Tag: سوال

  • ’چلے جائیں گے یار‘: کارکردگی سے متعلق سوال پر شوکت ترین ناراض

    ’چلے جائیں گے یار‘: کارکردگی سے متعلق سوال پر شوکت ترین ناراض

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوئے تو وہ چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سفیروں اور صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

    اس موقع پر انہوں نے صحافی کے ایک سوال کا نہایت بیزاری سے جواب دیا۔

    صحافی نے دریافت کیا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ 10 وزیروں میں آپ کا نام نہیں آیا، اسی حکومت میں اس سے قبل 3 وزرائے خزانہ تبدیل کیے جاچکے ہیں، اگر وزیر اعظم آپ کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہ ہوئے تو آپ کیا کریں گے؟

    شوکت ترین نے بیزار کن لہجے میں جواب دیا، چلے جائیں گے یار۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 وزرا کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے، جن میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سرفہرست ہیں۔

  • ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب

    ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کی جانب سے اپنے خاندانی نام کے حوالے سے منفرد جواب دے کر حیران کردیا ۔سال 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ٹوئنكل کھنہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا،جس کے بعد انہوں انٹیرئر ڈیزائینگ اور کالمسٹ کے طور پر کام کیا ۔ لیکن شادی کے پندرہ برس گزرنے کے بعد بھی انہوں اپنا خاندانی نام ’کھنہ ‘ تبدیل نہیں کیا ۔

    تاہم اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کے پندرہ برس بعد بھی آپ نے اپنا نام ’کھنہ‘ سے ’کمار‘ میں تبدیل کیوں نہیں کیا ؟

    جس کے جواب میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ شادی کوئی برانڈ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نام کے ساتھ کھنہ ہمیشہ رہے گا ۔مداح کے سوال پر اداکارہ ناراض بھی ہوئیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سختی سے بار بار یہ سوال پوچھا اس طرح کسی نے نہیں پوچھا ۔

    اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’برسات‘‘ سے کیااس فلم میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار بابی دیول نے نبھایا تھا، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اوران کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

    ٹوئنکل کھنہ کا شمار ان گنی چنی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نےتینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے، انہوں نے 1998 میں سلمان خان کے ساتھ ’’جب پیارکسی سے ہوتا ہے ‘‘، 1999 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بادشاہ اور 2000 میں عامر خان کے ساتھ ’’میلہ‘‘ فلم میں کام کیا ہے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار، سیف علی خان ، اجے دیوگن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔