Tag: سوالنامہ

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا، ایف اے ٹی ایف سوالنامے پر پاکستانی جواب 38 صفحات پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا، حکومت نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعمل پر 163 سوالات کے جواب دیے، پاکستانی جواب 38 صفحات پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تفصیلی جوابی رپورٹ میں ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات کا احاطہ کیا گیا، پاکستان کی رپورٹ میں قانون وپالیسی سازی،عمل کے نوٹیفکیشن بھی منسلک ہیں۔

    رپورٹ میں اینٹی ٹیررفنانسنگ پرسزاؤں کی تفصیلات سمیت ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل سے متعلق تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق میوچل لیگل اسسٹنٹ قانون میں ترامیم پر پیشرفت کی۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ دیگر قوانین میں ترامیم کی منظوری دے چکی ہے، میوچل لیگل اسسٹنٹ ترمیمی بل، منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ قوانین شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزا ایک سال،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی 10 سال قید،50 لاکھ ریال سزا مقرر ہے، ہانگ کانگ میں منی انڈرنگ کی 5 لاکھ ڈالرکی سزا مقرر ہے۔

    ایکشن پلان کے ایشیا پیسفک گروپ کا اجلاس رواں ماہ 21 جنوری سے بیجنگ میں ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ پیرس میں ہونا ہے، رپورٹ کی روشنی میں گرے لسٹ سے نام ہٹانے پر پیشرفت ہوسکے گی۔

  • نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    لاہور : نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیا، چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

    گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کوجاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کردیئے

    یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

    نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔