سوات: پاک فوج کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے بنایا گیا ‘اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول’ امید کی کرن بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سوات میں خصوصی بچوں کیلئے اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول قائم کردیا گیا۔
منفرد صلاحیت کےحامل بچوں کیلئے اومنگ اسکول امید کی کرن ہے، کچھ بچےعام نہیں ہوتے اور انہیں عام فہم اصطلاح میں مختلف صلاحیتوں کے حامل بچے کہا جاتا ہے ، اس ’’خوبی یا صلاحیت‘‘کی شناخت ہوجائے تو پھر اسے نکھارنا اور سنوارنا مشکل نہیں ہوتا۔
پاک فوج نے سوات میں خصوصی بچوں کیلئے ایک تعلیمی اورتربیتی درسگاہ قائم کی ہے، ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اومنگ اسکو ل کو سول انتظامیہ اور پاک فوج مل کر چلا رہے ہیں، اسکول میں مختلف کیٹیگری کے بچے ہیں، جنہیں خصوصی طورپرپاکستان آرمی کی طرف سے مختلف سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
اسکول ٹیچر نے بتایا کہ کلاس رومزمیں LEDsکوطلبا کیلئےبطور ورچول لرننگ استعمال کرتےہیں، اس کے علاوہ کمپیوٹر لیبزہیں جہاں بچوں کو کمپیوٹر اسکیلز سکھائی جاتی ہیں۔
ٹیچر کا کہنا تھا کہ اومنگ اسپیشل ایجوکیشن اسکول ان بچوں کے روشن مستقبل کیلئےایک تحفہ ہے، آئیے سب ملکر ان منفرد بچوں کی روشن مستقبل کاسہارا بن جائیں۔