Tag: سوشانت سنگھ

  • سوشانت سنگھ کیس، ریحا چکرورتی کو کلیئر دیے جانے پر بھائی کا ردعمل

    سوشانت سنگھ کیس، ریحا چکرورتی کو کلیئر دیے جانے پر بھائی کا ردعمل

    بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس بند کرنے کی رپورٹ فائل کردی گئی ہے، جبکہ اداکارہ ریحا چکرورتی کو کسی بھی الزام سے کلیئر کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریحا اور انکے بھائی شووک چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت سے متعلق منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    شووک چکرورتی نے ہفتے کو یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی عوامی جانچ کے بعد انہیں بے قصور قرار دے دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے ایک پرانی ویڈیو کو ری پوسٹ کیا، جس میں وہ ریحا کے ساتھ پہاڑوں پر چلتے نظر آرہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”یہ سچائی کی فتح ہے۔”

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی تاہم ان کی فیملی نے اسے قتل قرار دیا تھا۔

    سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس 4 سال بعد بند کر دیا گیا

    سشانت کے والد نے بہار پولیس میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں ریا چکرورتی پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے، جس میں ذہنی ہراسانی، غیر ضروری طور پر ادویات دینا، مالی استحصال اور خودکشی کے لیے اکسانا شامل تھا۔

  • سوشانت سنگھ کی موت: اداکارہ ریا چکرورتی نے 3 سال بعد لب کھول دیے

    سوشانت سنگھ کی موت: اداکارہ ریا چکرورتی نے 3 سال بعد لب کھول دیے

    بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے 3 سال بعد بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی نے جیل میں گزارے وقت سے متعلق لب کھول دیے۔

    ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو روڈیز میں بطور جج شریک اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی سے ان کے جیل کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔

     یاد رہے کہ جب سشانت کی موت ہوئی تو اداکارہ اور سوشانت اس وقت ڈیٹنگ پر تھے، جس کے بعد ستمبر 2020 میں ریا چکربورتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا اور وہ 28 دن زیرحراست رہیں۔

    اب لگ بھگ سوا تین برس بعد حال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریا نے جیل میں گزارے دنوں پر بات چیت کی اور انکشاف کیا کہ جیل میں گزرے دن انتہائی مایوس کن تھے اور میری زندگی جہنم بن گئی تھی۔

    سشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی پر فرد جرم عائد

    ریا چکربورتی کا کہنا تھا کہ جب آپ کو معاشرے سے الگ کر کے قید خانے ڈال دیا جائے کیونکہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ آپ معاشرے کے لیے ان فٹ ہیں، تو پھر آپ خود یا آپ کی شخصیت یا وہ چیزیں جو آپ نے تخلیق کی ہوتی ہیں وہ مکمل طور پر ٹوٹ جاتی ہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک انڈر ٹرائل قیدی کی حیثیت سے جیل میں رہی، جس کا مطلب ہے ایسا قیدی سزا یافتہ نہیں ہوتا، میری طرح اس جیل میں کئی خواتین تھیں جوکہ قیدی معصوم تھیں، اسلیے کہ وہ مجرم ثابت نہیں ہوئی تھیں۔

    ریا نے کہا کہ ان خواتین کو دیکھنے اور ان سے ملکر ایک منفرد تجربہ حاصل کیا، ان میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔

    31 سالہ ریا کے مطابق وہ قیدی عورتیں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرلیتی تھیں اور انہیں جب بھی خوشیاں ملتیں وہ اسے چھوڑتی نہیں، انہیں معلوم تھا کہ ایک لمحے کو بھی کس طرح انجوائے کیا جاتا ہے اور یہ وہ خوش اور مطمئن لوگ تھے جن سے میں ملی۔

  • منوج باچپائی کا سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    منوج باچپائی کا سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

    بھارتی اداکار منوج باچپائی نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ اور بالی وڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹر ویو میں اداکار منوج باچپائی نے سوشانت سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشانت سنگھ فلم انڈسٹری کی سیاست کو برداشت نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشانت کی موت نے مجھے ذاتی طور پر متاثر کیا تھا، ہم 2019 میں ایک فلم کے کام کررہے تھے اسی دروان ہمارے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا تھا۔

    منوچ باچپائی کا کہنا تھا کہ کام کے دوران مجھے سوشانت نے بالی وڈ انڈسٹری میں آنے والی چیلنجز  کے بارے میں کھل کر بات کی تھی، لیکن مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ وہ اس طرح انتہائی اہم قدم اٹھائے گا۔

    سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

    اداکار نے بتایا کہ سوشانت نے مجھے بتایا تھا کہ بالی وڈ اندسٹری میں ہونے والی سیاست اور جانبداری انہیں کس طرح متاثر کررہی ہے، منوج باچپائی کا کہنا تھا کہ جب آپ کامیابی کی سیڑھی چڑھتے ہیں تو سیاست مزید گندا ہوجاتا ہے۔

    منوچ باچپائی نے کہا کہ یہ ساری چیزیں سوشانت کو بہت زیادہ متاثر کررہی تھیں اس وجہ سے وہ بہت زیادہ فکر مند تھا اس لیے مجھ سے ان چیزوں کے بارے میں بات کی۔

    منوج باچپائی نے بتایا کہ سوشانت سنگھ اسٹار بننا چاہتے تھے، لیکن وہ یہ نہیں جان سکے کہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے، اگر وہ صرف سوشانت سنگھ رہ کر کام کرتے تو انہیں کسی قسم کے سیاست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن وہ اسٹار بننا چاہتے تھے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اسٹار بننے کے لیے بہت سی چیزوں کا سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے، جو بھی اسٹار بننے کے لیے میدان میں آتا ہے وہ اسٹار بننے کی پوزیشن حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

    انہوں نے آنجہانی سوشانت سنگھ کے بارے میں مزید کہا کہ وہ ایک پاکیزہ روح تھا اور اندر سے بچہ تھا وہ اس انڈسٹری کی ہیرا پھیری کو سمجھ نہیں سکا، اسے سمجھنے کی اس کو ضرورت تھی۔

  • جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سوشانت سنگھ نے اداکارہ کے میسجز شیئر کردیے

    جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سوشانت سنگھ نے اداکارہ کے میسجز شیئر کردیے

    ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ساتھی اداکارہ کی طرف سے عائد کیے جانے والے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام میسجز سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنجانا سانگھی نے ایک روز قبل مبینہ الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ’کزی اینڈمینی‘ کے سیٹ پر سوشانت نے ہراساں کیا جس کی وجہ سے انہیں‌ پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔

    سنجانا نے الزام عائد کیا تھا کہ شوٹنگ کے دوران سوشانت نے مجھ سے بے تکلف ہونے کی کوشش کی اور اس بہانے وہ بہت قریب بھی آئے۔

    مزید پڑھیں: والد پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، نندتا داس نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ والدین سے بھی کیا جس کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ جب سنجانا مطمئن ہوں یا سیٹ پر دیگر لوگ موجود ہوں تب ہی جائیں۔

    سوشل میڈیا پر شور ہونے کے بعد سوشانت نے ایک روز بعد ہی حقائق مداحوں اور عوام کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سوشانت نے اداکارہ کے ساتھ میسجز پر ہونے والی بات چیت کے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بہت افسوس ہے کہ کسی کی ذاتی باتیں اس طرح سامنے لارہا ہوں، مگر یہ سب کچھ ضروری تھا تاکہ صحیح بات کا علم ہوسکے‘۔ ایک اور ٹویٹ میں میں سوشانت نے مزید میسجز شیئر کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ماڈل کا سلمان خان اور بھائیوں پر زیادتی کا الزام

    بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں گزشتہ کئی دنوں سے می ٹو  مہم جاری ہے جس کی زد میں اب تک نامور اداکار آچکے، سب سے پہلے نانا پاٹیکر  پھر الوک ناتھ، ساجد خان، سلمان خان اور دیگر پر مختلف خواتین کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے۔