Tag: سوتیلا باپ

  • سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم

    سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نور محمد گوٹھ سے 18 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی، اور گلا کٹی مدفون لاش ملی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان اسد کے قتل کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اس کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس میں مقتول اسد کے سوتیلے باپ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق سوتیلے باپ اور مقتول اسد کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ تھا، اور چند ماہ سے 60 گز پلاٹ پر جھگڑا چل رہا تھا، جس پرملزم باپ نے سوتیلے بیٹے کا قتل کیا۔

    سوتیلے باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد گھر کے اندر ہی دفنا دیا تھا، اور ملزم اپنی تین بیٹیوں کو لے کر فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول اسد سوتیلے باپ کو جائیداد اپنی ماں کے نام کرنے کا کہتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باپ توقیر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    رائیڈر گینگ کی دن دہاڑے واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    مقتول نوجوان اسد کی والدہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں بتاتی ہیں کہ گھر میں باپ بیٹے کے درمیان ہاتھا پائی کے کوئی نشانات نہیں ملے، تاہم چیزوں کا جائزہ لینے پر زمین میں کمبل کا ٹکڑا دفن نظر آیا تو بیٹے کی لاش برآمد ہوئی۔

  • کراچی : گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی مدفون لاش برآمد

    کراچی : گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی مدفون لاش برآمد

    کراچی : سوتیلے باپ نے بیٹے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا کاٹنے کے بعد اس کی لاش گھر میں دفنا دی، ملزم اپنی 3  بیٹیوں سمیت فرار ہوگیا۔ 

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ کے ایک گھر سے نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفون لاش برآمد ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احسن آباد سے مغوی نوجوان کی ملنے والی مدفون لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے اور گلا کٹا ہوا تھا، مقتول پیشے سے نائی تھا جو 3 ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔

    سائٹ سپر ہائی وے پولیس کے مطابق ملزم توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا واردات کے بعد اپنی 3بیٹیوں کو بھی ہمراہ لے کر گھر سے فرار ہوگیا۔

    مقتول کی والدہ نے توقیر نامی شخص سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، مقتول اپنی ماں سے ملنے3 ماہ قبل اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اکثر اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑا رہتا تھا، ماں بنگلے میں ماسی کا کام کرتی ہے، مقتول کی ماں2دن بعد جب واپس آئی تو گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

    گھر کے ایک کمرے میں کھدائی کے نشانات دیکھ کر تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ وہاں اس کے بیٹے کی لاش دفن تھی۔

  • سوتیلے باپ نے پیسوں کی خاطر بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی

    سوتیلے باپ نے پیسوں کی خاطر بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی

    کراچی: سوتیلے باپ نے پیسوں کی خاطر بیٹی پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اسے شناخت بدل کرکام کرنے پر مجبور کرتا رہا۔

    اورنگی ٹاون میں سوتیلے باپ کی جانب سے بیٹی کو بیٹا بن کرکام کرنے پر مجبور کرنیکا واقعہ پیش آیا ہے، 19 سالہ متاثرہ لڑکی قراةالعین کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، علاقہ مکین نے بتایا کہ 19 سالہ لڑکی کو سوتیلا باپ لڑکا بناکر کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

    قراةالعین نامی لڑکی متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا سوتیلا باپ مجھے زبردستی لڑکے کے حیلے میں کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ سوتیلے باپ نے میری والدہ کے پلاٹ جعلسازی سے اپنے نام کرالیے، ہم گھر چھوڑنا چاہتے ہیں زبردستی یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    19 سالہ لڑکی نے بتایا کہ شاہ حسین سے میری والدہ نے مارچ 2023 میں دوسری شادی کی تھی، پولیس کا مؤقف ہے کہ متاثرہ گھرانے کی جانب سے ابھی تک تھانے میں درخواست نہیں دی گئی۔

  • دلخراش واقعہ: سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    دلخراش واقعہ: سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    بھارتی ریاست اترپردیش میں سوتیلے باپ نے اپنی بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے قبیح فعل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں سوتیلے باپ نے انسانیت کو شرمادیا، درندہ صفت شخص نے اپنی بارہ سالہ سوتیلی بیٹی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، واقعہ رونما ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور مقامی افراد نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    مذکورہ بچی کی والدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے دلخراش واقعہ بیان کیا، خاتون نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کا چند سال قبل انتقال ہوگیا تھا اس کے بعد میں نے دوسری شادی کی، میرے پہلے شوہر سے ایک بارہ سالہ لڑکی اور چھ سالہ بیٹا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہوں، خاتون نے الزام عاید کیا کہ جب میں نے اپنی بیٹی کی طبیعت خرابی پر ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

    خاتون کے مطابق میں نے اعتماد میں لیکر بچی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میرے کام پر جانے کے بعد سوتیلا باپ زبردستی جنسی زیادتی کرتا تھا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا۔

    پولیس نے خاتون کی روداد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    ماں اور سوتیلے باپ کا 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    امریکا میں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

    افسوسناک واقعہ امریکی ریاست الباما میں پیش آیا جہاں ماں اور سوتیلے باپ نے 1 سالہ بچے پر شدید تشدد کیا اور اسے بھوکا رکھا، بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

    بچے کی ماں، 27 سالہ ماریہ اور اس کے شوہر 28 سالہ جوز کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ماں بچے کو اس وقت اسپتال لے کر آئی جب وہ مرنے کے قریب تھا اور سانس بھی نہیں لے پارہا تھا، وہ گھر کے قریب 2 اسپتال موجود ہونے کے باوجود اسے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک اور اسپتال لے کر آئی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق بچہ غذائی قلت کا شکار تھا، اس کے جسم میں کئی فریکچرز تھے جبکہ اس کے دماغ میں اندورنی طور پر خون بہہ رہا تھا۔ ان کے مطابق اگر بچے کو مزید کچھ دیر تک اسپتال نہ پہنچایا جاتا تو اس کی موت واقع ہوجاتی۔

    مقامی پولیس چیف کے مطابق ان کے 26 سالہ کیریئر میں یہ کسی کم عمر پر تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔

    پولیس رپورٹس کے مطابق ماریہ اس سے قبل بھی گھریلو تشدد کے واقعات میں ملوث رہ چکی ہے، اس کا شوہر جوز غیر قانونی تارک وطن تھا۔

    جوڑے کے گھر میں مزید 2 بچے ہیں جن کی عمریں 4 سال اور 1 ماہ ہے۔ پولیس نے دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔