Tag: سوری

  • والدین کی طلاق نے علی گل پیرپرکیا نفسیاتی اثرات مرتب کیے

    والدین کی طلاق نے علی گل پیرپرکیا نفسیاتی اثرات مرتب کیے

     

    کراچی:کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے والدین کی طلاق سے متاثرہ بچوں کے لیے ”سوری“ کے نام سے  ایک نغمہ ریلیز کردیا ہے جس میں وہ ہلکی موسیقی کے ساتھ خود پر گزرے دکھوں کو گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    علی گل پیر کا یہ نیا نغمہ  ’سوری‘ ان معصوم بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جن کا بچپن والدین کے درمیان طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل کی وجہ سے مشکلات سے دو چار رہتا ہے۔

    اس  میں یہ پیغام دینے کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ وہ بچے جو خود کو والدین کی طلاق کا ذمہ دار سمجھتے ہیں دراصل وہ قصوروار نہیں ہوتے۔علی گل پیر نے اپنا نغمہ ’سوری‘ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ چار سے پانچ سال قبل مجھے انزائٹی کا دورہ پڑا کرتا تھا اور میں شدید نفسیاتی دباو کا شکار بھی تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مجھے اس وقت سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے جس کے بعد میں نے سائیکو تھراپی اور ایکسرسائز کرنا شروع کی لیکن جب میں نے اپنی اس بیماری سے متعلق دوستوں سے بات کی تو احساس  ہوا کہ اس بیماری کے پیچھے میرے والدین کی طلاق ہے۔

    علی گل پیر نے یہ بھی کہا کہ جن والدین کی طلاق ہو جاتی ہے ان کے بچے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اور جب ہم اس حوالے سے وہ کسی سے بات نہیں کرتے تو بعد میں اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہوتے ہیں۔

    اسی طرح کے کچھ لوگ میرے ساتھ بھی اسکول اور کالج میں پڑھا کرتے تھے جن کے والدین نہیں تھے یا کسی وجہ سے الگ ہو گئے تھے تو وہ بھی کسی نہ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار رہتے تھے اور اسی وجہ سے وہ کھل کر بات نہیں کرپاتے تھے۔

    گلوکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ سوچا کہ والدین کی طلاق کی وجہ سے خود کو احساس کمتری کا شکار محسوس کرنے والوں کو نفسیاتی دائرے سے باہر لانے کے لیے گانا بنانا چاہیے، تاکہ وہ یہ گیت سن کر محسوس کرسکیں کہ یہ سب زندگی کا حصہ ہے اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔

  • فیصل قریشی کی فلم’سوری‘ کی کاسٹ پہلی بار منظرِعام پر

    فیصل قریشی کی فلم’سوری‘ کی کاسٹ پہلی بار منظرِعام پر

    کراچی:معروف اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کار سہیل جاوید کی فلم”سوری“ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی، تقریب میں فلم انڈسٹری کے نامور ناموں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ کو متعارف کروایا گیا جن میں فیصل قریشی، آمنہ شیخ،زاہد احمد اورسونیا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    اس موقع پر سہیل جاویدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو یقینا شائقین کے دل موہ لے گا۔ فلم کی کہانی سہیل جاوید اور آصمہ نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جس کی ہدایات سہیل جاوید دیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ فلم فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی ہے، انہوں نے فلم انڈسٹری کے احیاءکے بعد اب فلم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے فلم منٹو میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔فلم کے کرٹن ریزر میں انڈسٹری کے معروف وممتاز اداکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ ، ہمایوںسعید، فہد مصطفی، عبداللہ کادوانی، جرجیس سیجا، ثنا فیصل، فیضان شیخ، عدیل عادی، عرفان ملک، عاصم جوفا، آسمہ نبیل، عدنان صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔

    تقریب کی نظامت خالد ملک نے کی جبکہ اختتام پر گلوکار عباس علی خان نے ایک خاص پرفارمنس پیش کی۔ فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی۔

    یاد رہے کہ فیصل قریشی اے آروائی زندگی کے مارننگ شو ’سلام زندگی‘ سے بھی وابستہ ہیں اور اس کے علاوہ کئی مشہور ٹی وی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

     

    تقریب کی تصویری جھلکیاں

    سوری فلمسوری فلمسوری فلمسوری فلم