Tag: سوزین خان

  • ہریتک اور سوزین کی طلاق کیوں ہوئی؟ راکیش روشن نے بتادیا

    ہریتک اور سوزین کی طلاق کیوں ہوئی؟ راکیش روشن نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتک روشن کی سوزین خان سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی ووڈ اداکار وڈانسر ہریتک روشن اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی، انکے بڑے بیٹے ریہان روشن 2006 جبکہ چھوٹے بیٹے ردھان روشن 2088 میں پیدا ہوئے تھے۔

    ہریتک روشن اور سوزین کی شادی صرف 14 برس ہی چل سکی دونوں 2014 میں الگ ہوگئے تھے تاہم علیحدگی کے بعد بھی انہیں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

    ہریتک روشن کو خون میں لت پت دیکھ کر مداح پریشانی میں مبتلا

    اب حالیہ انٹرویو میں ہریتک روشن کے والد و فمساز راکیش روشن نے بیٹے کی طلاق کے بارے میں گفتگو کی ہے، انہوں نے کہا کہ ریتک روشن کی طلاق غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    راکیش روشن نے کہا کہ بیٹے سے تعلق ختم ہونے کے باوجود سوزین اب بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں، جو کچھ ہوا وہ ان دونوں کے درمیان تھا، میرے لیے سوزین اب بھی وہی سوزین ہیں۔

    بھارتی فلمساز نے کہا کہ ہریتک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، پھر ایک غلط فہمی ہوئی، یہ ان کا معاملہ ہے کہ وہ اسے کیسے حل کرتے ہیں لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے وہ ہمارے گھر خاندان کے طور پر آئیں تھیں اور اب بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار ہریتک  اور سوزین خان نے کبھی اپنی طلاق کی وجہ عوام کے سامنے نہیں بتائی ہے تاہم دونوں اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔

  • ہرتیک اور سابق اہلیہ سوزین کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

    ہرتیک اور سابق اہلیہ سوزین کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

    ہرتیک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزین خان تقریب کے دوران ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی وڈ اسٹار ہرتیک اور ان کی پہلی بیوی سوزین کو ممبئی میں ایک برانڈ ایونٹ میں ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے جیولری کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں دلچسپی سے مختلف زیورات کا معائنہ کیا اور کافی اچھے موڈ میں دکھائی دیے۔

    سابق جوڑے نے زیورات دیکھنے کے دوران ایک دوسرے سے بات چیت بھی کی، دونوں کی تقریب میں ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ایونٹ سے ہریتک روشن اور سوزین خان کی ویڈیو شیئر کی۔ سوزین نے نیلی جینز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ رتیک سیاہ جیکٹ اور کیپ میں ملبوس ہیں۔

    ایک انٹرنیٹ صارف نے رونے والی ایموجی کے ساتھ اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ ’’وہ اب بھی بہت پیارے لگ رہے ہیں۔‘‘ ایک صارف نے لکھا ’’بہت عمدہ‘‘۔ تیسرے شخص نے تبصرہ کیا کہ ’’جو بھی ہو لیکن یہ دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ ہریتک اور سوزین طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ بالی وڈ اداکار گلوکارہ صبا آزاد جبکہ سوزین ارسلان گونی کے ساتھ قریبی رشتے میں موجود ہیں۔