Tag: سوشل میڈیا ریگولیٹری

  • حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت کا آغاز

    حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت کا آغاز

    اسلام آباد : حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے میڈیا ہاؤسزاور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا، اتھارٹی سے متعلق تجویزشدہ پیکاترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جانا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کابینہ قانونی اصلاحات کمیٹی نے میڈیا ہاؤسزاور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کی دعوت دی ، مجوزہ ترمیمی بل اورڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

    وزیراعظم کابینہ میں معاملےپرکمیٹی تشکیل دےچکےجس کاکام مشاورت کرناہوگا، اتھارٹی کا مقصد ڈیجیٹل حقوق سےمتعلق معاملات پرحکومت کوتجاویزدینا ہے اور انٹرنیٹ کےذمہ دارانہ استعمال اورضوابط کی تعمیل کویقینی بناناہے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیاہاؤسزکیساتھ اتھارٹی کےتحت مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کوفروغ دیاجائیگا، سوشل میڈیاپلیٹ فارمزکیساتھ تعاون سےمتعلق امورزیرغورآئیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی کی جانب سےموادکوریگولیٹ کرنےپربھی غور ہوگا، سوشل میڈیاپرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئےطریقہ کارپربھی بات ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت میں سوشل میڈیاقوانین کی خلاف ورزی پرطلبی طریقہ کار پر غور ہوگا، حکومت بل پرائیویسی کوسوشل میڈیاسےخطرات سےتحفظ کیلئےتیارکررہی ہے۔