Tag: سوشل میڈیا صارفین

  • پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت

    پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کردی۔

    جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا کہ دشمن کومددفراہم کرنیوالی معلومات،تصاویرکسی صورت شیئرنہ کی جائیں، سوشل میڈیاپوسٹ سےقبل سوچیں، قومی سلامتی اولین فرض ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    گذشتہ روز ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی۔

    سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا شہری سوشل میڈیا پر سائبر حملوں سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں اور ایمرجنسی میں ضروری معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

  • طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا

    طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنے نام سے ’ بچن‘ ہٹادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ’گلوبل ویمنز فورم‘ ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جذباتی انداز میں خطاب کیا۔

    اس ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈویز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس میں ایشوریا رائے کو اسٹیج پر تشریف لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا رائے اسٹیج پر آئیں تو بیک گراؤنڈ میں لگی اسکرین پر انکا نام اور پیشہ لکھا نظر آنے لگا اور حیران کن طور پر اسکرین پر صرف ’ایشوریا رائے‘ لکھا تھا۔

    ایشوریا کے نام کیساتھ بچن غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی پُرانی افواہوں نے پھر سے زور پکڑ لیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین کا نام کے ساتھ بچن نہ لکھنے پر کہنا تھا کہ ایشوریا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکا نام تاحال ’ایشوریا رائے بچن‘ ہی ہے اس لیے ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • میٹا اے آئی : سوشل میڈیا صارفین کو بڑی اور ’مفت‘ سہولت میسر

    میٹا اے آئی : سوشل میڈیا صارفین کو بڑی اور ’مفت‘ سہولت میسر

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی ایپلی کیشنز میں نیا اور مفت اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

    لنکڈ ان کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے گزشتہ روز مفت مصنوعی ذہانت کا اسسٹنٹ ’میٹا اے آئی‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا ہے۔

    مذکورہ مفت ٹول تمام ایپس یا میٹا ڈاٹ اے آئی پر درج کیے جانے والے تمام سوالات کے جوابات دے سکتا ہے، ساتھ ہی تصاویر اور اینیمیشن بھی بنا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اگرچہ میٹا نے اپنی ایپس میں مصنوعی ذہانت کو دوسرے طریقوں سے ضم کیا ہے لیکن یہ اس کی مصنوعات کا سب سے بڑا رول آؤٹ ہے جس میں طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو بیان میں تفصیلات بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسسٹنٹ سوالات کا جواب دے سکتا ہے، اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میٹا اے آئی اب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے جسے آپ آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

    میٹا اے آئی کو کمپنی کے تازہ ترین بڑے لینگویج ماڈل پر بنایا گیا جسے میٹا لاما تھری کہا جاتا ہے۔ میٹا کا اے آئی ٹول اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کا مدمقابل ہے لیکن میٹا نے گوگل اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

    اس کے علاوہ میٹا اے آئی ویب سائٹ ‘میٹا ڈاٹ اے آئی’ پر بھی دستیاب ہے جہاں صارفین اسسٹنٹ سے ریاضی کے مسئلے کو حل کرنے یا پیشہ وارانہ ای میل لکھنے جیسے کاموں میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں، صارفین مستقبل کے حوالے کے لیے اپنی گفتگو کو لاگ ان کر سکتے ہیں۔

  • غزہ کے مکینوں کا ایلون مسک سے مطالبہ

    غزہ کے مکینوں کا ایلون مسک سے مطالبہ

    غزہ : سوشل میڈیا صارفین نے ایلون مسک سے غزہ کیلئے اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ کردیا، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بندش کی وجہ سے غزہ میں رابطے نہیں ہوپا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش کے بعد ایلون مسک سے غزہ کیلئے اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ بڑھ گیا۔

    سابق ٹوئٹر موجودہ ایکس پر اسٹار لنک فار غزہ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈبن گیا ، ایکس پر ایلون مسک سے مطالبہ کیاجارہاہےکہ غزہ کو اسٹار لنک کا انٹرنیٹ فراہم کریں۔

    اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مواصلاتی نظام کو ٹارگٹ کیا تو غزہ میں انٹرنیٹ بند ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بندش کی وجہ سے غزہ میں رابطے نہیں ہو پا رہے۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے عملے سے رابطے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بڑے پیمانے پر اموات کے امکانات سے خبردار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ دنیا کی امیر ترین ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور یوکرین میں جاری روسی جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

    مسک نے گزشتہ روز اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

  • آو مل کر کھاتے ہیں، گیت خوشی کے گاتے ہیں؟ ایم کیو ایم کیخلاف سوشل میڈیا پر صارفین کی ٹرولنگ

    آو مل کر کھاتے ہیں، گیت خوشی کے گاتے ہیں؟ ایم کیو ایم کیخلاف سوشل میڈیا پر صارفین کی ٹرولنگ

    کراچی : سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی کے ساتھ ایک بار پھر ساتھ چلنے کے وعدے پر ایم کیوایم کو سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہار الحسن کی پڑھی نظم یاد دلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی سے معاہدے کے بعد ایم کیوایم کیخلاف سوشل میڈیا پرصارفین کی ٹرولنگ جاری ہے۔

    خواجہ اظہار اپنے نئے اتحادیوں کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے کیا رائے رکھتے تھے، اس پر صارفین نے دس نمبر اور دس فیصد کا ذکر چھیڑدیا۔

    صارفین نے مل کر کھانے کی باتوں پر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی پڑھی نظم یاد دلاتے ہوئے کہا پھر ساتھ چلنے کا وعدہ، عوام کے نام ایک اور معاہدہ!

    یاد رہے خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی میں ایک ںظم پڑھی تھی ، آؤ مل کر کھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں ، گیت خوشی کے گاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں۔

    جب وقت پڑا تو بھاگیں گے، جدہ اور لندن اپنا ہے
    مل کر بھوک مٹاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میں 10% تم 10 نمبر، دونوں مل کر کچھ کر جائیں
    اک تازہ ڈھونگ رچا تے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    گھوڑے لوَٹے، سب آئیں گے تھیلے بھر بھر لے جائیں گے
    اک اور دکان لگاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    تو عدل کا شور مچائے جا، میں ظلم کو عام کیے جاؤں
    اس طرح سے کام چلاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہم ماضی میں بھی کھاتے تھے، اب اور زیادہ کھائیں گے
    کب کہنے سے شرماتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اس ملک سے اتنا پیار ہمیں، چپہ چپہ بیچیں گے ہم
    اس ملک سے پیار نبھاتے ہیں، آؤ مل کر کھاتے ہیں
    ہے پہلے بھی لُوٹا اس کو، پر قوم بھلا بیٹھی ہم کو
    اک اور سبق سکھلاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    میرے گھوڑے بیتاب بہت، ڈربی کھولو میں آتا ہوں
    ہر شہر میں ریس لگاتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں
    اک دوجے کے دشمن تھے یہ اے یاسر جی کچھ دن پہلے
    اب دونوں یہ فرماتے ہیں آؤ مل کر کھاتے ہیں۔