Tag: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک

  • سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک  کے خلاف  درخواست دائر

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر

    پشاور : سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسر شپ عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شہری عصمت عاصم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پرجو ہورہا ہے، اس کی اسلام اورہمارامعاشرہ اجازت نہیں دیتا، ٹک ٹاک پرلوگ غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اس کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے فحاشی بڑھ رہی ہے، ٹک ٹاک اور ان جیسی ایپ پر سینسرشپ عائدکی جائے۔

    یاد رہے پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے غیراخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا

    پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی جانب سے غیراخلاقی مواد کو ہٹانے سے متعلق حالیہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا تھا کہ مواد کی نگرانی کے لیے مضبوط اور معتدل طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد تک رسائی نہ ہوسکے۔

  • سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کی درخواست پر جواب طلب

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور : لاہورہائی کورٹ نے سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد مبین نے کیس کی سماعت کی۔

    درخواست گزار وکیل ندیم سرور نے ٹک ٹاک ایپ کو نوجوان نسل کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسےکے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے،ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے اور حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک کو ویڈیو نشر کرنے سے روکا جائے۔

    مزید پڑھیں : موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک بند کرنے کے لیے درخواست دائر

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی بندش کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    خیال رہےٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپ اور پلیٹ فارم ہے جہاں صارف اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو مختلف انداز کی ہوتی ہیں، دنیا بھر میں صارفین کی تعداد بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پالیسی میں سختیاں بھی کیں۔

    ٹک ٹاک استعمال کرنے والا صارف اپنے پسندیدہ گانوں یا جملوں کا انتخاب کر کے صرف ہونٹ ہلا کر اپنی ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا جبکہ اپنی ویڈیو کے پیچھے ایپ کے ذریعے ہی میوزک ڈال سکتا ہے۔

    پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ، ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں 80 ہزار سے زائد صارفین یہ ایپ استعمال کررہے ہیں۔