Tag: سوریا کمار یادیو

  • ’لاؤ بھیا دو‘ سوریا کمار یادیو کی ویڈیو وائرل

    ’لاؤ بھیا دو‘ سوریا کمار یادیو کی ویڈیو وائرل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے 23ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    نیدرلینڈز کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بناسکی۔

    میچ کے بعد جب سوریا کمار یادو کو ایوارڈ دینے کے لیے بلایا گیا تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وہ بے ساختہ کہہ اٹھے ’لاؤ بھیا دو۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’سوریا کمار یادو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’لاؤ بھیا دو۔‘

    سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ ایک اوور میں 8 سے 10 رنز بنانے ہیں اور ایک بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہا ہوں جب ہم دونوں بیٹنگ کررہے ہوتے ہیں تو ہمارے خیالات واضح ہوتے ہیں اگر مجھے کچھ باؤنڈری مل جاتی ہے تو پھر ہم شراکت داری کو مزید بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں آج بھی ایسا ہی کیا۔

    واضح رہے کہ گروپ ٹو میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

  • ’مارنے کا موڈ نہیں ہورہا‘ سوریا کمار اگلی بال پر آؤٹ، ویڈیو وائرل

    ’مارنے کا موڈ نہیں ہورہا‘ سوریا کمار اگلی بال پر آؤٹ، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز مکمل ہوئے بھارت نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی لیکن دوسرا وققارم اپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا۔

    بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی میں سوریا کمار یادیو نے اہم کردار ادا کیا اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ سوریا نے اپنی بیٹنگ کے دوران سوئپ اور پیڈلز شاٹ کھیل کر باؤنڈریز حاصل کیں۔

    نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد سوریا کمار نے اکشڑ پٹیل سے کہا کہ مارنے کا موڈ نہیں ہورہا ان کا یہ کہنا تھا ہی کہ اگلی ہی بال پر وہ آؤٹ ہوگئے۔

    سوریا کمار کی یہ الفاظ قریب لگے مائیک میں محفوظ ہوگئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تاہم بھارت نے مقررہ اووور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

    کے ایل راہول نے 33 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دنیش کارتک نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔