Tag: سوشل میڈیا ایپس

  • سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

    سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، الرٹ جاری

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں مختلف ایپس کے پاسورڈ چوری ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری ہو گئے ہیں۔

    سائبر ایمرجنسی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کا ایک ارب 80 کروڑ ریکارڈ لیک ہو چکا ہے۔ اس لیک ہونے والے ریکارڈ میں 18 کروڑ 14 لاکھ پاسورڈز شامل ہیں۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حساس ایپس کے پاسورڈز تبدیل کر دیں اور انکے لیے دُہری تصدیق کا طریقہ اپنائیں۔

    سائبر ایمرجسی نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور اپنے اکاؤنٹس مانیٹر کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/secp-cyber-attacks-advisory-issued/

  • محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟  حکومت نے فیصلہ کرلیا

    محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس اپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس اپ سمیت دیگرسوشل میڈیا ایپس بند نہیں ہوں گی اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے ہدایت کی سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے جبکہ موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس ،مجالس ہوں گی۔

    یاد رہے مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 تا11 محرم بند رکھنے کا کہا گیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محرم الحرم کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم 6 تا 11 محرم تک بند رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ نے مزید کہا تھا کہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی شخص ،ٹوئٹر ،فیس بک، یوٹیوب ،واٹس ایپ ،فیس بک وغیرہ پر مذہبی منافرت پھیلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گزشتہ روز کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد محکمہ داخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ ایپس (فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹک ٹاک وغیرہ) کو صوبے بھر میں 6 تا 11 محرم تک معطل کیا جائے تاکہ نفرت انگیز مواد، غلط معلومات پر قابو پانے اور فرقہ وارانہ تشدد سے بچا جاسکے۔