Tag: سوات

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کا سرحدی علاقہ تھا، گہرائی 208 کلو میٹر تھی۔

  • سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ

    سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ

    سوات: مینگورہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 225 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش تھا اور کی گہرائی 220 کلو میٹر بتائی گئی تھی۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آ گیا

    سوات، صوابی، چارسدہ، ملاکنڈ، مردان، ہنگو اور گردونواح، چترال، بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھاجبکہ مانسہرہ، خیبر، باڑہ لنڈی کوتل، جمرود، تیراہ میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔

  • سوات : غیر ملکی سفارت کار کے قافلے پر  دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2رکنی کمیٹی قائم

    سوات : غیر ملکی سفارت کار کے قافلے پر دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2رکنی کمیٹی قائم

    پشاور : سوات میں غیرملکی سفارت کار کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں غیرملکی سفارت کارکے قافلے میں دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے خیبرپختونخواحکومت نے2رکنی کمیٹی قائم کردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اوراسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں ، کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخواحکومت کوارسال کرے گی۔

    :ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے تحقیقاتی کمیٹی کااعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ کمیٹی7دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

    یاد رہے مالم جبہ روڈ پر بائیس ستمبرکوسفارتکاروں کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔

  • سرکاری گاڑی میں سوار فیملی کی کھلےعام بدمعاشی اور فائرنگ

    سرکاری گاڑی میں سوار فیملی کی کھلےعام بدمعاشی اور فائرنگ

    اوور ٹیک کرنے پر سرکاری گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر ہوگئی، کھلےعام بدمعاشی کرتے ہوئے دوسری گاڑی پر سرعام فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں سرکاری گاڑی میں سوار خواتین نے پتھر مارکر دوسری گاڑی کے شیشے توڑے دیے، خواتین کی پتھر سے دوسری گاڑی کی ونڈ اسکرین اور دیگر شیشے توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    مقامی افراد نے بتایا کہ اوورٹیک کرنے پر سرکاری گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر ہوگئی، سرکاری گاڑی میں سوار فیملی کا تعلق لنڈی کوتل سے بتایا جارہا ہے۔

    سرکاری گاڑی میں سوار فیملی نے دوسری گاڑی والوں پر سرعام فائرنگ بھی کی، پولیس نے سرکاری گاڑی میں سوار فیملی کو چیک پوسٹ پرروک لیا۔

  • مدین میں پُرتشدد واقعے میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 50 ملزمان گرفتار

    مدین میں پُرتشدد واقعے میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 50 ملزمان گرفتار

    سوات: سانحہ مدین گھیراؤ جلاؤ واقعے میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 50 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے دو بھائیوں سمیت پچاس افراد کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف تھانے پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    20 جون کو مدین میں مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی کے دفتر پر حملہ کر کے ان کو جلا کر وہاں سے توہین قرآن کے مبینہ ملزم کو چھڑا کر مار ڈالا تھا، اور رات بھر ان پر تیل ڈال کر جلاتے رہے۔

    واقعے کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے 2000 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر ملزمان روپوش ہو گئے ہیں۔

    اس سے قبل مدین میں توہین قرآن کے واقعے پر ایک جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جب کہ کمیٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    سوات: مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث سیاح پھنس گئے، گزشتہ 10 گھنٹے سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، اس وقت ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

    ڈی سی سوات نے سیاحوں سے محتاط سفر کرنے کی ہدایت کی ہے، ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سوات کنٹرول روم اور ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کالام میں 4فٹ، مالم جبہ میں 3فٹ برف پڑ چکی ہے، بالائی سوات نے برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے، برفباری سے جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    چلاس دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فئیری میڈو، نانگاہ پربت پر بھی برفباری جاری ہے۔

    چلاس میں سب ڈویژنزداریل اور تانگیر میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی صورتحال ہے، جبکہ شہر اور گردو نواح میں رات گئے سے ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

    کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے متاثر ہونے والی شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پربند کردی گئی ہے، جبکہ اپرکوہستان کے علاقے سازین، لوٹرکے مقام پربارشوں سے لینڈسلائیدنگ کی صورتحال ہے۔

  • گلیات میں رات گئے شدید برف باری، سوات میں 4 روز بعد برف باری رک گئی

    گلیات میں رات گئے شدید برف باری، سوات میں 4 روز بعد برف باری رک گئی

    ایبٹ آباد: گلیات میں رات گئے شدید برف باری ہوئی ہے، جب کہ سوات میں 4 روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقوں گلیات، نتھیاگلی، چھانگلہ گلی، نگری ٹوٹیال، بینانی میں شدید برفباری ہوئی ہے، برفباری سے علاقے کے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    برفباری شروع ہوتے ہی علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی ہے، برف باری سے رابطہ سڑکیں بھی بلاک ہو گئیں، گزشتہ رات کی شدید برف باری سے پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔

    ادھر سوات میں چار روز بعد برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، کالام میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جب کہ مالم جبہ، کالام اور دیگر علاقوں میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دیے ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد رہے گا، جب کہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علا قوں میں دھند کا امکان ہے۔

  • سوات میں پہلی بار خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کا انعقاد

    سوات میں پہلی بار خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کا انعقاد

    سوات میں پہلی بار خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ منعقد کیا گیا جس میں کبل اور مینگورہ کی خواتین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کی ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام پہلی بارخواتین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ میچ کبل اور مینگورہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

    مینگورہ ویمن کرکٹ ٹیم نے اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کبل ویمن ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔

    مینگورہ کرکٹ ٹیم کی خواتین نے مقررہ 10 اوورز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اسکور بورڈ پر 129 رنز کا مجمع ترتیب دیا۔

    جواب میں 130 رنزکا تعاقب کرنے والی کبل کی خواتین ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پوری ٹیم 122 رنز پرآؤٹ ہوگئی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سوات سے تعلق رکھنے والا شہری کراچی میں قتل

    سوات سے تعلق رکھنے والا شہری کراچی میں قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ایک شخص کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے، اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس حکام نے کہا کہ 4 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے تھے اور پہلے مقتول کے ساتھ انھوں نے جھگڑا کیا، پھر دو بار چاقو کے وار کیے اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول علی اکبر کو سینے پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول 2 ماہ سے بلدیہ رئیس گوٹھ میں رہائش پذیر تھا، قتل سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، ج سپر گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 4 بچے ملبے تلے دب گئے، 2 جاں بحق

    سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 4 بچے ملبے تلے دب گئے، 2 جاں بحق

    سوات: خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو بچے جاں بحق جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں پیش آیا۔

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مقامی انتظامیہ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ملبے سے نکالے گئے چاروں بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جب کہ دو شدید زخمی بچوں کا علاج جاری ہے، افسوس ناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔