Tag: سوات کا دورہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج سوات کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سوات کادورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کوسیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ کو کمراٹ، کالام اورگردونواح سے متاثرین کی منتقلی پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 82پروازیں کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کی 27 پروازوں میں 316 متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کی گئی جبکہ 23.75ٹن امدادی سامان اور راشن کی ترسیل کی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران 3 ہزار 540راشن بیگ اور250 ٹینٹس تقسیم کیے گئے جبکہ 51 میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 25 مریضوں کامفت علاج کیاگیا۔

    آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ میں کوآرڈی نیشن سینٹر امدادی کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

  • وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

    اٹک: وزیر اعظم عمران خان آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور سکھ یاتریوں کے لیے تیار کی جانے والی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران شرکا سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ اٹک کے بعد سوات جائیں گے۔

    سوات میں وزیر اعظم سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم  سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بڑے پیکیج کا اعلان متوقع

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کے سب سے بڑے صحت پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے صحت کارڈ پلس کی سہولت کا اجراہوگا، شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر شناختی کارڈ پر مستقل پتا خیبر پختون خوا کا ہے تو شہریوں کو علاج معالجے کے لیے پیسوں کی بالکل فکر نہیں کرنی چاہیے، ایسے شہری کے پی حکومت کے صحت کارڈ پلس کے ذریعے صحت کی مفت سہولیات کے حق دار ہوں گے۔

  • وزیراعظم  جمعے کو سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے

    وزیراعظم جمعے کو سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان جمعے کو سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے اور تقریب سےبھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعے کو سوات کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے جبکہ ایک تقریب سےبھی خطاب کریں گے۔

    دورہ سوات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی اورصوبائی وزرا بھی ہوں گے۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، حکومت کی کوشش ہےہیلتھ کارڈکادائرہ کاروسیع کیا جائے اور صحت کی سہولیات کوبہتربنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

  • سوئس وفد نے سوات کا دورہ کیا، جنت نظیروادی کو حقیقی سوئیزر لینڈ قرار دے دیا

    سوئس وفد نے سوات کا دورہ کیا، جنت نظیروادی کو حقیقی سوئیزر لینڈ قرار دے دیا

    سوات : سوئیز لینڈ کے سفیر کی قیادت میں دس رکنی وفد نے ایشیا کے سوئیزر لینڈ سوات کا دورہ کیا،جنت نظیر وادی سوات جس کو ایشیا کا سویٹیزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئس سفیر تھا مس کولے کی قیادت میں دس رکنی وفد نے گزشتہ روز سوات کا دورہ کیا، اس دورے کا اہتمام صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    اپنے دورے کے دوران وفد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور سوات کو حقیقی سویئزر لینڈ قرار دیا ، اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، وفد کے ارکان مقامی موسیقی سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

    وفد نے تاریخی مقامات سوات میوزیم ،گل کدہ آثار قدیمہ، بریکوٹ سٹوپہ اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے یہاں پر سیاحت کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔

    بعد ازاں صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے وفد کیلیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا اور ان کو روایتی شال بھی پہنا ئے گئے۔