Tag: سوتیلے باپ

  • سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

    پنجاب کے شہر اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔

    بچی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد  کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، حضرو پولیس نے دلہا نعیم  اسکے 4 بہن بھائیوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    حضرو پولیس نے 12 سالہ بچی کے 60 سالہ سوتیلے باپ طیب کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ نکاح خواں موقعے سے فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

  • سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں ایک شخص کو اپنی 14 سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہد متاثرہ لڑکی کا سوتیلا باپ ہے اور گزشتہ ایک سال سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، متاثرہ لڑکی ہنجروال کے علاقے میں ایک گھر میں ملازمہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اسے اپنے ساتھ گھر جانے کو کہا تو لڑکی نے اصل صورتحال بتائی جس کے بعد والدہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی : سوتیلے باپ نے 8 سالہ بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    کراچی : سوتیلے باپ نے 8 سالہ بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    کراچی : سوتیلے باپ نے 8 سالہ بیٹی پر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36B میں 8 سال کی بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    واقعے کا مقدمہ مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے کہا کہ سوتیلے باپ نے 16فروری کو بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ، 8سالہ بچی کا 25فیصد سےزائدجسم آگ سےجھلس گیا تھا۔

    حسن سردار کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے شوہر کےخوف کی وجہ سے پولیس سے معاملےکو چھپایا،بچی کی والدہ کبھی سول اسپتال تو کبھی انڈس اسپتال سے علاج کراتی رہی۔

    خاتون مدعی نے بتایا کہ سابقہ شوہر امجد سے میری ایک 8 سالہ بیٹی ہے جو میرے ساتھ رہتی ہے، 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آئی تو شوہر طارق نے بیٹی کو مارناپیٹنا شروع کردیا، بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں مجھے بھی مارا ،بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، مشکل سے بچی کو علاج کرایا اب شوہر مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فرار ملزم طارق کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

  • کراچی میں سوتیلے باپ  کی 11 سالہ بیٹی سے زیادتی

    کراچی میں سوتیلے باپ کی 11 سالہ بیٹی سے زیادتی

    کراچی : سوتیلے باپ نے 11سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سےزیادتی کاایک اورمبینہ واقعہ پیش آیا ، جہاں منظور کالونی میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا، متاثرہ بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ ایک گھر میں رہتی تھی۔

    بچی کےوالدین کے درمیان2009میں طلاق ہوگئی تھی۔

    واقعے کا مقدمہ بچی کے حقیقی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نوید مہر کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

    دوسری جانب گرفتار ملزم نوید مہر کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کرایا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، ملزم نوید نے4سال پہلے بچی کی ماں سے دوسری شادی کی تھی۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اور کمسن بچی سے زیادتی، ملزم چچا نکلا


    یاد رہے چند روز قبل سچل میں ایک اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور زیادتی کرنے والا اس کا چچا نکلا، بچی سے زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ملزم کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول میں 3سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، علاقہ مکینوں نے بچی کے شور شرابے پر ملزم کو پکڑلیا، علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا تھا۔