Tag: سوات

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پودے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم، سوات میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پودے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم، سوات میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس

    کمالیہ/پشاور: ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پودے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، جنگلات میں 42 سیکنڈز میں 16 ہزار پودے لگائے گئے۔ دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ کے پی نے سوات میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے جنگلات میں شجر کاری مہم کے تحت 42 سیکنڈز میں 16 ہزار پودے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

    مقامی ڈپٹی کمشنر احمد خاور نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی شجر کاری مہم میں 16 ہزار مرد، خواتین اور طلبا نے حصہ لیا، سب نے مل کر ایک ہی وقت میں 16 ہزار پودے لگائے۔

    ڈی سی خاور کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے تحت 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اس مہم میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، ہم مل کر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں’’پلانٹ فار پاکستان‘‘کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز


    دوسری طرف خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی کے ایک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ڈی سی سوات کو ہدایت کی کہ سوات میں جنگلات کی کٹائی کے واقعے کی تحقیقات کر کے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، وزیر اعظم


    انھوں نے صوبے کے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت کی کہ ڈی ایف او سوات کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے اور جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا ’تحقیقات کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے، ہدایات کے با وجود درختوں کی کٹائی ناقابلِ برداشت ہے، صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے۔‘

  • عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

    عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

    سوات : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناکر دم لیں گے، مالاکنڈ ڈویژن کوسیاحتی حب بنانا میرا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ مٹہ میں اپنے حجرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا ، مشاورت مکمل ہوچکی ہے جلد منظوری دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 10 وزیر اور 4 مشیر صوبائی حکومت کے کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا نئی حکومت سوات سمیت مالاکنڈ میں صحت، تعلیم اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا۔

    محمود خان نے کہا کہ عید کے روز بھی چھٹی نہیں کی اور پہلے روز حکومتی امور نمٹائے ، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے اور عام آدمی کیلئے انصاف کا حصول آسان بنایا جائے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنایا میرا مشن ہے ، جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے گے اور پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر ہوگا۔

    یاد رہے عید سے قبل ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی، اور وزیرِ اعلیٰ کے زیرِ استعمال جتنی گاڑیاں ہیں ان کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔

  • نگراں وزیر اعظم کے دورہ سوات پر کروڑوں روپے کے اخراجات، حکومت کو نوٹس جاری

    نگراں وزیر اعظم کے دورہ سوات پر کروڑوں روپے کے اخراجات، حکومت کو نوٹس جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کے سوات کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کے سوات کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے متعلق کیس پر جسٹس مامون الرشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے جواب داخل نہیں کروایا جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نگران وزیر اعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات جانے کے لیے 22 گاڑیوں کا استعمال کیا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم نے ریاستی ذمہ داری کے بجائے ذاتی امور کے لیے پروٹوکول استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عدالت اس معاملے پر کارروائی کرے اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے۔

     

  • گل مکئی سے نوبل انعام کا سفر ۔ دنیا آج ملالہ کا عالمی دن منا رہی ہے

    گل مکئی سے نوبل انعام کا سفر ۔ دنیا آج ملالہ کا عالمی دن منا رہی ہے

    کراچی: قوم کی بیٹی، پاکستان کی پہچان اور دنیا کی سب سے کمسن نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسفزئی آج اپنی 21 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ملالہ سنہ 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔

    گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھ کر شہرت پانے والے ملالہ 12 جولائی 1997 کو پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے مینگورہ میں پیدا ہوئیں جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

    ملالہ کا نام ملال سے نکلا ہے، اور وجہ تسمیہ میوند کی ملالہ تھی جو جنوبی افغانستان کی ایک مشہور پشتون شاعرہ اور جنگجو خاتون تھی۔


    کل رات میں نے فوجی ہیلی کاپٹروں اور طالبان سے متعلق بھیانک خواب دیکھا۔ وادی سوات میں فوجی آپریشن کے آغاز سے ہی مجھے ایسے خواب آ رہے ہیں۔ امی نے ناشتہ بنایا اور میں کھا کر اسکول چلی گئی۔ اسکول جاتے ہوئے مجھے ڈر لگ رہا تھا کیونکہ طالبان نے لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ 27 میں سے صرف 11 لڑکیاں ہی اسکول آئی تھیں کیونکہ انہیں طالبان سے خطرہ تھا۔ میری کئی سہیلیاں اپنے خاندان والوں کے ساتھ پشاور منتقل ہو گئی ہیں۔

    ملالہ کے بی بی سی کے لیے لکھے گیے پہلے بلاگ سے اقتباس


    سنہ 2010 میں 9 اکتوبر کو جب ملالہ گھر سے اسکول امتحان کو جانے کے لیے بس میں سوار ہوئی تو ایک مسلح طالبان نے اس پر حملہ کر دیا۔ نقاب پوش حملہ آور نے پہلے پوچھا کہ ’تم میں سے ملالہ کون ہے؟ جلدی بتاؤ ورنہ میں تم سب کو گولی مار دوں گا‘۔ جب ملالہ نے اپنا تعارف کروایا تو اس شخص نے گولی چلا دی۔

    ملالہ کو لگنے والی گولی کھوپڑی کی ہڈی سے ٹکرا کر گردن سے ہوتی ہوئی کندھے میں جا گھسی۔

    دیگر دو لڑکیاں بھی اس حملے میں زخمی ہوئیں جن کے نام کائنات ریاض اور شازیہ رمضان ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر تھی اور انہوں نے حملے کے بارے میں رپورٹرز کو بتایا۔

    ملالہ پر قاتلانہ حملے سے متعلق تفصیلات دنیا بھر کے اخبارات اور میڈیا پر ظاہر ہوئیں اور عوام کی ہمدردیاں ملالہ کے ساتھ ہو گئیں۔ پاکستان بھر میں ملالہ پر حملے کی مذمت میں مظاہرے ہوئے۔ تعلیم کے حق کی قرارداد پر 20 لاکھ افراد نے دستخط کیے جس کے بعد پاکستان میں تعلیم کے حق کا پہلا بل منظور ہوا۔

    ملالہ کے والد نے بیان دیا، ’چاہے ملالہ بچے یا نہ، ہم اپنا ملک نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا نظریہ امن کا ہے۔ طالبان ہر آواز کو گولی سے نہیں دبا سکتے‘۔

    چھ روز بعد 15 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے عالمی خواندگی اور سابقہ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے اسپتال میں ملالہ کی عیادت کی اور ملالہ کے حق میں ایک قرارداد شروع کی جس کا عنوان تھا ’میں ملالہ ہوں‘۔ اہم مطالبہ یہ تھا کہ 2015 تک تمام بچوں کو اسکول کی سہولیات تک رسائی دی جائے۔

    اگلے برس 12 جولائی کو جب ملالہ کی 16ویں سالگرہ تھی تب ملالہ نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا۔ اقوام متحدہ نے اس دن کو ملالہ ڈے یعنی یوم ملالہ قرار دے دیا۔ حملے کے بعد یہ ملالہ کی پہلی تقریر تھی۔

    دس اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور نوجوانوں کے حق تعلیم کے لیے جدوجہد پر نوبل انعام برائے امن دیا گیا۔ 17 سال کی عمر میں ملالہ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت ہے۔

    اس اعزاز میں ان کے شریک بھارت سے کیلاش ستیارتھی تھے جو بھارت میں بچوں اور خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالسلام کے بعد ملالہ نوبل انعام پانے والی دوسری جبکہ نوبل انعام برائے امن پانے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی کو اب تک دنیا بھر سے 40 عالمی اعزازات مل چکے ہیں جو ان کی جرات و بہادری کا اعتراف ہیں۔

    اسے اقوام متحدہ اپنا خیر سگالی سفیر برائے امن بھی مقرر کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے الزام تراشیوں میں5سال گنوا دیئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف

    عمران خان نے الزام تراشیوں میں5سال گنوا دیئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف

    سوات : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں میں 5سال گنوا دیئے، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، جس نے آف شور کمپنی کااعتراف کیا اسے چھوڑ دیا اور منتخب وزیر اعظم کو پانچ لوگوں نے نکال دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے تحت سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ جس سوات کو آج دیکھ رہا ہوں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، سوات کے لوگوں کو پیشگی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، سوات سے الزام خان فارغ ہونے والا ہے، ان کا جذبہ بتارہا ہے کہ ایبٹ آباد، سوات، جنوبی کےپی، مالاکنڈ بھی اب ایک نیا فیصلہ کرنیوالا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ سوات میں وہی پرانے اسکول ہیں کوئی یونیورسٹی یا کالج نہیں بنا، کےپی حکومت نے جیبوں میں پیسے ڈالے،2ارب درخت کے پیسے کہاں ہیں؟ آپ کے خون پسینے کی کمائی یہ لوگ لوٹ کر لے گئے ہیں، کےپی کے وزیرایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں کہ پیسے تم کھا گئے ہو، امیر مقام میرا بادشاہ ہے، یہ آنے والا ہے اور کے پی حکومت کی جیبوں سے عوام کا پیسہ نکالے گا۔

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 5سال میں کیا کیا؟ کہا جاتا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے، اس نے جہانگیر ترین کا خوب مال کھایا اس کی جائیداد ختم کرادی۔

    عمران خان نے مانا کہ اس کی آف شور کمپنی تھی ، اور اکاؤنٹ میں پیسے تھے، عمران خان کو نہیں نکالا گیا، میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں بھر بھی پانچ لوگوں نے مجھے صرف اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، ووٹ کے تقدس کوپیروں تلے روند دیا گیا، کیا تم فیصلے کو تسلیم کرتےہو؟

    نوازشریف نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پی کا سرکاری ہیلی کاپٹر ذاتی طور پر استعمال کرتا رہا ہے، عمران خان نے صرف الزام تراشی کی سیاست کی، ان کی سیاست پر افسوس ہے، تم اس قابل نہیں کہ ایک ضلع کا بھی الیکشن جیت سکو۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہا تھا، لاہور کی میٹرو بس 40ارب اور راولپنڈی میں 50ارب کی میٹرو بس بنی، سنا ہے کہ پشاورمیں71ارب روپے لاگت کی میٹرو بس بن رہی ہے؟ عمران خان قوم کو بتاؤ کہ باقی پیسہ کون کھا گیا؟ تمہیں یہ پیسہ کےپی عوام کو واپس کرنا ہوگا۔

    نوازشریف نے جلسے سے خطاب میں شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی تاریخ میں کبھی اتنابڑا جلسہ اور ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، سوات کے لوگوں اگر آپ نے ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب اور لاہور آکر دیکھو کہ ترقی کسے کہتے ہیں، ن لیگ کی حکومت آئے گی تو سوات اور مالاکنڈ کی قسمت بدلے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرسوات میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورمریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ سوات پہنچے گے جہاں امیرمقام سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

    جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے 1200 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور جلسے کے لیے 8 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

    اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس بنانے کی کیا ضرورت تھی جب 3 ماہ میں کچھ نہیں نکلا، سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی، ای او بی آئی میں ڈال لیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو؟ پھرمیرے والے ریفرنس کودیکھ لیں کہاں کرپشن کا الزام ہے؟ تمام کیس صرف ہماری فیملی کے کاروبارکے ارد گرد گھوم رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طالبان حملے کے بعد پہلی بار ملالہ یوسف زئی کی سوات  آمد

    طالبان حملے کے بعد پہلی بار ملالہ یوسف زئی کی سوات آمد

    سوات : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی طالبان کے حملے کے بعد پہلی دفعہ سوات پہنچ گئیں، جہاں وہ اپنے آبائی گھر اور اسکول جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں ، والد، والدہ اوربھائی سمیت وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی والدین اور بھائی کے ہمراہ آبائی گھر پہنچیں تو آبدیدہ ہوگئیں اور اہلخانہ کےساتھ خوبصورت لمحوں کی یادیں تازہ کیں اور گھر میں تصویریں کھنچوائیں۔

    گذشتہ روز اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ ہرانسان کومرضی کےمطابق زندگی گزارنےکاحق ہے، بچوں کی تعلیم پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، ٹیکنالوجی کا دور ہے دنیا آگے جارہی ہے ہمیں بھی آگے جانا ہوگا۔

    ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز نے حملے کے بعد سرجری کر کے جان بچائی، وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کررہی ہوں اور پاکستان میں تعلیم کے لیے جو کام جاری ہے اُسے بڑھانا چاہتی ہوں، سیاست کا کوئی شوق نہیں اس کے بغیر بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔


    مزید پڑھیں :  سیاست کا کوئی شوق نہیں اس کے بغیر بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، ملالہ یوسف زئی


    پاکستان کی بہادر بیٹی کا کہنا تھا کہ ’سوات کےلوگوں نے طالبان کے خلاف اور امن کے لیے آواز اٹھائی، مجھ پر حملہ ہوا تو پہلی سرجری پاکستانی ڈاکٹرز نے کی جس کی وجہ سے میری جان محفوظ رہی، آپریشن کرنے والے خود حیران تھے کہ میں زندہ کیسے بچ گئی۔

    یاد رہے کہ 29 مارچ کو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 6 سال بعد اپنے والدین کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تھیں، پاکستان میں قیام کے دوران ملالہ اہم شخصیات سے ملاقات اورکئی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی ،ملاقات میں وزیراعظم نے ملالہ کی تعلیم کے فروغ کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا تھا۔


    مزید پڑھیں : ملالہ یوسف زئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد


    واضح رہے 2012 میں مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ابتدائی طورپر ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور، سوات اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

    پشاور، سوات اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور، چترال، سوات اور گرد ونواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پشاور، سوات ، چترال اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 186 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔


    ملک کےبالائی اورشمالی علاقوں میں زلزلہ


    یاد رہے کہ رواں سال 18 اپریل کو ملک کےبالائی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔ زلزلے کامرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سوات میں منگورہ کےعلاقے کوکاری میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔


    خیبرایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں گوجرانوالہ کے نواحی علاقےگوندلانوالہ میں رات گئےگھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اور اس کے 4بچے ملبے تلے دب کرجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    سوات : موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ سوات میں پاک فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کل سے مالم جبہ میں شروع ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے سوات کے علاقے مالم جبہ میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

    malam-post-2

    اسکیٹنگ چمپئن شپ میں یونان، چیکوسلاویہ، مراکش، بھارت اور ترکی سمیت 9 ممالک حصہ لیں گے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی اسکیٹرز مقابلے کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے مالم جبہ کے پُر فضاء مقام پر ہونے والی اسکیٹنگ چیمپئن شپ 11 سال بعد منعقد ہو رہی ہے جس کے باعث نہ صرف مالم جبہ بلکہ پورے سوات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    malam-post-1

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ماضی میں دہشت گردی کے باعث سوات میں کھیلوں کا انعقاد متاثر ہوا تھا تا ہم کل سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ذریعے ملک میں سیاحت کافروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

    یاد رہے سوات میں دہشت گردوں کو دور دورہ تھا جسے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کچلا جس کے بعد سوات کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور دہشت گردی سے تنگ آئے سوات کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا جہاں اب مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔