Tag: سوات دھماکے

  • سوات  دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

    سوات دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

    پشاور : سوات کے ضلع کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے ضلع کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے پر 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سیکریٹری داخلہ کے پی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کمیٹی میں شامل ہیں،

    دو رکنی کمیٹی کو دھماکے کے حوالے سےتحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کردی گئی ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جامع رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائیں۔

    دوسری ریسکیو 1122 کا کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکےکی جگہ پر سرچ اینڈریسکیوآپریشن جاری ہے، اسپتال رپورٹ کے مطابق 17 افرادشہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    ریسکیوٹیموں نےزخمیوں کوکبل اورسیدو شریف اسپتال منتقل کیا جبکہ شدیدجھلسے ہوئے زخمیوں کو پشاور برن سینٹر منتقل کیا، 100 سے زائد اہلکار اور ہیوی مشینری ریسکیو آپریشن میں حصہ لےرہےہیں، ملبہ کلیئر کرنے تک آپریشن جاری رہےگا۔

    خیال رہے سوات کے تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ستر زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے پولیس ، حکام کا کہنا تھا دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا، جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے۔

  • ایسالگ رہا تھا قیامت آگئی ، سوات دھماکے کے عینی شاہد نے  انکھوں دیکھا حال بتادیا

    ایسالگ رہا تھا قیامت آگئی ، سوات دھماکے کے عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتادیا

    سوات : تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکے کے عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا دھماکا بہت شدید تھا، ایسا لگا قیامت آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کےعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے، عینی شاہد نے بتایا کہ بہت زوردار دھماکے تھے ایسا لگ رہا تھا قیامت آگئی

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکا ہوتے ہی بجلی چلی گئی ،بہت لوگ مرگئے بہت زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے سوات کےعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کےقریب دو دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں عمارت زمیں بوس ہوگئی ، گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ہر طرف ملبے کا ڈھیر نظر آنے لگا۔

    سوات میں تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکوں سے اموات کی تعداد سترہ ہوگئی، دھماکوں کے نتیجے میں نو اہلکار اور تین شہری شہید ہوئے۔

    لیڈی اہلکار سمیت ستر افراد زخمی ہوئے ، جس میں سے آٹھ اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق پانچ زیر تفتیش ملزمان بھی جان سے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں ہونے والا دھماکا تخریب کاری نہیں ہے، دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا، جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے، دھماکے کے بعد اسلحہ اور گولیاں بھی بکھری نظر آئیں۔

  • سوات میں ہونے والے دھماکے خودکش حملہ یا دہشت گردی نہیں لگتے، ڈی آئی جی مالاکنڈ

    سوات : ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہونے والے دھماکے دہشت گردی یا خودکش دھماکے نہیں لگتے،تفتیش کے بعدہی کچھ سامنے آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ ناصر محمود ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوئے ، واقعہ دہشت گردی یا خودکش دھماکا نہیں لگتا تاہم تفتیش کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی۔

    ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ سردست یہی لگتاہے پرانی عمارت میں جہاں اسلحہ رکھا ہوا تھا وہاں کسی غلطی سے دھماکے ہوئے ہیں، پرانی عمارت تھی پچھلا حصہ زمیں بوس ہوگیا ہے، ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بھی بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں 2 دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، ہو سکتا ہے مارٹر گولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔

    خالد سہیل کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکابھی ہوسکتاہے، تھانےکےگیٹ پردھماکانہیں ہوا، عموماً خودکش حملہ آور گیٹ پر ہی خودکودھماکےسےاڑادیتاہے، تھانہ سی ٹی ڈی کبل کی عمارت پرانی تھی ، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں منتقل کردیے گئے تھے۔

    خیال رہے سوات کے علاقہ کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونےوالوں میں 12پولیس اہلکار ، ایک بچی سمیت 4 زیرحراست افراد بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد سی ٹی ڈی پولیس کےپاس زیرحراست تھے ، چند نامعلوم افراد سی ٹی ڈی تھانے میں زیر تفتیش تھے جبکہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد70ہوگئی، لیڈی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔