Tag: سوشل میڈیا اکاؤنٹس

  • شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ ،  ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے

    شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ ، ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے

    نئی دہلی : پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی اور اخبارگلوبل ٹائمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت ابھی تک پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا، پہلے پاکستانی میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کےاکاؤنٹس بند کیے اور اب ترکی اور چینی میڈیاکو بھی نشانہ بنادیا۔

    نام نہاد جہموریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے۔

    بھارتی حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔

    بھارت میں دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں، چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز اور چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شین ہوا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، بھارت کا کہنا ہے کہ گلوبل ٹائمز نیوزغلط معلومات پھیلا رہا ہے

    واضح رہے متعدد خبر رساں اداروں سمیت چین اور ترکیے نے آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نقصان پہنچنے سے متعلق رپورٹس چلائیں، جس پر بھارتی سفارتخانے نے گلوبل ٹائمز کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربابی خبریں چلانے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیا کریں۔

  • واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کے اکاؤنٹس پر دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    فی الحال انتطامیہ کی جانب سے بزنس صارفین کو اپنی ویب سائٹ یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے، تاہم عام صارفین کو اس سے قبل یہ سہولت میسر نہیں تھی۔

    اب واٹس ایپ کی جانب سے عام صارفین کو بھی یہ فیچر فراہم کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے۔

     اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق ایپلیکیشن میں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش مخصوص صارفین کے لیے کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اس فیچر کو مزید واٹس ایپ صارفین تک پہنچانے کا امکان ہے۔

    اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کا ہر عام صارف اپنے پروفائل میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

    جس طرح فیس بک اکاؤنٹ پر انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جوڑا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔

    آزمائشی مرحلے میں فی الحال انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل طور پر فیچر کے لانچ ہونے پر دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک وغیرہ کے لنکس بھی شامل کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

    مزید پڑھیں : واٹس ایپ صارفین خبردار، لنک پر کلک کیے بغیر بھی فون ہیک ہو سکتا ہے

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے مطابق دو درجن ممالک میں تقریباً 90 صارفین کو مبینہ طور پر اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے نشانہ بنایا۔

    ان صارفین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں ہیکنگ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنر‘ کی زیرِ ملکیت ہیکنگ ٹول سے نشانہ بنایا گیا۔

  • 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    نئی دہلی: مودی حکومت نے ایکس پر 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا دیے۔

    بھارت میں ہندوتوا مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے دو لاکھ سے زائد اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرا دیے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت نے رواں سال 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بند کرائے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ نے ایک بیان میں وضاحت پیش کی ہے کہ ان اکاؤنٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد بند کیا گیا ہے، اس کارروائی کے لیے X کی انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

    سرینگر میں مسجد کیلیے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ میں نیلام

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بند کیے گئے اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جا رہا تھا۔

  • مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سرکاری ملازمین کے خلاف مہم جاری

    مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سرکاری ملازمین کے خلاف مہم جاری

    ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سرکاری ملازمین کو ہراساں کیا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریاستی اداروں کو دھاندلی کا ذمہ دار ٹھہرا کر عوام کو اشتعال دلایا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وہ افسران جنہوں نے عام انتخابات کے دوران خدمات انجام دیں انہیں باقاعدہ مہم چلا کر ہراساں کیا جارہا ہے، اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سرکاری افسران کی تصاویر جاری کرکے ان کی زندگی خطرے میں ڈالی جارہی ہے، ریاستی اداروں اور سیکیورٹی عملے کے خلاف پروپیگنڈے کا مقصد عوام کو بھڑکانا اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

  • خیبر  پختون خوا: سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار

    خیبر پختون خوا: سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں سرکاری کالجز کے آفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ لازمی قرار دے دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے کے پی بھر کے تمام کالجز کو آفیشل سوشل میڈیا پیج بنانے کی ہدایت کر دی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے تمام کالجز کے پرنسپلز کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن کالجز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں وہ فوری آفیشل اکاؤنٹس بنائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک ہی آفیسر یا آفیشل ہینڈل کرے گا، اور متعلقہ آفیسر کی معلومات محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔

    مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مختلف کالجز کے نام پر بنے تمام غیر آفیشل اکاؤنٹس ختم کیے جائیں، ہر کالج کا صرف ایک ہی آفیشل اکاؤنٹ موجود رہے گا۔

    مراسلے کے مطابق پیچز پر کالجز سے متعلق سرگرمیاں، ایڈمیشن کا طریقہ کار، سیمینار ، ورکشاپ اور دیگر سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں گی، آفیشل پیجز پر غیر ضروری اور غیر متعلقہ پوسٹ کو شیئر نہیں کیا جائے گا۔