Tag: سوشل میڈیا پر مہم

  • انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار سوشل  میڈیا کا غیرقانونی استعمال کرنے لگی

    انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار سوشل میڈیا کا غیرقانونی استعمال کرنے لگی

    پارٹی کو بہترین ثابت کرنے کے لیے مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ، مختلف ویڈیوز اور میسیجز کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار سوشل میڈیا کا غیر قانونی استعمال کرنے لگی، مختلف وڈیوز اور میسیجز کے زریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں جاری ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس دن بھارت میں انتخابات کا اعلان ہوا اسی دن بی جے پی نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ، مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربا استعمال کر رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پارٹی کو بہترین ثابت کرنے کے لیے مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی، بی جے پی میں ایک مرکزی سیل ہے، جو روز یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آج کن پیغامات کو وائرل کرنا ہے۔

    بھارتی صحافیوں کے مطابق بی جے پی کے لیے حکومت کے ڈیٹا بیس تک رسائی آسان تھی ، جس کے زریعے واٹس ایپ پر میسج کیے گئے، مودی سرکار اپنے سیای مقاصد کے لیے پولیٹیکل مارکٹنگ کا استعمال کر رہی ہے۔

    اپوزیشن کو بھی انتہائی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اکثر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما جیل میں ہیں،۔

    الجزیرہ رپورٹ کے مطابق 2017 میں قائم کیے گئے الیکٹورل بانڈ فنڈز سے 60فیصد رقم بی جے پی کو گئی جو تقریبا 60 ارب بنتی ہے۔

    بھارتی صحافیوں نے کہا کہ یہ سب میڈیا کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس سے ملک بھر میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ مودی ہندوستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا کر بی جے پی اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ، بی جے پی بدعنوانی کے الزامات لگا کر اپوزیشن جماعتوں پر دباوٴ ڈال رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ متعدد سیاستدان جیل میں ہیں۔

  • سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، چیف جسٹس کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، چیف جسٹس کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

    لاہور : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کے حوالے سے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی جانب سے سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف پروپیگنڈے کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے لیکن ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی نے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

    درخواست گزار نے کہا عدلیہ مخالف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے اور اس سے عدلیہ بدنام ہو رہی ہے، استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو اس مہم کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

    جس پر عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، لہذا اس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جاٸے گا، بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوٸے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

  • "مجھے مت مارو! میں دہشت گرد نہیں ہوں” ساہیوال واقعے کے بعدگاڑیوں پر علامتی پوسٹرز آویزاں

    "مجھے مت مارو! میں دہشت گرد نہیں ہوں” ساہیوال واقعے کے بعدگاڑیوں پر علامتی پوسٹرز آویزاں

    اسلام آباد : ساہیوال واقعے کے بعدگاڑیوں پر پوسٹرز لگ گئے ، پوسٹرز میں” مجھے مت مارو! میں دہشت گرد نہیں ہوں” اور "میں ایک عام آد می اور پاکستانی ہوں فیملی کے ساتھ سفرکررہاہوں ” کی تحریر آویزاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بے گناہ خاندان کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع ہوگئی اور لوگوں نے گاڑیوں پر مجھے مت مارو! میں دہشت گرد نہیں ہوں ” کے علامتی پوسٹرز لگا لئے۔

    پوسٹر والی گاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    ٹوئٹر اور فیس بک صارفین کی جانب سے ایک گاڑی کی تصویر شیئر کی جارہی ہے، جس کے پیچھے ” پیاری سی ٹی ڈی / ایلیٹ فورس، میں ایک عام آد می اور پاکستانی ہوں اور فیملی کے ساتھ سفرکررہاہوں اور مجھے مت مارو ! میں دہشت گرد نہیں ہوں۔

    ایک صارف کا کہنا ہے کہ شاید ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں خاندان کی شہادت کے بعد محفوظ رہنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے جبکہ سی ٹی ڈی نے ان لوگوں کو دہشت گرد قرار دیے تھے بعد ازاں کئی بار اپنا مؤقف تبدیل کیا۔

    مزید پڑھیں : ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    بعد ازاں ساہیوال واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو مثال بنائیں گے، بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہوگی، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔

  • فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی سوشل میڈیا پر مہم جاری

    فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی سوشل میڈیا پر مہم جاری

     .غزہ :سرائیلی جارحیت جاری ہے وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی یہ جنگ زور پکڑتی جارہی ہے

         اسرائیل اور حماس کا محاذِ جنگ سوشل میڈیا پر بھی زور پکڑتا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر دو دیرینہ دشمنوں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کی تنظیم حماس کے درمیان الزامات کی جنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کی جہاں غزہ پر ظالمانہ کاروائیاں جاری ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیلی تمام تر صورتحال کا ذمہ دار فلسطین کو ٹھہرانے کے لیے سماجی ویب سائٹ کا سہارا لے رہا ہے۔

    اسرائیل سماجی ویب سائٹ پر عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ویڈیوز جاری کر رہا ہے، جس میں تاثر دیا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی عوام خوف کا شکار ہیں، حماس کی جانب سے اسرائیلی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی ویڈیوز بھی سماجی ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں۔