دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے سوات میں دھماکےکی جگہ کا دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر حیات خان نے کہا کہ سوات کے پولیس اسٹیشن میں ہونے والا دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں، تاحال دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے یہ تخریب کاری نہیں لگتی لیکن پھر بھی ہرپہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی مال خانے میں 2 دھماکے ہوئے ہیں، دھماکے میں 9 پولیس اہلکارشہید ہوئے، مرنے والوں میں 2 بچےاور5زیرحراست ملزمان بھی شامل ہیں تاہم پولیس کےحوصلے بلند ہیں۔

    اس سے قبل ڈی آئی جی مالاکنڈ ناصر محمود ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوئے ، واقعہ دہشت گردی یا خودکش دھماکا نہیں لگتا تاہم تفتیش کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی۔

    ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ سردست یہی لگتاہے پرانی عمارت میں جہاں اسلحہ رکھا ہوا تھا وہاں کسی غلطی سے دھماکے ہوئے ہیں، پرانی عمارت تھی پچھلا حصہ زمیں بوس ہوگیا ہے، ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے سوات کے تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ستر زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے پولیس ، حکام کا کہنا تھا دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا۔۔ جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے۔