Tag: سود

  • ملزم نے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کر کے کیوں قتل کیا؟ عجیب وجہ سامنے آ گئی

    ملزم نے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کر کے کیوں قتل کیا؟ عجیب وجہ سامنے آ گئی

    پتوکی: ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کے اغوا اور قتل کا معمہ پتوکی پولیس نے تیزی سے حل کر کے قاتل کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک شخص نے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر ذوالفقار کو اغوا کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول ذوالفقار نے اس کو سود پر رقم دی تھی، اور وہ سود سے تنگ آ گیا تھا، جس پر اس نے قرض دہندہ کو قتل کر دیا۔

    پتوکی پولیس کے مطابق نائلہ ریاض نے اپنے شوہر محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم تک پہنچ گئی۔


    لاہور کے 6 تھانوں کی پولیس غیر قانونی اسلحہ کی سب سے بڑی بیوپاری، ہوشربا انکشافات


    پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو چھری کے وار کر کے قتل کیا تھا، اور پھر لاش کھیت میں پھینک دی تھی، پولیس نے ملزم اقبال کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

    ادھر سندھ کے شہر شکارپور میں ایک ریٹائرڈ خاتون تعلیمی افسر کو دن دہاڑے مسلح افراد نے اغوا کر کے لوٹ لیا ہے، خاتون کو ہاتھی گیٹ میں 3 مسلح افراد کار میں اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے خاتون سے 11 لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ہار چھینا، اور پھر انھیں گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے۔

    شکارپور ہی میں تھانہ سلطان کوٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے، ڈاکو سڑک کنارے واردات کے لیے کھڑے تھے، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارا گیا۔

  • بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

    بڑی خبر، شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم 1500 ارب روپے کم ہو گیا

    اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ کے لیے مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف کے قرض کی ادائیگی کا حجم تیار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 2 سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے کم مختص کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی کا فائدہ نظر آنے لگا ہے، شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ بجٹ کے لیے قرض کی ادائیگی کا حجم کم ہو گیا ہے، آئندہ بجٹ میں 8200 ارب روپے ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کے لیے استعمال ہوں گے۔


    پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے


    شرح سود میں کمی کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے سود ادائیگیوں میں 1500 ارب روپے کمی ہوئی، قرضوں پر سود ادائیگیوں کی مد میں آئندہ مالی سال تقریبا 16 فی صد کم اخراجات ہوں گے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق جاری بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ اور پالیسی ریٹ 20.5 فی صد کی سطح پر تھا، اور قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 7 سو ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جب کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریبا 290 ارب روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن: کاروباری شخصیات وزیراعظم کے مشکور

    لاک ڈاؤن: کاروباری شخصیات وزیراعظم کے مشکور

    کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کرکے تاجر برادری کو ریلیف فراہم کردیا جس پر کاروباری شخصیات وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صنعت کار زبیر موتی والا سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے اس اہم اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شرح سود میں کمی سے تجارتی معاملات میں ریلیف ملے گا۔

    زبیرموتی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے جس پر ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو یہ فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد مزید کمی کردی جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 9 فیصد ہوگئی ہے۔ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، ذخائر کی مجموعی مالیت 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں کو 3 فیصد شرح سود پر قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے شرح سود میں کمی کردی ہے، شرح سود 75 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.25فیصد سےکم کر کے12.50پر آگئی۔

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

    عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی ہے۔

    سرمایہ کاروں، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری حضرات توقع کررہے تھے کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کی جائے گی تاہم توقعات کے برعکس مرکزی بینک نے 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے کورونا سے بچاؤ کیلئےاسپتالوں کو3فیصدشرح سود پرقرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، ملک بھر کے رجسٹرڈ اسپتالوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے میشنری، ادویات اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

  • قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے مزید 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے لیا گیا

    قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے مزید 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے لیا گیا

    اسلام آباد: حکومت نے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا۔ قرضوں اور ان کے سود کی ادائیگی کے لیے مزید 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں سر پر ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر می مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے مزید قرض لے لیا۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے چینی کمرشل بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرضہ لیا۔ قرضے پر شرح سود ساڑھے 4 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

    جنوری میں حکومت نے 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضے لیے۔ رواں مالی سال میں لیے گئے قرضوں کا حجم 6 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی رزمبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم کرنے کے لیے غیر ملکی مہنگے قرضوں کا حصول ناگزیر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جماعت اسلامی کے آفاقی نظریے میں پاکستان کے مسائل کا حل ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے آفاقی نظریے میں پاکستان کے مسائل کا حل ہے، سراج الحق

    لاہور : امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانے اور دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تاہم الیکشن پر بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور کچھ لوگ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 2018 کے انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتے ہیں.

    وہ منصورہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم بروقت الیکشن کے خواہش مند ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے لیکن جاگیردار، سرمایہ دار اور حکمران ٹولہ حقیقی جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاو ٹ ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ مارشل لاء دور میں سیاست دان آمر کے دست و بازو بن جاتے ہیں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کے دور میں بھی یہی سیاست دان تمام اختیارات سمیٹے ہوتے ہیں اور ایسے سیاستدان محض جھنڈے اور پارٹیاں بدلتے ہیں مگر سب کا مقصد قومی خزانہ لوٹنما اور اپنے مفاد پورے کرنا ہوتا ہے.

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وسائل کی کمی ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ حقیقی مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے جس کی وجہ سے قوم کو غربت ، جہالت اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا سامنا ہے اگر یہ لوٹ مار ختم ہوجائے تو ملک میں اسپتالوں کا جال بچھ جائے اور لوڈ شیڈنگ صفر ہو جائے.

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری جماعت ملک کی واحد نظریاتی، جمہوری، اور ترقی پسند جماعت ہے جس کے پاس مراعات یافتہ طبقے کے مقابلے میں ایک موثر متبادل نظام اور قیادت موجود ہے جس کا حصہ زیادہ تر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایماندار اور صالح لوگ ہیں.

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وہ آفاقی نظریہ رکھتی ہے جس کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا تھا اور یہی وہ ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے جس میں تعلیم ، روزگار اور چھت سے کوئی محروم غریب آدمی نہیں رہے گا.

    انہوں نے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ تمام ملکی مسائل کا حل نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ میں ہے جس کے ذریعے ملک سے سودی نظام کا خاتمہ اور زکوة کا پاکیزہ نظام رائج کیا جائے گا اور یوں تو قوم لیٹروں کے چنگل سے نکل آئے گی اور آج نہیں تو کل ضرور جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوگی.