Tag: سوشل میڈیا پر وائرل

  • لیفٹیننٹ کرنل راشدشہید کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر آنکھ پُرنم

    لیفٹیننٹ کرنل راشدشہید کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر آنکھ پُرنم

    اسلام آباد : لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچے والد سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے یونیفارم سے بنے تکیے کو ساتھ لگاکر سوتے ہیں، بچوں کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، جس نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ کرنل راشد شہید کی بیوہ نے ان کے یونیفارم سے تکیہ بنا کر بچوں کو دیا تو بچے اس سے لیپٹ کر سوگئے ماں نے تصویر بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

    لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی تکیے سے لیپٹ کر سونے کے معصومانہ انداز نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا، ملک و قوم کیلئے جان نثار کرنے والے شہداء کو قوم کا سلام۔

    خیال رہے لیفٹننٹ کرنل راشد شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

    https://youtu.be/qrQAhdbISq8

  • سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    نئی دہلی : سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی سپر اسٹار سلمان خان کی لے پالک بہن ارپیتا خان نے  سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر کترنیا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان کی والدہ اور اداکارہ ایک دوسرے سے گرم جوشی مل رہے ہیں۔

     کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی یہ تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور بالی اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے مذکورہ تصویر کو ’ساس بہو ‘ کے تناظر میں دیکھا جانے لگا، اور تصویر پر ایسے کمنٹس کی بھرمار شروع ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر پر سلمان خان کی بہن نے بھی ایک خوبصورت  ایموجی کمنٹ کیا، تاہم کچھ دیر بعد یہ تصویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

    یاد رہے کہ سلمان خان کی  آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی ظفر عباس نے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹارز کی لی گئی تصویر شیئر کی تھی، بالی ووڈ فلم کی یہ جوڑی کئی دفعہ ایک ساتھ دیکھی گئی اور  ان کی ٹیم کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

    بالی ووڈ کی شان دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھی یورپی ملک مالٹا میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ گزارے گئے بہترین وقت کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سایٹز پر شیئر کی جانے والی تمام تصاویر کچھ ہی دیر بعد ہٹادی گئیں لیکن انسٹاگرام استعمال کرنے والے مداحوں نے تصاویر کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور لکھا کہ ’تصاویر لگا کر ہٹانے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بھارت‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف دونوں بالی ووڈ سپر اسٹارز اپنے تعلقات عوامی سطح ظاہر نہیں کرتے لیکن سلمان خان کترینا کیف کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔