Tag: سوات
-
وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دیدی
وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کی منظوری دے دی، انکا کہنا ہے کہ سوات کے عوام اور فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔
دورہ سوات کے موقعے پر وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف اور کور کمانڈر پشاور خالد ربانی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے حالات پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے سوات میں فوجی چھاوٴنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے سرکٹ ہاوٴس سوات میں یوتھ لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکیم سے لاکھوں افراد کو روزگار اور نوکریاں ملیں گی اور اس اسکیم کی سب سے ذیادہ ضرورت خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے جوانوں کو ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے کاروبار خراب ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کے کارکنوں کو یہ قرضہ دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے امن قائم کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،سوات کے عوام اور افواج پاکستان کی وجہ سے یہاں امن قائم ہوا ہے۔
-
شانگلہ:انجینئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ میں درج
شانگلہ میں انجینئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ میں درج کرلیا گیا، انجینئر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق چھ اہلکارمیں سے تین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سوات کے علاقے شانگلہ میں وزیراعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام جلسہ گاہ کی جانب جا رہے تھے کہ گاڑی کے قریب دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تین سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں امیر مقام سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، دھماکے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ن لیگ کے رہنما امیر مقام خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مقام کا کہنا تھا کہ وہ حملے میں مکمل محفوظ رہے، سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پر آخری سانس تک سچ بات کرتا رہوں گا، بزدلانہ کارروائیوں سے عوامی خدمت نہیں روکی جاسکتی۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف خاموشی اختیار کرلی تو جینا مشکل ہو جائے گا۔
-
شانگلہ:امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو بم دھماکے،چھ اہلکار جاں بحق
وزیراعظم کے مشیرامیر مقام کی گاڑی کے قریب شانگلہ میں دوبم دھماکے،کم از کم چھ پولیس اہلکار جاں بحق، علاقےکو گھیرےمیں لے لیاگیا، ن لیگ کے رہنما بم حملے میں محفوظ رہے.
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سےدو بم حملہ کئے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، امیر مقام معجزانہ طور پر محفوظ رہے،امیر مقام ہر اتوار کو اپنے علاقے کا باقاعدگی سے دورہ کرتے تھے اور آج بھی وہ ایک جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔.
دھماکہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
-
سوات کے حلقہ پی کے86 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم
الیکشن ٹریبونل نے سوات کے حقلہ پی کے چھیاسی سے مسلم لیگ ن امیدوار قیموس خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے سوات کے حلقہ پی کے چھیاسی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے، پی کے چھیاسی سے مسلم لیگ ن کے قیموس خان دس ہزار چھ سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی نے قیموس خان کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔