Tag: سوشل میڈیا مہم

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم : ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم : ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ  نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اےکی جانب سے رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ ہمارے موقف کی تائید ہے، ایف آئی اےرپورٹ کے مطابق جج کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا ٹرائل روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھا

    جسٹس بابرستار نے ایف آئی اے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے؟ ایف آئی اے کو معلوم نہیں عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟

    عدالت کے استفسار پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایاکہ شکایت جج  نے نہیں ان کے بھانجے نے درج کروائی تھی۔

    جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے ایف آئی اے کی پوری رپورٹ ہی جج کے تحفظات پر ہے، کوئی جج کی طرف سے کیسے شکایت درج کروا سکتا ہے؟ ایف آئی اے رپورٹ میں مہم سے عدلیہ کا وقار ختم کرنے کا لکھا ہے، آپ کو پتہ ہے اس ہائیکورٹ کے کتنے ججوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہمات چلیں؟

    جج کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججوں کےمعاملے پر ایف آئی اے نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں کون کر رہا ہے،اِس کیس میں ایف آئی اے کو سب پتہ چل گیا حالانکہ جج نے خود شکایت بھی نہیں جمع کرائی۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • آرمی چیف اور  افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ

    آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ

    برمنگھم : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، محتاط رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، محتاط رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، بھارت سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے،سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں، غلط خبروں سے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، پاکستانی نژاد کا لقب اتنا معتبر ہونا چاہیے کہ دنیا پاکستان اور اس کے شہریوں کو عزت دے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور ایس آئی ایف وہ ادارے ہیں جو ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے، پاکستان کی عزت اور وقار ہم سب کی ذمہ داری ہے، مثبت کردار ادا کریں۔

    میں یہاں کسی کی حمایت کے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے، اسے مضبوط بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم : تحقیقات کیلئے 5رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم : تحقیقات کیلئے 5رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے 5رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کیلئےکمیٹی کی منظوری دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹرسی ٹی ڈبلیواسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کمیٹی کےممبر اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

  • جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم ،  پیمرا، پی ٹی اے اور تین صحافیوں کو نوٹس

    جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، پیمرا، پی ٹی اے اور تین صحافیوں کو نوٹس

    اسلام آباد : جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی میں پیمرا، پی ٹی اے اور تین صحافیوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیامہم پرتوہین عدالت کارروائی پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 7رکنی بینچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل روسٹرم پر طلب کیا گیا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دوگل صاحب آجائیں روسٹرم پر ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل روسٹرم پر آگئے اور پراسیکیوٹر جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کو حق نہیں سوشل میڈیا پر مہم چلائے، جتنے ادارے بیٹھے ہیں وہ کیا کررہےہیں ؟ پی ٹی اے، ایف آئی اے ،پیمرا کو نظر نہیں آرہا کیاہو رہا ہے۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایک تاثرہے کہ آپ لوگ یہ کر رہے ہیں ، چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اب ہم حکومت کو پیمرا کو بتائیں گے کہ ان کا کیا ذمہ داری ہے ،ان کو اب ہم بتائیں گے کیا کرنا ہے، اب ججز ٹوئٹ کریں کہ میری ڈگری صحیح ہے یا نہیں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ پورے نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے،یہ ادارہ جاتی رسپانس ہے جو اس میں ملوث ہوگا گرمیاں اڈیالہ جیل میں گزارے گا، چیف جسٹس

    جسٹس عامر فاروق احتساب کے نام پر جاری مہم کو برداشت نہیں کریں گے ، بس بہت ہوچکا جو بھی مہم کے پیچھے ہے اسےنہیں چھوڑیں گے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی خاموشی بتاتی ہے کہ اس میں شامل ہے ،اٹارنی جنرل ،وزیرقانون خاموش ہیں، تاثر ہے حکومت ہی اس مہم کے پیچھے ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ ہم نے اداروں کو بتانا ہے کہ ان کا کیا کام ہے؟ آپ حکومت کے نمائندے ہیں اس لیے آپ کو بلایا ہے۔

    عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ججز کیخلاف مہم چلی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا،وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے کوئی بات نہیں کی، جسٹس گل حسن اورنگزیب کا بھی کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے آپ اس کوانڈورس کر رہے ہیں ، جسٹس گل حسن اورنگزیب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا، پی ٹی اے اور تین صحافیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی

  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ توہین عدالت کارروائی کی کچھ دیر میں سماعت کرےگا ، جسٹس طارق محمود کے سوا دیگر تمام ججز بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    چیف جسٹس عامرفاروق توہین عدالت کارروائی کیلئے فل کورٹ بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس گل حسن اورنگزیب ،جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق ،جسٹس ارباب محمد طاہر ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ہیں۔

  • جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

    جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی تردید کردی۔

    اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، ان کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، اُنکی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستانی سکونت اختیار کی، ان کی والدہ 1992 سے اسکول چلا رہی ہیں، اسکول نہ جسٹس بابر ستار کی ملکیت ہے نہ اُس کے انتظامی امور میں اُنکا کردار ہے۔

    ہائیکورٹ نے جاری  اعلامیے میں کہا کہ جسٹس بابر ستار نے ایکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون جبکہ  ہاورڈ لا اسکول سے گریجویشن کی، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکہ کا مستقل ریڈیڈنسی کارڈ ملا تھا لیکن 2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے تمام اثاثے ان کو ورثت میں ملے یا انہوں نے اپنی وکالت کے دوران بنائے، جسٹس بابر ستار کسی بھی کاروبار کے انتظامی امور میں شامل نہیں، انہوں  نے بطور جج ایسا کوئی کیس نہیں سنا جس میں اُنکی فیملی کا کو مفاد ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ بطور ادارہ عوامی اختیار کا استعمال کر رہی ہے اور عوام کو جوابدہ ہے۔

     اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستانی سکونت اختیار کی، ان کی پاکستان اور امریکہ میں جائیدادیں ہیں، جسٹس بابر ستار نے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، گرین کارڈ سے ویزہ کے بغیر امریکہ کا سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    اسلام آباد کی جاب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اثاثے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کر رکھے ہیں، ان کی جج تعیناتی سے پہلے جوڈیشل کمیشن نے اُن کی اسکروٹنی کی تھی۔

  • اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم، گرفتار 15 ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

    اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم، گرفتار 15 ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے گرفتار پندرہ ملزمان کوآج عدالت پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے تاحال 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 50 ایسے افراد کی فہرست دی گئی جو سیکڑوں جعلی اکاؤنٹ چلا رہے تھے، جعلی اکاؤنٹس سے ٹرولنگ کی گئی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سےبیٹھ کر آپریٹ کیے جا رہے ہیں ، گرفتار ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سے 3، گجرات ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے 12 ٹرولرز کو گرفتار کیا۔

  • اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم، وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

    اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم، وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی تصاویر لگاکرسوشل میڈیا مہم چلانےوالوں کی شناخت کرلی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرفوج کے خلاف طوفان بدتمیزی مچا ہوا ہے، پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈسپلے بدل کرطوفان بدتمیزی مچایا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ اکاؤنٹس نون لیگ کےحق میں مہم چلاتےرہے پھرفوج کونشانہ بنایا، عمران خان اورفوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا، وزیراعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔