لاہور : جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں یادگار سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان کی زبردست کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تو دیگر کھلاڑیوں نے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ لیکن وکٹ کیپر محمد رضوان کی بہترین کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان نے 64 گیندوں پر چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 104 رنز بناکر ٹیم کا مجموعی اسکور 169 تک پہنچایا تھا، جسے پاکستانی بولرز نے انتہائی مقابل ٹیم کےلیے انتہائی مشکل اسکور بنادیا۔
محمد رضوان کو صرف بہترین بلے بازی کی وجہ سوشل میڈیا پر نہیں سراہا جارہا بلکہ وہ جنوبی افریقہ کے اوپنر جاننے منان کو شاندار انداز میں رن آوٗٹ کرنے بھی موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
SUPER @iMRizwanPak at it again! 🔥
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/dtfdkESNTz#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/OWkY4USnk1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 11, 2021
پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ فاتح رہنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹر اکاوٗنٹ نے جاننے منان کو رن آوٗت کرنے کی تصویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا ’ان کے پاس جاننے منان ہے تو ہمارے پاس سپر مین ہے‘۔
They have Janneman, we have a Superman!#PAKvSA pic.twitter.com/3t5cRbToTz
— Islamabad United (@IsbUnited) February 11, 2021
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنائی گئی پہلی سینچری کو تاریخی سینچری قرار دیا گیا جبکہ کچھ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے محمد رضوان کو گیم چینجر کے لقب سے نوازا گیا۔
Historic knock in Lahore for @iMRizwanPak
His first T20I century 🌟
The second T20I 100 ever by a Pakistan batter 🌟#PAKvSA | https://t.co/k92RY0FfPJ pic.twitter.com/uCHHdcrncA— ICC (@ICC) February 11, 2021
Mohammad Rizwan – The game-changer.#PAKvSA pic.twitter.com/0E8KEePLf5
— CricTracker (@Cricketracker) February 11, 2021